• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مریضوں کے حقوق و فرائض اور کورونا مریض کے بارے میں اسلامی تعلیمات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مریضوں کے حقوق و فرائض اور کورونا مریض کے بارے میں اسلامی تعلیمات

دینِ اسلام دین رحمت ہے اور ایسا کامل واکمل دین ہے جس سے ہمیں زندگی کے ہرہر مسئلے کےمتعلق بینادی راہ ہنمائی ملتی ہے ۔اسلامی تعلیمات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیماری تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نویدِ رحمت ہوتی ہے ۔ بیماری سے مومن کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور مریض کی عاجزی اور تسبیح و تہلیل قبول فرما کر اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا کرنے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ مریض کے حقوق وفرائض سے متعلق قرآن وسنت اور اسلاف سے ملنے والی ہدایات ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔لیکن موجود حالات میں دنیا بھرمیں کورونا مریضوں کے ساتھ اس وقت جو سلوک کیا جارہاہے وہ نہ صرف دینِ اسلام بلکہ عام انسانی رویوں کے بھی منافی ہے۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتاب’’مریضوں کے حقوق وفرائض اور کورونا کے بارے میں اسلامی تعلیمات‘‘ولی کامل مولانا محمد یوسف راجووالوی مرحوم کے فرزندارجمندمعروف واعظ وخطیب پروفیسر ڈاکٹر عبید الرحمٰن محسن ﷾(مہتمم دار الحدیث الجامعہ الکمالیہ ،راجووال،خطیب جامع مسجد اسحاق یوکے سنٹر،لاہور) کی کاوش ہے ۔موصوف نے اس مختصر کتابچہ میں عامۃ الناس کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے صرف انتہائی بنیادی اور اہم معلومات یکجا کردی ہیں۔تاکہ معاشرے میں کرونا مریضوں سےمتعلق جو افراط وتفریط دیکھنے میں آرہا ہے اسے اعتدال میں لایا جاسکے ۔اور اس پھیلتی ہوئی مرض میں ہم اسلامی اقدار کا تحفظ کر کے متوازن، معتدل اور عدل وانصاف پر مبنی رحمدلانہ رویوں کی تشکیل کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی پاکیزہ تعلیمات پرعمل کرنےکی توقیق دے اور اس کتابچہ کو مصنف کےلیے صدقہ جاریہ اور ذخیرۂ آخرت بنائے ۔آمین)۔ (م۔ا)

 
Top