• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مستونگ میں بے گناہ زائرین پر خودکش حملہ اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
علامہ ہاشم موسوی
مستونگ میں بے گناہ زائرین پر خودکش حملہ اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے سانحہ مستونگ کے خلاف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا کر ہی دم لیں گے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن شیطانی طاقتیں اسلام کو کمزور کرنے کیلئے مسلمانوں کو دست و گریبان کرنا چاہتی ہیں اور مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بے گناہ شیعہ زائرین پر بزدلانہ خودکش حملہ انہی اسلام دشمن شیطانی قوتوں کی سازش ہے۔ لہٰذا تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے دہشتگرد عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کے در پردہ عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ آج جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا یہ وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی کا آبائی علاقہ ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی اسی مقام پر زائرین کو بس سے اتار کر ایک جگہ جمع کرکے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہزار گنجی سے ملحقہ علاقوں میں جتنی بھی دہشتگردی کی کارروائیاں اہل تشیع کے خلاف ہوتی ہیں ان کا تعلق انہی علاقوں سے ہوتا ہے اور دہشتگرد انہی علاقوں سے آکر کوئٹہ میں اپنی کارروائیاں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہم بلوچستان کا کنٹرول فوج کے ہاتھوں میں دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہمارے بلوچستان میں فوج بلانے کے مطالبے کا مقصد جمہوریت سے انحراف نہیں بلکہ حکومت بلوچستان کی ناکامی اور اسکے کئی با اثر وزراء کا دہشتگردی میں ملوث ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ان سارے محرکات کے پیچھے اس صوبے کے وزیراعلٰی سمیت کئی با اثر وزراء کا ہاتھ ہے، کیونکہ دہشگردوں کا اصلی ٹھکانہ تو مستونگ، کانک اور درینگڑھ ہے، جو وزیراعلٰی کا آبائی علاقہ ہے۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر پاکستانی افواج سے نہ صرف تشیع بلکہ پاکستان بچانے کیلئے اس صوبہ کا کنٹرول فوج کے ہاتھوں لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف بھی بھرپور کارروئی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ دہشتگردی کی اصل جڑ نام بدلنے کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالٰی شہداء کو شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
سوال یہ ہے کہ یہ سب ہو کیوں رہا ہے؟؟؟۔۔۔
اس لیے ہو رہا ہے کہ عوام کی توجہات ان مسائل پر ہوجائے اور حکومت ہمیں پیچھے سے لوٹتی رہے۔۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اس لیے ہو رہا ہے کہ عوام کی توجہات ان مسائل پر ہوجائے اور حکومت ہمیں پیچھے سے لوٹتی رہے۔۔۔۔
شاید ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ایران کے سنیوں کو جو سرے عام پھانسیاں دی جاتی ہیں وہ تصاویر یا وڈیوز کہیں ان لوگوں نے بھی دیکھ لی ہوں۔۔۔ باقی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔۔۔
 
Top