• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ رویت ہلال سے متعلق محدث العصر شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا فیصلہ

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
محترم وقاص بھائی میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو انتظار کرنے کی تکلیف دے رہا ہوں مگر کیا کروں آج کل میری مصروفیات کچھ ایسی ہیں کہ میں فورم اور مطالعہ کیلئے زیادہ ٹائم نہیں نکال پا رہا۔ دراصل کچھ کاروباری مصروفیات ہیں اور پھر میں اس ماہ کے آخر میں حج کو بھی جا رہا ہوں ان شاء اللہ۔ اسلئے آپ سے گزارش ہے کہ تھوڑا انتظار کر لیجئے میں کچھ نہ کچھ وضاحت ضرور کر کے جاوں گا ان شاء اللہ۔۔۔
شکریہ۔۔۔
معذرت کی کوئی بات نہیں بھائی۔۔۔۔
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا معاملہ ہے میں بھی فورم کو ٹائم نہیں دے پا رہا۔۔۔
ماشاءاللہ بہت خوب جی اللہ تعالیٰ آپ کیلئے آسانی فرمائیں ۔۔ اور اگر نام لے کر دعا نہ کی تو بڑی بے انصافی ہو گی۔ کیونکہ میرا بھی مکہ میں داخلہ ہوا ہے آپ نے دعا کرنی ہے اللہ تمام مراحل کو باآسانی تکمیل تک پہنچائیں،،،
جی ان شاءاللہ انتظار رہے گا آسانی لگے تو کر جائیے گا وگرنہ ہم ادھر ہی ہیں۔


ویسے جانا کب ہے آپ نے
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
معذرت کی کوئی بات نہیں بھائی۔۔۔۔
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا معاملہ ہے میں بھی فورم کو ٹائم نہیں دے پا رہا۔۔۔
ماشاءاللہ بہت خوب جی اللہ تعالیٰ آپ کیلئے آسانی فرمائیں ۔۔ اور اگر نام لے کر دعا نہ کی تو بڑی بے انصافی ہو گی۔ کیونکہ میرا بھی مکہ میں داخلہ ہوا ہے آپ نے دعا کرنی ہے اللہ تمام مراحل کو باآسانی تکمیل تک پہنچائیں،،،
جی ان شاءاللہ انتظار رہے گا آسانی لگے تو کر جائیے گا وگرنہ ہم ادھر ہی ہیں۔


ویسے جانا کب ہے آپ نے
میری ۲۶ ستمبر کی فلائٹ ہے۔۔۔ ان شاء اللہ۔۔۔
ان شاء اللہ العزیز آپ کو اور تمام احباب کو دعاوں میں یاد رکھوں گا۔۔۔ لیکن پھر بھی آپ سے گزارش ہے کہ یاد دھانی کیلئے ۲۶ تاریخ کے قریب قریب مجھے ذاتی پیغام بھیج کے یاد کروا دیجئے گا۔۔۔ ان شاء اللہ مجھے پیغام پڑھنے کے بعد یاد رہے گا۔۔۔
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مسئلہ رویت ہلال پر احباب نے خوب بحث کی ہے ذرا اس باب میں محدث العصر شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی رائے بھی جان لیتے ہیں:


ترجمہ:

سوال: کیا افریقہ میں رہنے والے ایشیاء میں رہنے والوں کی رویت کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں، یا پھر اسی طرح (ایک علاقے کے لوگ دوسرے علاقے کی رویت پر اعتبار کر سکتے ہیں)؟

جواب: اس مسئلہ میں اصل نبی علیہ السلام کا قول:" صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته" "اْس (چاند) کی رویت پر تم لوگ روزہ رکھو اور اس کی رویت پر إفطار کرو (عید الفطر کرو)"
یہ خطاب پوری امت سے خطاب ہے ، جو مشرق میں رہتے ہیں وہ بھی اور جو مغرب میں رہتے ہیں وہ بھی مخاطب ہیں لیکن اس امر کی تطبیق اْس دن (نبی علیہ السلام کے وقت میں) اس قدر آسان نہ تھی جس قدر آج ہے۔
نبی علیہ السلام نے مختلف علاقوں کا ذکر نہیں کیا (یعنی یہ نہیں فرمایا کہ تمام علاقوں والے اپنی اپنی رویت کے مطابق روزہ اور عید کریں) جس طرح کہ بعض علماء اس موقف کی طرف گیے ہیں کہ ہر علاقے کی اس کی اپنی رویت ہے، پس یہ بات انہوں نے اپنے اجتہاد سے کہی تھی کیونکہ وہ اپنے دور میں نبی علیہ السلام کے اس فیصلے کو عام طور پر (تمام عالم اسلام میں) نافذ کرنے سے عاجز تھے۔
جہاں تک ہمارے دور کا تعلق ہے تو آج پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں رویت ہلال کا اثبات ممکن ہے (یعنی رویت کی اطلاع دنیا بھر میں فورا فورا پہنچانا ممکن ہے) پس دنیا کے جس کسی علاقے میں بھی رویت ثابت ہو جائے تو جس کسی کو رویت کی اطلاع مل جائے اس پر واجب ہے کہ وہ روزہ رکھے۔یہ (توحید رویت) ان کیلئے تفریق اور افراط وتفریط میں مبتلا ہونے سے زیادہ بہتر ہے۔
البتہ آج کے دور میں یہ معاملہ اسلامی حکومتوں سے متعلق ہے، پس ان پر لازم ہے کہ وہ توحید صوم کو عمل میں لائیں یہاں تک کہ اہل اسلام اس افراط و تفریط سے نجات حاصل کرلیں۔

فتاوى المدينة: 127
وعلیکم والسلام ورحمتہ وبرکاتہ

رویت ہلال کے بارے میں البانی صاحب کے اس فتوے کو پڑھ کر ایک بات ذہین میں آئی کہ جس طرح آج پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں رویت ہلال کا اثبات ممکن ہے ایسی طرح وقت سحر وافطار اور نمازوں کے اوقات کا اثبات بھی ممکن ہے تو کیا اسلامی حکومتوں پر جس طرح توحید صوم کو عمل میں لانا ضروری ہے تو کیا توحید سحر وافطار اور صلاۃ کو بھی عمل میں لانا ضروری ہوگا
اگر اس طرح کا کوئی فتوہ البانی صاحب یا کسی اور صاحب کا ہو تو رہنمائی فرمائیں شکریہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس کا تحقیقی جواب بھی ھے میرے پاس مگر دیکھنا یہ ھے کہ جو یہ فتوٰی لایا ھے اسے یا جو البانی کو پڑھنے والے یہاں بہت ہیں وہ اس پر ان کی کیا تحقیق پیش کرتے ہیں اگر انہوں نے کی ہوئی تو ورنہ فتوی منہ زبانی نہیں دیا جاتا اس پر کوئی دلیل بھی ہوتی ھے، کوئی بھی چیز گوگل میں سرچ کر کے لگا دی مگر تحقیق سے ثابت نہیں کر پاتے، یہاں پی ایچ ڈی بھی ہیں ان کے فالوور دیکھتے ہیں وہ اس پر اپنے علم سے کیا جواب سامنے لاتے ہیں۔

والسلام
 
Top