• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسائل رمضان :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
22805_822457531155851_5580806964429485960_n.jpg


جب تم میں سے کوئی شخص اذان سن لے اور سحری کے کھانے کا برتن اس کے ہاتھ میں ہے تو اپنی ضرورت پوری کرنے سے قبل برتن کو نہ رکھے (یعنی کھانا ختم کرے)(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

---------------------------------
(سنن أبي داود : 2350 ، ، السلسلة الصحيحة : 1394 ، ، تخريج مشكاة المصابيح : 1929 ، 2/321 ، ، صحيح الجامع : 607)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11045490_823892174345720_8651717908150143012_n.jpg


حالت جنابت میں روزہ رکھنا

سوال:

کیا حالت جنابت (وہ حالت جب میاں بیوی آپس میں جنسی تعلق قائم کر لیں اور ان پر غسل فرض ہو جائے) میں بغیر غسل کے روزہ رکھا جا سکتا ہے؟


جواب :

جی ہاں ، حالت جنابت میں بغیر غسل کے سحری کھائی جا سکتی ہے اور روزہ رکھا جا سکتا ہے ، (دیکھئے )


( صحیح بخاری ، كتاب الصوم ، حدیث نمبر : 1931 ، 1932)


لیکن فجر کی نماز کے لئے غسل کرنا ضروری ہوگا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

1610944_823876771013927_8093090438938221754_n.jpg


بغیرکچھ کھائے پیئے روزہ رکھنا

سوال:

اگر کسی وجہ سے نیند سے آنکھ اس وقت کھلے جب سحری کا وقت ختم ہوچکا ہو تو کیا روزے کی نیت کی جا سکتی ہے ؟


جواب :

سحری کھانا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اورا مت کو بھی اس کی ترغیب دی گئی ہے اور تاکیدی حکم فرمایا گیا ہے اور سحری کھانے کی فضائل و برکات اور اہمیت بھی بیان فرمائی جو کہ صحیح احادیث مبارکہ میں موجود ہیں ، لیکن جیسا سوال میں پوچھا گیا ہے تو ایسی صورت میں روزہ کی نیت کی جائے گی کیونکہ روزہ رکھنا فرض ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
19016_826101767458094_6744353361759296036_n.jpg



بچوں پرحقیقی شفقت :


بعض لوگ اپنے روزہ رکھ سکنے کی طاقت والے بچوں کے روزہ کے سلسلہ میں غفلت برتتے ہیں ، بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کبھی روزہ رکھ سکنے کی طاقت والا بچہ جوش و جذبہ کے تحت روزہ رکھتا ہے تو اس کے ماں باپ روزہ توڑنے کا حکم دے دیتے ہیں اور اِسے وہ اپنے گمان کے مطابق بچے پر شفقت سمجھ رہے ہوتے ہیں ، یہ نہیں خیال کرتے کہ حقیقی شفقت تو روزہ رکھوانے میں ہے ، اللہ ربّ العزت کا ارشاد ہے کہ :

اے ایمان والو ! بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم بھی انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں

(سورة التحريم : 6)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11698444_825584350843169_8350049656473756471_n (1).jpg


روزہ رکھنا کس پر واجب ہے ؟

ہر بالغ ، عاقل ، مقیم اور روزہ کی طاقت رکھنے والے مسلمان پر روزہ واجب ہے بشرطیکہ کوئی مانع نہ ہو جیسے حیض، نفاس ، بیماری وغیرہ

تین علامتوں میں سے کسی ایک کے ذریعہ بلوغت ثابت ہوجاتی ہے

خروجِ منی ، احتلام کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے ، شرمگاہ کے قریب سخت بالوں کا اُگنا یا پندرہ سال مکمل ہونا ، عورت ہو تو مزید ایک اور علامت کا اعتبار ہوگا یعنی حیض (مینسز ، پیریڈ) کا آنا ، جب بھی حیض شروع ہوجائے تو وہ لڑکی بالغ شمار ہوگی اور اس پر روزہ واجب ہوگا خواہ وہ دس سال سے قبل ہی کیوں نہ ہو
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11695823_826503970751207_7400863056546609416_n.jpg


جس طرح سورج غروب ہو جانے کے بعد افطاری میں بلا وجہ دیر کرنا اسلام میں منع ہے اُسی طرح غروب آفتاب سے قبل جان بوجھ کر افطاری کرنا بھی ناجائز ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس دوران کہ میں سو رہا تھا کہ خواب میں اچانک میرے پاس دو آدمی آئے , انہوں نے میرے بازوؤں سے پکڑا ، اور مجھے ایک دشوار گزار پہاڑ پر لے گئے ، اور کہنے لگے کہ چڑھیں ۔ میں نے کہا میں اسکی طاقت نہیں رکھتا ، تو انہوںنے کہا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (اوپر چڑھنے میں) تعاون کرتے ہیں ، میں نے چڑھنا شروع کیا حتی کہ میں جب پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا تو وہاں سخت قسم کی آوازیں آنے لگیں ، میں نے پوچھا کہ کیسی آوازیں ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ جہنمیوں کی چیخ و پکار ہے ، پھر وہ مجھے لے کر گئے جہاں میں نے کچھ لوگوں کو پاؤں کے پٹھوں کے بل الٹا لٹکے ہوئے دیکھا ، جن کی باچھیں چیر دی گئی تھیں اوران سے خون بہہ رہا تھا ، میں نے پوچھا یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو وقت سے پہلے روزہ افطار کر دیا کرتے تھے


(الصحيح المسند : 483 ، ، صحيح الترغيب : 1005 ، الترغيب والترهيب: 2/124 )

جان بوجھ کر وقت سے قبل روزہ افطار کر دینے والوں کا اتنا عبرت ناک انجام ہے تو وہ جو لوگ طاقت ہونے کے باوجود روزہ رکھتے ہی نہیں ، بلکہ رمضان کے مہینے میں دن بھر کھاتے پیتے رہتے ہیں ، ان کا انجام کیا ہوگا ؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11220115_826437060757898_617961464668788202_n (1).jpg

ایسا مریض جو کہ مرض کی وجہ سے روزے نہیں رکھ پایا تھا مگر بعد میں شفایاب ہو گیا لیکن اس نے قضا کی طاقت رکھتے ہوئے بھی ان رہ گئے فرضی روزوں کی قضا نہیں کی اور اس حالت میں اس کو موت آ گئی تو ، اگر کوئی رشتہ دار اس کی طرف سے روزہ رکھنا چاہے تو جائز ہے کیونکہ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزے فرض باقی رہ گئے ہوں تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکھ دے


--------------------------------------------------

(صحيح البخاري ، كتاب الصوم : 1952 ، ، صحیح مسلم ، كتاب الصيام : 1147 (2553) ، ، سنن أبي داود ، كتاب الصوم : 2400 ، 3311 ، ، صحيح ابن حبان : 3569 ، ، سنن الدارقطني: 2/419 ، ، السنن الصغير للبيهقي : 2/108 ، ، السنن الكبرى للبيهقي : 4/255 ، ، صحيح الجامع : 6547 )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11403369_828082177260053_9043342946489748083_n.jpg


حیض ( پیریڈ ، ماہواری) کا مسئلہ :


-------------------------------------
عام ریگولر روٹین کی ماہواری مکمل ختم ہونے اور غسل کرنے یعنی پاک ہو جانے کے بعد اگر قطرے آ جائیں جیسے زرد اور گدلا پانی اگر ہو تو اسے حیض شمار نہیں کیا جائے گا بلکہ روزہ نماز دونوں کو ادا کرنا ہوگا ، کیونکہ ام عطيہ رضى اللہ تعالى عنہا نے بیان فرمایا کہ ہم زرد اور مٹیالے رنگ کو کوئی اہمیت نہیں دیتی تھیں (صحیح بخاری ، کتاب الحیض : 326) ،، لیکن خوب یاد رہے کہ یہ اس وقت ہے جب روٹین کے مطابق ماہواری کےدن پورے ہو چکے ہوں اور تب ایسا ہو،،،،،،، ،،،

لیکن دوران ماہواری جو زرد اور گدلا پانی آئے اسے حیض ہی شمار کیا جائے گا ، مثال کے طور پر ماہواری کی نارمل روٹین سات دن تک ہے مگر پانچویں دن ہی خون تو ختم ہو جائے مگر زرد اور گدلا پانی آئے تو یہ حیض ہی ہوگا ، اس لئے نہ ہی نماز ادا کی جائے گی اور نہ ہی روزہ رکھا جائے گا ، جب تک کہ روٹین کی مدت سات دن (یا ہر کسی کی روٹین کی مدت الگ الگ ہو سکتی ہے جو کہ عورت کو معلوم ہوتی ہے) پورے نہ ہو جائیں اور غسل کر کے پاکی حاصل نہ کر لی جائے
 
Top