• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسائل روزہ: بیمار کے لیے رخصت۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ۝۰ۭ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ۝۰ۭ وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَہٗ فِدْيَۃٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ۝۰ۭ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَہُوَخَيْرٌ لَّہٗ۝۰ۭ وَاَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۝۱۸۴
کئی روز ہیں شمار کیے ہوئے ۔پھر جو کوئی تم میں بیمار ہو یا مسافر۱؎۔ وہ دوسرے دنوں میں شمار کرے اور جنھیں روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو، وہ فدیہ دیں ایک فقیر کی خوراک اور جو کوئی شوق سے نیکی کرتا ہے اس کے لیے بہتر ہے اور جو تم روزہ رکھو تو تمہارے لیے اچھا ہے ، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔(۱۸۴)
بیمار کے لیے رخصت
۱؎ جو شخص بیمار ہو اور روزہ رکھنا اس کے لیے مضر ہو یا وہ مسافر ہو، اس کے لیے یہ رعایت رکھی ہے کہ وہ صحت وحضر کے دنوں میں روزہ رکھ لے اور وہ لوگ جو قطعاً روزے نہیں رکھ سکتے وہ ایک آدمی کو کھانا کھلادیں، تاکہ فرض کا احساس باقی رہے اور وہ بہرحال اس نظام صوم میں منسلک رہیں۔ اس رعایت میں حاملہ ومرضعہ عورت بھی داخل ہے۔
 
Top