• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مریم خالد مرحومہ کی ایک تحریر

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
الصلوة...الصلوة...


"الله اکبر"... میں نے فجر کے فرائض کی نیت باندھی...طلوع آفتاب میں غالبا پندره بیس منٹ باقی تھے.
"سبحنک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک"...
میرا ذهن بھٹکنے لگا...رات کو اتنی لیٹ سوئی تھی...بہت نیند آ رهی هے...کتنا مشکل هے فجر په اٹھنا!
"الحمدلله رب العلمین"...
رات کو کپڑے بھی نہیں استری کیے...مما نے بولا بھی تھا کرلو...پر...رات کو اور تھوڑے کام هوتے هیں...کیا مصیبت هے ...ٹائم هی نهیں بچتا!
"ایاک نعبد وایاک نستعین"...
اوه...شٹ...لائٹ کو ابھی جانا تھا...الله پوچھے ان واپڈا والوں کو...آج لگتا هے که پھر مجھے یونیورسٹی عبایا پہن کے جانا پڑے گا!
"قل هو الله احد"...
کل رات بھی عشاء نکل گئی تھی...فجر اور عشاء چھوڑنے والا تو نفاق کے قریب پہنچ جاتا هے...سوری الله جی...آج قضا پڑھ لوں گی!
"سبحان ربی العظیم"...
هوا کافی تیز چل رهی هے...رات کو أندھی بھی آئی تھی ناں...لگتا هے بارش هوگی...الله جی...پلیز...رحمت کی بارش برسا دینا...عرصه هی هوگیا هے بارش دیکھے!
"سبحان ربی الاعلی"...
اوه...نو...رات کو کپڑے صحن میں لٹکائے تھے...پتا نہیں آمنه نے اتارے هوں گے که نہیں...کہاں اتارے هونے هیں!
"الله اکبر"....دوسری رکعت شروع هوئی...
کاش...کسی نے کپڑے اتار لیے هوں...ورنه مجھے آج آ کے پھر دھونے پڑنے هیں!
"الحمدلله رب العلمین"....
واپسی پر تو بالکل ہی ٹائم نہیں هوگا...کل فزکس کا ٹیسٹ هے...اور ابھی میری اسائنمنٹ بھی مکمل نهیں هوئی...اف...یه فزکس بھی ناں! اوپر سے هیں بھی نیوٹن کے لاز...الله پوچھے اس نیوٹن بدتمیز کو...سیب گر گیا تھا تو اٹھا کے کھا لیتا...همیں مصیبت ڈالنے کی کیا ضرورت تھی!
"التحیات لله والصلوات والطیبات"...
کل تو بدھ تھا...خواتین کا اسلام بھی آیا هوگا...یه آمنه بھی ناں...پتا نهیں کھاں رکھ دیتی هے...بولا بھی تھا که مجھے دے دینا...میں نے قسط پڑھنی هے!
"اللھم صلی علی محمد"....
ابھی ناشتہ بھی بنانا هے...ایک تو یه بڑی مصیبت هے...هر ایک کو اپنی پسند کا کھانا چاهیے هوتا هے...کسی کو انڈا پراٹھا...تو کسی کو سلائس اور جیم!
"رب اجعلنی مقیم الصلوة"...
ارے...یه اس وقت کس کا میسج آگیا...لوگ بھی ناں...ٹائم بھی نهیں دیکھتے!
"السلام علیکم ورحمته الله"
چلو...اب آدھا گھنٹه سو لیتی هوں...پھر اٹھ کے دیکھتی هوں کیا کرنا هے!
لیں جی...نماز بھی هوگئی اور سارے دن کی پلاننگ بھی!
اور کچھ نهیں...بس آپ قرآن کی یہ آیات سن لیں...
"بڑی خرابی هے ان نمازیوں کے لیے...جو اپنی نمازوں سے غفلت برتے هوئے هیں "
)الماعون ٤،٥(
اور هاں...روز حشر سب سے پهلے نماز کا حساب هونا هے...جس کی نماز ٹھیک نکلی وهی پاس هوگا!
(مریم خالد)
 
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
52
یہ تحریر ھمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ھے. اسمیں کوئ شک نہیں ھے. ھم نماز پڑھتے ھیں تو ھم کو بھی ایسے خیالات آجاتے ھیں. علماء کرام نے اس سے بچنے کے طریقے بتائیں ھیں. انکو فالو کرنے کی اشد ضرورت ھے.
بہت بہت شکریہ..... یوسف ثانی بھائ جان
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اس کہانی کو گوشہ خواتین میں ہی کیوں پوسٹ کیا گیا ہے۔ کہانی میں بیان کردہ ”المیہ“ تو مرد و زن سب میں یکساں ہے۔
یہ سوال میرے ذہن میں بھی آیا تھا اور دیگر قارئین کے ذہن میں بھی آسکتا ہے۔ چونکہ اس کہانی کی ”مرکزی کردار“ ایک خاتون ہے، اس لئے میں نے مناسب جانا کہ اسے یہاں پوسٹ کیا جائے۔ دوسری وجہ یہ کہ اس کہانی کی لکھاری ایک خاتون ہے، جن کا اسی ہفتہ انتقال ہوا ہے۔ فیس بک سے معلوم ہوا کہ وہ ایک معروف لکھاری تھیں اور فیس بک قارئین میں بھی خاصی مقبول تھیں۔ ان کے انتقال پر کئے جانے والے تعزیتی پوسٹس میں یہ کہانی بھی نظر سے گزری تو سوچا کہ اسے محدث کے ان صفحات پر بھی پیش کردیا جائے تاکہ یہاں کی خواتین لکھاری مرحومہ کا پیدا کردہ ”خلا“ پُر کرنے کے بارے میں سوچیں۔ اللہ مرحومہ کی خطاؤں کو معاف کرتے ہوئے ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ آمین
 
Top