• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ویب سائٹ اور سوشل میڈیا

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
مرکزی جمعیت اہل حدیث ویب سائٹ اور سوشل میڈیا

ذرائع ابلاغ خاص طور انٹر نیٹ نے بے حد اہمیت ومقبولیت حاصل کر لی ہے۔ کیونکہ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے برق رفتاری کے ساتھ اپنا پیغام دوسروں تک منتقل کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی و سماجی جماعتیں، این جی اوز اور مختلف طبقہ ہائے فکر اپنے نظریات کی ترویج کے لئے انٹر نیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دینی جماعتیں بھی اس ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے لگی ہیں۔ صد شکر کہ مرکزی جمعیت کی دور اندیش اور بصیرت مند قیادت نے بھی اس کا بروقت اور بھرپور احساس کیا۔ چنانچہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر صاحب (امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث) اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب (ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث) نے مرکزی عاملہ کے منعقدہ اجلاس10 نومبر2013ءمیں جماعت کی جدید ترین خصوصیات کی حامل ویب سائٹ بنانے اور سوشل میڈیا پر جماعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ٹاسک پیغام ٹی وی سائبرڈیپارٹمنٹ کو سونپا۔

الحمدللہ! اگلے ہی ماہ یعنی دسمبر2013 سے پیغام ٹی وی سائبرٹیم نے اس کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ جماعت کی ایک مستقل ویب سائٹ (www.ahlehadith.org) قائم کی گئی۔ سوشل میڈیا ( گوگل پلس، ٹویٹر، لنکڈاِن) اورخاص طور پر فیس بک(www.facebook.com/mjah106) پر جماعتی سرگرمیاں جاری ہوئیں، قائدین کے بیانات، ملک بھر میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیوز، ہفت روزہ اہل حدیث، اہم اجلاس کی تصاویراور پھر گرافکس احادیث سمیت مسلکی مواد یہاں سے مہیا ہونے لگا ۔ الحمدللہ!

ویب سائٹ اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے سے دنیا بھر میں موجود حاملین کتاب وسنت کو جوڑنے اور انہیں فعال نیٹ ورک میں پرونے کے لیے پلیٹ فارم مہیا ہوا۔ جس کی بدولت اب تک ویب سائٹ اورسوشل میڈیا نیٹ ورک کے دنیا بھر سے ہزاروںوزیٹر بن چکے ہیں۔ جو جماعتی خدمات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ قرآن وحدیث کا علم گھر بیٹھے حاصل کررہے ہیں۔ الحمدللہ
 
شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
ویب سائٹ کی خدمات و خصوصیات
  • جماعتی جلسوں، اجتماعات و اعلانات اور دیگر سرگرمیوں کی آڈیو ، وڈیو اور تصاویر کی بروقت اشاعت۔
  • جماعتی رسالہ اور مضامین کیسرچ ایبل دستیابی۔
  • خطباتِ حرمین کی اردو میں فراہمی۔
  • ناظرین کے سوالات کے جوابات اور فتویٰ جات۔
  • آیات و احادیث کی دیدہ زیب گرافکس کے ساتھاشاعت ۔
  • ناظرین کی تعداد جاننے اور ان کے تاثرات درج کرنے کی سہولت۔
  • سوشل میڈیا کے ذریعے مربوط ٹیم کی تشکیل
 
شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
جاری پروگرام
شعبہ نیوز:
امیر محترم اور ناظم اعلیٰ کے بیانات کے علاوہ جماعتی کارکنان کے بیانات شائع کرنا۔
شعبہ مضامین:
مختلف حالات اور ایام کی مناسبت سے ہر روز دو سے تین اہم مضامین کی اشاعت۔
شعبہ رسائل:
ہفت روزہ اہل حدیث کے نئے شماروں کی اپ لوڈنگ کے ساتھ گزشتہ شماروں کی سہولت۔
شعبہ ویڈیوز:
تلاوتِ قرآن مجید، حمد و نعت اورترانے،جماعتی پروگراموں، اجلاسوں، کانفرنسز، مظاہروں اور علمائے کرام کی ویڈیوز فراہم کرنا۔
شعبہ تصاویر:
دلکش اسلامک گرافکس کے ساتھ جماعتی سطح پر منعقد کی جانے والی کانفرنسز، اجلاس اور جماعتی سرگرمیوں کی تصاویردینا۔
شعبہ خطبات:
حرمین شریفین کے تازہ خطبات کے ساتھ ساتھ گزشتہ خطبات کی فراہمی
جماعتی احباب سے رابطہ:
جماعتی سرگرمیوں سے آگاہی اور پھر نت نئی تجاویز کےلیے کارکنان مرکزی جمعیت سے باقاعدہ رابطہ اور مشاورت
 
شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
مستقبل کے پراجیکٹس
  • ویب ٹی وی۔
  • آن لائن فتویٰ سروس۔
  • ای میل نیوز لیٹر سروس۔
  • موبائل ایس ایم ایس سروس۔
  • نصاب وفاق المدارس کے آن لائن آڈیو ویڈیو لیکچرز ۔
  • اسلامی مواد پر مشتمل اردو زبان میں اہم کتب کی اپ لوڈنگ۔
  • جماعتی سطح پر شائع ہونے والے تمام شمارہ جات کی شمولیت۔
  • آڈیوز فارمیٹ میں مختلف لہجوں میں قرآن کریم کی اپلوڈنگ کے ساتھ تجویدی قرآن پاک کی شمولیت۔
  • فہم سلف کے مطابق قرآن وحدیث کی روشنی میں بحث وتحقیق کےلیے آزادانہ علمی ، دعوتی اور اصلاحی فورم کی تشکیل۔
 
شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
آپ اس کارِ خیر میں کیسے شریک ہو سکتے ہیں؟
جیسا کہ آپ نے جان لیا، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے سے تبلیغ دین کے سلسلے میں جماعتی سرگرمیوں کو دنیا بھر کےہزاروں، لاکھوں لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے، مگر یہ تمام کوششیں صحیح معنوں میں تبھی کامیاب ہو سکتی ہیں جب دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے جماعتی احباب ہم سے زیادہ سے زیادہ تکنیکی تعاون کریں۔ احباب جماعت ویب سائٹ کے ممبر بن کر اس پر موجود مواد کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کر کے اشاعتِ خیر کے اس لا محدود سلسلے سے منسلک ہو جائیں۔ علمائے کرام خصوصاً اور جماعتی احباب عموماً مندرجہ ذیل آسان کام کر کے ثواب کے اس عظیم سلسلے کا حصہ بن سکتے ہیں۔
• اپنے حلقے میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی اطلاع اور اشتہارات فراہم کرنا تاکہ اس کی اطلاع انٹرنیٹ کے ذریعے ملک اور بیرون ملک جماعتی احباب تک فوراً پہنچائی جا سکے۔
• دینی وفلاحی پروگرامز کی ریکارڈنگ کا خاص اہتمام کریں۔
• پروگرام کے بعد تصاویر، آڈیو یا ویڈیو تقاریر ہمیں فراہم کریں تاکہ آپ کی کانفرنس جماعت کے وسیع حلقے تک پہنچائی جا سکے۔
• مفید کتب، اہم مضامین اور منہج سلف پر دیے جانے والے فتاویٰ جات ہم تک پہنچائیں۔
• دیگر کسی بھی طرح کی مفید جماعتی سرگرمیوں کی اطلاعدیں، تاکہ ہم اپنے آفیشل پلیٹ فارم سے یوزرز کو اس سے آگاہ رکھ سکیں۔
 
شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
میری ذمہ داری:
میں اپنےحلقے میں منعقد پروگرامز، اجلاس، خطبات، کانفرنسز، تبلیغی واصلاحی دروس کے اشتہارات بھیجنے اور پھرتصاویر اور ویڈیوزکی ریکارڈنگ کاخاص اہتمام کرکے پیغام سائبر ڈیپارٹمنٹ کویہ ڈیٹا بروقت ضرور ارسال کرونگا۔
مفید کتب، اہم مضامین اورقرآن وسنت کی روشنی میں لکھے جانے والے فتاویٰ بھیجنے کا خاص اہتمام کرونگا۔
جماعتی آفیشل پلیٹ فارم سے جماعتی سرگرمیوں کی اطلاع ہزاروں قارئین تک پہنچانے کےلیے اپنے حلقہ کی تمام سرگرمیوں سے پیغام سائبر ٹیم کو آگاہی دیتا رہونگا
 
شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
یاد رکھیے ۔۔!!
یہ بات مسلمہ ہے کہ اگر صرف چند درجن افراد ہی اس منصوبے میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کرلیں تو انٹرنیٹ کے میدان میں قرآن وسنت کی دعوت کو بڑے پیمانے پر عام کیا جانا کچھ بعیدنہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی یہ کوششیں قبول فرمائے ۔ آمین!
 
شمولیت
جولائی 05، 2014
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
27
جاری پروگرام
شعبہ نیوز:
امیر محترم اور ناظم اعلیٰ کے بیانات کے علاوہ جماعتی کارکنان کے بیانات شائع کرنا۔
شعبہ مضامین:
مختلف حالات اور ایام کی مناسبت سے ہر روز دو سے تین اہم مضامین کی اشاعت۔
شعبہ رسائل:
ہفت روزہ اہل حدیث کے نئے شماروں کی اپ لوڈنگ کے ساتھ گزشتہ شماروں کی سہولت۔
شعبہ ویڈیوز:
تلاوتِ قرآن مجید، حمد و نعت اورترانے،جماعتی پروگراموں، اجلاسوں، کانفرنسز، مظاہروں اور علمائے کرام کی ویڈیوز فراہم کرنا۔
شعبہ تصاویر:
دلکش اسلامک گرافکس کے ساتھ جماعتی سطح پر منعقد کی جانے والی کانفرنسز، اجلاس اور جماعتی سرگرمیوں کی تصاویردینا۔
شعبہ خطبات:
حرمین شریفین کے تازہ خطبات کے ساتھ ساتھ گزشتہ خطبات کی فراہمی
جماعتی احباب سے رابطہ:
جماعتی سرگرمیوں سے آگاہی اور پھر نت نئی تجاویز کےلیے کارکنان مرکزی جمعیت سے باقاعدہ رابطہ اور مشاورت
رابطہ مہم کی طرف خصوصی توجہ دی جائے
 
ان شاءاللہ
 
Top