• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد نبویؐ میں نماز ترایح کیلیے پہلے پاکستانی امام کا تقرر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسجد نبویؐ میں نماز ترایح کیلیے پہلے پاکستانی امام کا تقرر
رونامہ پاکستان، ہفتہ 18 جون 2016

مدینہ منورہ: خادم حرمین و شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبویؓ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے ہیں۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیتی ہے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ماہ صیام میں دونوں مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جس میں ہزاروں مسلمان دنیا بھر سے شریک ہوتے ہیں تاہم اب پہلی بار مسجد نبویؐ نماز تراویح کے لیے پاکستانی امام کا تقرر کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے
مسجد الحرام میں نماز تراویح کے لیے شیخ صلاح بن سلیم
اور مسجد نبویؐ میں شیخ محمد بن خلیل القاری کا تقرر کیا ہے جس کے بعد شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں ساتویں روزے سے امامت فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن کی مسحور کن آواز نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں مشہور مذہبی اسکالر قاری خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی
اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہو گئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرلی۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مسجد نبوی کے ہی ایک اور مستقل امام ہیں ، شیخ احمد طالب ، ان کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں ، ان کا آبائی علاقہ چکوال ہے ۔ تین چار سال پہلے مسجد نبوی کے امام مقرر ہوئے تھے ۔
اصل میں شیخ محمد خلیل ہوں یا احمد طالب ، اس طرح کی شخصیات اپنے آباء و اجداد سے سعودیہ میں مقیم ہیں اور ان کے پاس سعودی شہریت ہوتی ہے ، اسی لیے ان کے لیے ان اہم عہدوں پر فائز ہونا مشکل نہیں ہوتا ، جتنا کسی عام پاکستانی ( مقیم ) کے لیے ہوتا ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
’’مفتی قندیل بلوچ‘‘ کے تلوے چاٹتا میڈیا اور مسجد نبوی ﷺ کا پہلا پاکستانی امام

تحریر : محمد عاصم حفیظ
ایک بے باک اداکارہ قندیل بلوچ نے ایک بے باک مفتی صاحب کے ساتھ سیلفی کیا لی کہ ہمارے پاکستانی میڈیا کومقدس ماہ رمضان المبارک میں سب سے ہاٹ ایشو مل گیا۔ ہر چینل سبقت لیجانے کی کوششوں میں مصروف ہے کہ وہ قندیل بلوچ سے کچھ نہ کچھ راز کی بات اگلوا لے ۔ اینکرز انتہائی چالاکی سے سوالات پوچھ رہے ہیں کہ بند کمرے میں آخر ہوا کیا تھا ۔ پردے کیوں گرائے گئے تھے ۔ آپ کا روزہ تھا اور مفتی صاحب نے روزہ توڑا یا آپ کو دیکھتے ہی افطار کر ڈالا۔ خیر میڈیا کے بہت سے سوالات ہیں اور ایک ’’ ننھی جان‘‘ بیچاری قندیل بلوچ کہ جو انٹرویوز دے دے کر ہلکان ہو رہی ہے۔ بریکنگ نیوز چل رہی ہیں اور ہر زبان پر یہی موضوع سخن زیر بحث ہے۔ حتی کہ ہمارے معزز ارکان پارلیمنٹ نے بھی ملکی سلامتی کے اس ’’ اہم ترین اور حساس ‘‘ معاملے کو اٹھانے میں دیر نہیں کی ۔ مفتی صاحب عید سے پہلے ’’ اپنا چاند‘‘ دیکھنا چاہتے تھے لیکن اس چکر میں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ میڈیا کی ذمہ داری کی انتہاتو یہ بھی ہے کہ مفتی عبدالقوی صاحب کے ’’ ایک شادی اور 17 نکاح‘‘ والے کاررنامے کو بھی خوب اچھالا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس نظریے پر بھی خوب بحث ہو گی اور علمائے کرام کو بلا بلا کر پوچھا جائے گا کہ کیا اسلام میں یہ سب جائز ہے کہ نہیں ۔ جیسا کہ دیگر معاملات میں ہوتا ہے کہ بیچارے علمائے کرام کو بلایا ہی ایسے موضوعات کی وضاحت کے لئے ہے کہ جن کی تردید یا تائید دونوں صورتوں میں صرف اور صرف بدنامی ہی ہاتھ آتی ہے۔ یہ ہمارے پاکستانی میڈیا کا ایک ایسا روپ ہے کہ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ میڈیا کے لئے اہم کیا ہے۔ کونسے موضوعات ایسے ہیں کہ جن پر بات کرنا میڈیا والے باعث فخر سمجھتے ہیں ۔ کس طرح کسی ماڈل یا اداکارہ کی ہچکی ، سیلفی یا کسی بھی الٹی سیدھی حرکت کو ملک کا اہم ترین
مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔ وینا ملک کے بھارت میں کاررنامے ہوں یا میرا کی انگلش اور قابل اعتراض ویڈیوز ، ایان علی کا یونیورسٹی لیکچر ہو یا ہر عدالتی پیشی پر نت نیا ڈیزائن سوٹ ہر چیز ڈسکس ہوتی ہے اور میڈیا کا ایشو بنتی ہے ۔
تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے کہ یہی میڈیا یکسر نظر انداز کر دیتا ہے کسی بھی ایسے مسئلے کو کہ جس میں ذرا برابر بھی دینی جھلک کا اندیشہ ہو۔ یہاں دینی جماعتوں کے لاکھوں کے اجتماعات ، دینی رفاحی اداروں کی جان ہتھیلی پر رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت ہو یا کوئی بھی ایسی سرگرمی کہ جس سے دینی طبقے کا کچھ اچھا تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔ میڈیا ایسے واقعات اور خبروں کو یکسر نظر انداز کر دیتا ہے۔اگر یقین نہ آئے تو حالیہ دنوں میں پاکستان کو ملنے والے ایک ایسے اعزاز کی میڈیا کوریج کے حوالے سے تحقیق کر لیں کہ جو شائد کسی اور ملک کو حاصل ہوتا تو وہاں اس کا والہانہ اور شاندار خیر مقدم کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو باآسانی دیکھی جا سکتی ہے کہ جس میں نبی اکرمﷺ کا پیالہ چیچنیا جیسے ملک میں پہنچتا ہے جو چند برس پہلے روس سے آزاد ہوا ہے۔ وہاں کے صدر اور عوام کی جانب سے اس پیالے کا استقبال قابل دید لمحات ہیں ۔ یہاں تو اس سے کہیں بڑا اعزاز تھا کہ ایک پاکستانی قاری القرآن الشیخ خلیل کو نبی اکرمﷺ کے مصلی کی امامت سونپی گئی تھی۔ اسلام کے نام پر حاصل کی گئی اس ارض پاک اور مسلمانوں کی اکثریت کے ہمارے ملک میں یہ اعزاز کوئی بھی خاص مقبولیت ہی حاصل نہ کر سکا۔ چند چھوٹے اخبارات نے چھوٹی چھوٹی خبریں لگائیں اور بس۔ کوئی بریکنگ نیوز نہیں چل سکی ۔ کوئی میڈیا نمائندہ اس علاقے یا خاندان کی تلاش میں نہ جا سکا کہ جہاں کے سپوت کو یہ مقدس اعزاز ملا تھا۔ کیا یہ اعزاز کسی نوبل پرائز کے برابر بھی نہ سمجھا گیا کہ جس کے ملنے پر ہمارے میڈیا ، حکومت اور سیاست پر صرف یہی ایک ایشو کئی دن ڈسکس ہوا تھا۔ شائد لبرل ہوتے پاکستان میں اب ایسی چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔مسجد نبیﷺ کی امامت کا اعزاز کسی اداکارہ کی ایک سیلفی جتنی بھی میڈیا کوریج نہیں لے سکا بلکہ شائد کسی فنکارہ کی ہچکی لینے جیسی اہمیت بھی اسے نہ دی گئی۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مسجد نبوی میں عبادات کے براہ راست مناظر دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں :
http://goo.gl/6M0gxd
اس وقت محمد بن خلیل القارئ قیام کروا رہے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مظفر آباد نیوز :
سعودی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد خلیل القاری کو مسجد نبوی کا امام مقرر کیا گیا۔ محمد خلیل القاری کے آبائی علاقے پٹہیکہ کے لوگ خادم حرمین شریفین کے اس اقدام کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے لئے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ تفصیلات محمد اسلم میر کی اس رپورٹ میں :
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وتعز من تشاء۔۔۔۔
سبحان اللہ!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مسجد نبوی میں عبادات کے براہ راست مناظر دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں :
http://goo.gl/6M0gxd
اس وقت محمد بن خلیل القارئ قیام کروا رہے ہیں ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم

میرا دوست کوئی آفیشل ثبوت چاھتا ہے جیسا کہ کوئی لیٹر یا ویب سائڈ لنک جس پر انکو مسجد نبوی کا امام مقرر کیا گیا ہو
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سرکاری لیٹر نٹ پر نہیں لگائے جاتے جرم ہے اس پر ادارہ قانونی کاروائی بھی کر سکتا ہے۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
شیخ محترم
میرا دوست کوئی آفیشل ثبوت چاھتا ہے جیسا کہ کوئی لیٹر یا ویب سائڈ لنک جس پر انکو مسجد نبوی کا امام مقرر کیا گیا ہو
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجد نبوی میں مصلی امامت پر کھڑے ہوکر تراویح پڑھانے کی ویڈیوز کافی نہیں ہیں ؟!
 
Top