• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ قراۃ خلف امام

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
عبداللہ حیدربھائی جان
گزارش ہے کہ میں نے آفتاب بھائی کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ جواب دیں ۔جب آپ نے نام پڑھ لیا تو آپ کو بیچ میں آنے کی ضرورت نہ تھی۔امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے ۔کیونکہ مجھے آپ پر یہی توقع ہے۔۔
والسلام
السلام علیکم اچھے مسلمان بھائی!
انس نضر بھائی نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔
دوسری گزارش میری پوسٹ میں کتنی باتیں ہیں ۔اگر آپ نے جواب دینے کا سوچا بھی تو ساری باتوں کا جواب دیتے۔یہ کیا کہ میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو۔!!!۔برائے مہربانی بحث کے ایک نقطے کو لے کر بحث کا موضوع تبدیل کرنے کی کوشش مت کیا کریں۔
کسی مراسلے کی ساری باتوں کا جواب دینا میں ضروری خیال نہیں کرتا۔
تیسری گزارش کیا آپ اس بات کوبیان کرسکتے ہیں اللہ کو حاضر ناظر جان کا کہ اس مسئلہ میں صحیح موقف کیا ہے۔واضح کریں اللہ کو جواب دینا ہے ۔اور شریعت کا مسئلہ ہے۔۔؟؟؟
اللہ گواہ ہے کہ میرے علم کے مطابق سری نمازوں میں سورۃ فاتحۃ کی قراءت کرنا اور جہری رکعتوں میں خاموشی سے سننا ہی اقرب الی الصواب ہے۔
پانچویں گزارش عامر بھائی کی پیش کردہ کتاب میں آ پ کو صاف اور واضح انداز میں بغیر تاویل کے تمام دلائل ملیں گے لیکن آفتاب بھائی کی کتب میں یہ بات نہیں ہے۔۔کیوں ؟؟؟
یہ بات آپ آفتاب بھائی سے پوچھیں۔
چھٹی گزارش آپ نے علامہ البانی کا موقف پیش کیا تو میری پوسٹ کا بھی ایک جائزہ لیں پوسٹ میں کسی جگہ آپ کو یہ لفظ بھی ملیں گے۔ (الاقلیل شاید۔وہ بھی کسی اجتہادی خطاء پر)۔کیا آپ علامہ صاحب کے اس موقف سے متفق ہیں ؟؟۔
جی ہاں، میں امام البانی کے موقف سے پوری طرح متفق ہوں اور عمل بھی اسی پر کرتا ہوں۔
باقی اس پر ایک او ربات کا اشارہ کردیں کہ اس طرح کی تعداد فریقین میں سے کس کی زیادہ ہے۔۔؟؟؟
تعداد کی زیادتی کیا معیار حق ہوتی ہے؟
چھٹی گزارش آپ نے علامہ البانی کا موقف پیش کیا تو میری پوسٹ کا بھی ایک جائزہ لیں پوسٹ میں کسی جگہ آپ کو یہ لفظ بھی ملیں گے۔ (الاقلیل شاید۔وہ بھی کسی اجتہادی خطاء پر)۔
امام زہری، امام مالک، عبداللہ بن مبارک، امام احمد بن حنبل، امام اسحاق، امام البانی اور ابن تیمیہ رحمہم اللہ جیسے بلند پایہ علماء اور محدثین جہری رکعتوں میں سورۃ الفاتحۃ نہ پڑھنے کے قائل ہیں۔ میرے خیال سے امام البانی جیسے اعلیٰ پائے کے محدث اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ جیسے بلند پایہ عالم کی نسبت دور جدید کے "محدثین" سے "اجتہادی غلطی" کی زیادہ توقع کی جا سکتی ہے۔
ساتویں گزارش کہ آپ نے حوالہ پیش نہیں کیا۔
امام البانی کی صفۃ صلاۃ النبی میں جہری نمازوں میں سورۃ الفاتحۃ کی منسوخی کا ذکر متعلقہ جگہ پر موجود ہے، تفصیلی بحث کے لیے اصل صفۃ صلاۃ النبی کی پہلی جلد ملاحظہ کریں۔ اس کتاب کی تلخیص ارد محفل پر پوسٹ کی جا رہی ہے۔ فاتحۃ خلف الامام کی بحث یہاں دیکھیے:
سورۃ الفاتحۃ کی فضیلت اور نماز میں بطور رکن اس کی اہمیت
برائے مہربانی اگر کسی پوسٹ کا جواب دنیا ہو تو مکمل جواب دیا کریں ۔اور ہاں اس بات کا بھی خاص خیال رکھأکریں کہ جس آدمی کا نام لے کر ان سے پوچھا گیا ہے تو پھر دوسرے کا بیچ میں آنا کیا معنی رکھتا ہے۔۔
جب ضرورت محسوس ہوئی تو پورے مراسلے کا جواب دوں گا لیکن عمومی طور پر اس شرط کی بجآوری سے معذرت۔
لگتا ہے کافی سخت باتیں ہوگئی ہیں ۔امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے۔اگر کوئی بات بری بھي ہوگی تو آپ اس پر اصلاح فرمائیں گے۔۔والسلام
برا منانا ہوتا تو ادھر آنے کی ضرورت ہی نہ تھی۔
والسلام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
نوید بھائی کیا کتب ڈاؤن لوڈ ہوگئیں ؟
کوئی پرابلم ہو تو بلا جھجک بتائیے گا ۔
jee haan hogaya download
abhi zere mutala hai
jazakallah
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
امام زہری، امام مالک، عبداللہ بن مبارک، امام احمد بن حنبل، امام اسحاق، امام البانی اور ابن تیمیہ رحمہم اللہ جیسے بلند پایہ علماء اور محدثین جہری رکعتوں میں سورۃ الفاتحۃ نہ پڑھنے کے قائل ہیں۔ میرے خیال سے امام البانی جیسے اعلیٰ پائے کے محدث اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ جیسے بلند پایہ عالم کی نسبت دور جدید کے "محدثین" سے "اجتہادی غلطی" کی زیادہ توقع کی جا سکتی ہے۔
عبداللہ حیدر بھائی مجھے آپ کے راجح قرار دیے مسئلہ پر اس حد تک اعتراض نہیں کہ آپ کی نظر میں دلائل ہی راجح ہیں۔ اس پر بحث ہو سکتی ہے کہ وہ دلائل اس مسئلہ میں قابل ترجیح ہے بھی کہ نہیں۔
مگر یہاں میں پہلے انتہائی احترام کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سورۃ فاتحہ کو جہری نمازوں میں بھی پڑھنا صرف دور جدید کے "محدثین" کا مسئلہ ہے جس کے مقابلے میں امام ابن تیمیہ و علامہ البانی رحمہم اللہ کا مئوقف پیش کر کے دور جدید کے "محدثین" کی غلطی کی توقع مان لی جائے؟ امام ابن تیمیہ و علامہ البانی کے مقابلے میں تو امام بخاری رحمہ اللہ کا نام پیش کیا جا سکتا ہے کہ جن کے سامنے امام ابن تیمیہ و علامہ البانی کی غلطی کی توقع رکھنا کیا بہتر نہ ہو گا؟
رہی بات امام زہری، امام مالک، عبداللہ بن مبارک، امام احمد بن حنبل، امام اسحاق، وغیرہم کی، تو بشرط صحت کہ ان سے یہ مئوقف بصراحت ثابت ہو ان کے مقابلے میں بھی پھر کیا ان صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کا مئوقف راجح قرار نہیں پائے گا جو جہری و سری نمازوں میں سورۃ فاتحہ کے قائل ہیں؟
یہ تو آپ کے طرزِ استدلال پر جو سوالات ذہن میں آئے سو پوچھ لیے۔ میرے خیال میں تو بلکہ غالب گمان ہے کہ آپ کے خیال میں بھی اختلافی مسائل میں یہ طرز ہی درست نہیں کہ اس مسئلہ کو راجح کیا جائے جس کا قائل فلاں یا فلاں ہے بلکہ ایسے مسائل میں ترجیح دلائل کو ہے۔ سو پوچھنا ہے کہ سورۃ فاتحہ کے صریح اور خاص دلائل کے مقابلہ میں جہری نمازوں میں فاتحہ کو ترک کرنے کی دلیل کیا ہے؟ یاد رہے کہ خاص دلائل کے مقابلے میں عام دلائل سے استدلال باطل ہے۔ آپ سے مناظرہ کا کوئی مقصد نہیں بلکہ محض ایک علمی بحث مقصود ہے تاکہ راجح مئوقف سامنے آ جائے۔ اللہ ہم سب کو حق بات کہنے اور تسلیم کرنے کی توفیق سے نوازے، آمین یا رب العالمین۔
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
جزاک اللہ خيراً

اسمے کتابوں کے لنکس دے گئے ہیں جو مفید ہیں لیکن کیا یہاں کسنے اسکے متعلق کوئی دھاگہ بھی بنے ہیں جسمے سرے فاتحہ خلف امام پر مکمّل معلومات ارو بھس ہویی ہو ؟
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
Top