• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجود انسان

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قَالُوْا سُبْحٰــنَكَ لَا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا۝۰ۭ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ۝۳۲ قَالَ يٰٓاٰدَمُ اَنْۢبِئْـھُمْ بِاَسْمَاۗىِٕہِمْ۝۰ۚ فَلَمَّآ اَنْۢبَاَھُمْ بِاَسْمَاۗىِٕہِمْ۝۰ۙ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّىْٓ اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝۰ۙ وَاَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ۝۳۳ وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ۝۰ۭ اَبٰى وَاسْتَكْبَرَ۝۰ۤۡوَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ۝۳۴
وہ بولے توپاک ہے ۔ ہم اسی قدر جانتے ہیں جس قدر تونے ہمیں سکھلایااور تو اصل دانا اور پختہ کار ہے۔(۳۲)فرمایا اے آدم (علیہ السلام) تو ان کو ان چیزوں کے نام بتلادے۔ پھر جب آدم (علیہ السلام )نے ان کو ان کے نام بتادیے۔ تب فرمایا کیا میں نے نہ کہا تھا کہ میں آسمان وزمین کی چھپی باتیں جانتاہوں اور جو تم ظاہرکرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو، مجھے معلوم ہے۔(۳۳) اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجدہ ۱؎ کرو۔ تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے۔اس نے نہ مانا اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے تھا۔(۳۴)

پھر اس لیے کہ فرشتوں کو انسان کی حقیقی قدر ومنزلت کا علم ہو، اللہ نے تمام کو آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ کرنے کو کہا۔سب کوآدم علیہ السلام کے سامنے جھکایا۔ اسلامی فلسفۂ تخلیق ہی یہی ہے کہ تمام کائنات انسان کے لیے پیدا کی گئی ہے ۔ وَخَلَقَ لَـکُمْ مَا فِی اْلاَرْضِ جَمِیْعًا۔ ذرہ سے آفتاب تک اور زمین سے آسمان تک سب کچھ حضرت انسان کے لیے ہے ۔ حتیٰ کہ شمس وقمر بھی اسی کے خادم ہیں۔ وَسَخَّرَلَـکُمُ الشَّمْسَ وَالْـقَمَرَ دَآئِبَیْنِ۔ یوں سمجھ لیجیے کہ آدم قبلۂ مقصود ہے ہرچیز کا۔ ساری کائنات کا محور انسان ہے ۔ شیطان جو ایک مشخص برائی ہے اس حقیقت کو نہ سمجھا اور اکڑ بیٹھا۔ قرآن حکیم نے بتایا ہے کہ وہ اپنی فطرت سے مجبور تھا۔ وَکَانَ مِنَ الْـکَافِرِیْنَ۔ اس لیے ضروری تھا کہ وہ انسانی شرف ومجد کا انکار کردے۔


حل لغات
{تُبْدُوْنَ وَتَکْتُمُوْنَ} ظاہر کرتے ہو اور چھپاتے ہو۔ مصدر ابداء وکتم {سجدوا} فعل ماضی۔ مادہ سجدہ ۔ جھکنا۔ اظہار تذلل کرنا۔ {ابلیس}شیطان کا نام ہے۔ ابلاس کے معنی ناکامی کے ہوتے ہیں۔ ابلیس چونکہ خائب وخاسر شخص کا نام ہے اس لیے ابلیس کہا جاتا ہے ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
آصف بھائی،
آپ کی بالا پوسٹ میں الف مد آ کے کچھ مسائل ہیں۔ شاید آپ نے کہیں سے کاپی پیسٹ کیا ہے وہاں کچھ اور فونٹ تھا۔ آپ اس مراسلہ کی تدوین کر کے آ کو ڈیلیٹ کر کے دوبارہ سے آ لکھ دیں۔ آپ اسے درست کر سکتے ہیں یا میں کر دوں؟
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بارک اللہ
شیخ صاحب
آپ جہاں بھی ایسی کوئی چیز دیکھیں بلا جھجھک درست فرما دیں۔ کیونکہ یہ دین کا معاملہ ہے اور اس کا دین اپنی خدمت کا ہم سب کی خدمت سے زیادہ حقدار ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
Top