• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ تدلیس اور علمائے اہلحدیث پاکستان

شمولیت
مارچ 11، 2013
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
123
پوائنٹ
0
۔۔۔۔ شیخ ابن بشیر الحسینوی صاحب سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس انداز سے اس مسئلہ پر بحث شروع ہوئی اس طرح تو زبیر علی زئی صاحب کا موقف کبھی بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
یہی حال عرب اور دیگر علماء کا ہے کہ بہت کم لوگ ہیں جو زبیر صاحب والا موقف رکھتے ہیں ۔
ہمارے استاد تھے مصطلح الحدیث کے انہیں کسی پاکستانی طالب علم نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ایک شیخ ہیں جو تدلیس کے بارے میں یہ موقف رکھتے ہیں ۔
تو انہوں نے اس بات پر بڑا تعجب کا اظہار کیا تھا بلکہ بعض دفعہ پھر کبھی ان سے تدلیس کے بارے میں گفتگو چلتی تو صحیح موقف بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ازراہ تعجب اس موقف کا بھی ذکر کردیا کرتے تھے ۔
اس سے بھی اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ عرب علماء میں یہ موقف کتنا شہرت یافتہ ہے ؟

میرے خیال سے اس مسئلے پر بحث کی بنیادیں علمی ہونی چاہیں ۔
یہ ایسا مسئلہ نہیں کہ جس کی تائید میں مبشر احمد ربانی یا داؤد ارشد حفظہما للہ کی بات کی کوئی اہمیت ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔

واللہ أعلم
محمد وقاص بھائی ماشاء اللہ جرائد و رسائل سے کافی واقف معلوم ہوتے ہیں اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کم ازکم اس سلسلےمیں ہونے والےمناقشات کو اکٹھا کر کے پیش کردیں اور اگر چاہیں تو دلائل کا محاکمہ کرکے راجح موقف بھی بیان کریں تاکہ کوئی نہ کوئی فائد ہ ہو جائے ۔
اس بحث میں مجھے ناقص علم کے مطابق یہ بحث صحیح لگی ہے یعنی جو تبصرہ خضر حیات صاحب نے کیا ہے یہی راجح ہے ۔بات جرح وتعدیل کے اصولوں کی کی جارہی ہے اور اس میں بے جا چیزں داخل کی جا رہی ہیں ۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
وقاص بھائی
میرے بھائی چونکہ آپ اصل حقیقت سے آگاہ ہی نہیں ہیں لہذا بغیر علم کے اس طرح کے فتوے مت لگائے مہربانی ہوگی ۔۔۔۔
مجھے بھی حقیقت سے آگاہ کریں ۔میں نے غلط لفظ استعمال کیا معذرت ۔
 
Top