• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد الحرام میں زحمی پاکستانی حجاج کی فہرست

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسجد الحرام کرین حادثہ: 47 پاکستانی زخمی
ڈان نیوز

جدہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام میں کرین حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جس کی تصدیق دفتر خارجہ نے بھی کر دی ہے۔​

پاکستانی وزارت خارجہ نے اسپتالوں میں زیر علاج 26 افراد کی فہرست بھی جاری کی ہے، جن میں 7 مکہ کے النور ہسپتال، 5 کنگ فیصل الشفاء ہسپتال، 4 الاظہر ہسپتال، 8 کنگ عبد العزیز اسپتال جبکہ ایک پاکستان حج میڈیکل مشن میں زیر علاج ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسجد الحرام میں تعمیراتی کام میں کے دوران ایک کرین گر گئی جس سے 107 عازمین حج جاں بحق اور 238 زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا ہے کہ ریاض میں پاکستانی سفیر اور جدہ میں قونصل جنرل کو فوری طور پر مکہ پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ انہیں زخمی پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کی میڈیکل ٹیم پہلے ہی مکہ پہنچ چکی ہے۔



دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی زخمیوں کی فہرست​

قاضی خلیل اللہ کے مطابق متعدد پاکستانی زخمیوں کو گزشتہ روز ہی ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

 
Top