• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد کے وضوء خانہ اور بیت الخلاء کس سے صفائی کرائیں ؟

شمولیت
دسمبر 27، 2011
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
32
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ​
۔
ایک مسجد ہے اسکے برابر میں وضوخانہ ہے وضوخانہ سے ہوتے ہوئے بیت الخلاء ہے جوکہ صرف اورصرف نمازیوں کےاستعمال کیلئے مختص ہے۔
اس وضوء خانہ اور بیت الخلاء کی صفائی کیلئے کیسی غیرمسلم "بھنگی " کو مقرر کرسکتا ہے ؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر تو وضو خانہ وغیرہ مسجد میں شامل ہے یعنی مسجد کے لیے وقف شدہ زمین میں وضو خانہ وغیرہ تعمیر ہوا ہے اور وہ مسجد کے معروف احاطہ میں شامل ہے تو اس کی صفائی کسی غیر مسلم سے کروانا مناسب امر نہیں ہے۔ اور اگر وہ مسجد میں شامل نہیں ہے تو صفائی کروائی جا سکتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top