• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کا تجزیاتی مطالعہ

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
کفار کے یہاں بیٹی کی پیدائش منحوس مانی جاتی ہے ، نتیجۃ اسے ماں کے پیٹ میں ہی مار دی جاتی ہے جو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔ اسی طرح خاندانی منصوبہ کے تحت ایک دو بچوں پہ اکتفا کفار کی عالمی پہچان بن گئی ہے ۔ ان دو وجوہات کی بنا پر عالمی اعتبار سے غیرمسلموں کا تناسب دن بدن کم ہوجاچلا جارہاہے ۔ اباحیت پسندی کی گرم بازاری نے نکاح جیسے مقدس رشتے کو بے معنی کردیا ۔ اب بغیر شادی کے ہوس ناکی عام ہوگئی ہے جس میں بیوی بچوں کی کفالت و نگرانی کا کوئی جھنجھٹ نہیں ۔ اس مغربی شعوروکلچر نے تو آبادی کیا انسانیت کاہی گلا گھونٹ کررکھ دیا۔
عیسائیت کی تعداد عالمی پیمانے پہ سب سے زیادہ ہے مگر خاندانی منصوبہ بندی اور اباحیت پسندی نے عیسائیوں کو بھی اپنی آبادی کے متعلق فکرمندی میں مبتلا کردیا ہے اور مستقبل میں مسلمانوں کی کثرت کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔ ساتھ ہی ابھی سے ہی مسلمانوں کو کم کرنے کے متعدد حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔
بین الاقوامی سطح پر مجموعی اعتبار سے مسلمانوں کی تعداد گرچے کم ہو مگر یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ مسلمان ممالک کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ ان کے مختلف اسباب ہیں ۔
پہلا: اسلام نے آبادی بڑھانے کی ترغیب دی جس پہ مسلمانوں کا دیندار طبقہ سدا سےعمل پیرا ہے ۔
دوسرا: نئے مسلمانوں کی روز بروز بڑھتی تعداد نے مسلمانوں کی کثرت میں مزید اضافہ کیا۔
تیسرا: اسلامی غیرت رکھنے والے مسلمان فیملی پلابنگ اور اسقاط حمل سے الحمدللہ دورہیں کیونکہ انہیں اللہ کا خوف اور آخرت میں حساب وکتاب کا ڈر ہے ۔
چوتھا: صحیح ایمان رکھنے والے مسلمان نکاح چھوڑ کر کبھی بھی اباحیت پسندی کا طریقہ نہیں اختیار کرسکتے ۔
ان چند اسباب کی وجہ سے عالم نائیدار میں مسلمانوں کی آبادی بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ یہ بڑھتی آبادی جہاں مسلمانوں کے لئے باعث اضطراب ہے وہیں اہل کفروشرک کی خاطر بھی تشویش ناک ہے ۔
حقیقت میں مسلمان کی آبادی مسلمانوں کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر مسلم اسٹیٹ اور ذمہ دار طبقات کی عدم توجہی نے اسے مسئلہ بنادیا۔
مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے دو قسم کے مسائل ہیں ۔ پہلی قسم کا تعلق کفارومشرکین کے ناپاک ہتھکنڈے سے ہے اور دوسری قسم مسلمانوں کے اندرونی مسائل سے ۔
ہندوستان کے متعدد صوبے اور علاقے جات مثلا آسام اور نارتھ ایسٹ وغیرہ میں مسلمانوں کی اکثریت کی بناپر ہندووادی ، حکومت سے مسلمانوں کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کی مانگ کررہے ہیں۔ ہندوستانی حکومت مسلمانوں کے تئیں کس قدر منصف ہے وہ سب کو پتہ ہے وہ زبردستی اس منصوبے کو ہرمسلمان پہ فانذ نہیں کرسکتی تو اس کا بدل اختیار کرتی ہے جس سے مسلمانوں کی تعداد آپ خود کم ہوجائے گی ۔
ہندوستان میں مسلمانوں پہ بے جاظلم وتشدد اورقتل وغارت گری، مسلمانوں کے ساتھ دنگے فساد، مسلمانوں کے لئےجیل کی آہنی سلاخیں،مسلمانوں کے لئے وسائل کی عدم دستیابی اور ان کے لئے نوکری کا فقدان ، بے جا مقدمات وغیرہ اسی کا شاخسانہ ہیں۔
اگر آپ ہندوستان کا سروے کریں تو معلوم ہوگا جیلوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ بھوک مری میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے ۔ غربت ولاچاری مسلمانوں کا نصیبہ ہے۔ کوٹ کچہری میں زیادہ معصوم مسلمان پھنسے ہیں۔ فرقہ واریت کے نام پہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے ۔دہشت گردی کے نام پہ دنیا بھر میں صرف مسلمانوں کو ہی پکڑا جارہاہے جیساکہ لگتا ہے باقی کسی قوم ومذہب میں کوئی دہشت گرد ہے نہیں ۔ خود جرم کرکے مسلمانوں کو پھنسانے کا بہانہ تلاش کیا جاتا ہے ۔ ان سب کے پیچھے اہم مقصد مسلمانوں کی نسل کشی ہے ۔بھارت کی تشدد پسند تنظیم وشوہندو پریشد کے متشدد رہنما پروین تگڑیا نے ہندو جوڑے کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی صلاح دی ہے تاکہ مسلمانوں کا مقابلہ ہوسکے۔اسی تنظیم کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر کمار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے یہاں شرح پیدائش روزبروز بڑھ رہی ہے ، ہندؤں کی آبادی میں گراوٹ روکنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔
میں نے قادیانیوں کے ایک گروہ کے متعلق سنا جو مسلمانوںمیں ایڈس پھیلاکر مجبورا قادیانی بناتا ہے ۔ یہ لوگ دوستی کے نام پہ لڑکیوں کے موبائل نمبر اخبارات وجرائد کے ذریعہ مشہور کرتے ہیں ۔ یہ لڑکیاں دوستی کرکے لڑکوں کو زناکاری کے گروہ میں شامل کرتی ہیں جو ایڈس زدہ ہوتی ہیں ۔ جب ایڈس کا روگ لگ جاتا ہے تو اس گروہ کے لئے کام کرنا مجبوری بن جاتی ہے ۔پھر مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔اس طرح نہ جانے کتنی اور کس کس قسم کی تنظیمیں خفیہ طور پہ مسلمانوں کو دین سے بیزار کرتی ہوں گی؟ ۔عیسائی طاقت افزائش نسل پہ جتنا دھیان نہیں دیتی اس سے کہیں زیادہ مسلم قوم کی نسل کشی اور مذہب بیزاری پہ دیتی ہے ۔
غیراقوام ہمیں آپس میں لڑاکر ہماری تعداد اور طاقت ختم کررہی ہے جسے ہم سمجھنے سے اب تک قاصر ہیں۔ فرقہ بندی کے نام پہ بہت ساری جگہوں پہ مسلمان آپس ہی میں لڑکر ایک دوسرے کاگلا کاٹ رہے ہیں۔یہ ہمارے دشمن کی چال ہے ۔
دہشت گردی کے نام پہ نہ جانے کیا کیا کھیل کھیلاجارہا ہے ۔دنیابھر لاکھوں مسلمان تہ تیغ ہوچکے اور ہمیشہ ہوتے رہیں گے جب تک کہ مسلمان ایک نہ ہوجائیں ۔قضیہ فلسطین، مسئلہ کشمیر، عراق اور افغانستان کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔
داخلی طور پہ مسلمانوں کے اندر بھی بہت سے مسائل ہیں جن کی بدولت ہماری طاقت کو گھن لگ رہاہے ۔ مسلمانوں کی آبادی کے مسائل کو حل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ اتفاق واتحاد ہے ۔ مسلک پرستی اور گروہ بندی سے چشم کشی کرکے ایک پلیٹ فارم پہ آنا ہوگا تاکہ داخلی مسائل کاحل تلاش کریں اور خارجی طور پہ استعمال کئے جانے والے باطل ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔ آدمی جو کچھ سنتا، دیکھتا اور پڑھتا ہے زندگی پہ اس کا زیادہ اثرہوتا ہے ۔ آج میڈیا نے مسلمانوں کو بھی بڑھتی آبادی سے خوف زدہ کردیا ہے ۔ بنابریں کچھ مسلمان خاندانی منصوبہ بندی کے قائل ہیں تو کچھ اسقاط حمل کے ۔ کچھ کے نظریات تو بڑے بھیانک ہیں ۔ پیٹ اور بھوک کے لئے حلال وحرام کی تمیز کئے بغیر آرٹ اور فیشن کے نام پہ حرام کاری میں ملوث ہیں۔ قتل ، فساد، چوری، عیاشی اور کالابازاری بڑھتی آبادی کے مسائل ہیں جن کی طرف بعض مسلمان جہالت ونادانی میں مائل ہوجاتے ہیں۔ اور اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ صالح معاشرہ کا گلا گھونٹ دیتے ہیں ۔ یہ داخلی مسائل خود اپنے پیدا کرد ہ ہیں ۔ کہیں والدین کی غفلت ، کہیں اسلامی حکمراں کی بے توجہی ، کہیں علماء ودعاۃ سے سستی تو کہیں خدام خلق کی لاپرواہی سبب بن رہی ہے ۔ جب تک داخلی مسائل ختم نہ ہوں گے خارجی چیلنجز سے مکمل طور پر نبردآزما نہیں ہوسکتے ۔ اس لئے ذمہ دار طبقوں کو پہلے اندرونی مسائل کے سد باب کے لئے فضا ہموار کرنی ہوگی پھر اس راہ کی کافرانہ دشواریوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ داخلی اور خارجی دونوں محاذ پہ یکساں کام کیاجائے اس کے لئے گروہ بندی سے بالاترہوکر محض اسلام اور مسلمانوں کا مفاد پیش نظر رکھنا ہوگا۔ کاش کے مسلمان ان مسائل کو محسوس کرے اور ان کے حل کے لئے یک جوٹ ہوکر میدان میں آئے ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے۔مفہوم حدیث لکھ رہی ہوں۔
قیامت کے قریب مسلمان تعداد میں زیادہ ہوں گے مگر ان کی حیثیت سمندر کی جھاگ کے برابر ہو گی۔
ہم سب کو اندازہ ہے کہ سمندر کی جھاگ کیسی ہوتی ہے۔
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے۔مفہوم حدیث لکھ رہی ہوں۔
قیامت کے قریب مسلمان تعداد میں زیادہ ہوں گے مگر ان کی حیثیت سمندر کی جھاگ کے برابر ہو گی۔
ہم سب کو اندازہ ہے کہ سمندر کی جھاگ کیسی ہوتی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ السَّلَامِ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يُوشِكُ الْأُمَمُ أَنْ تَدَاعَى عَلَيْكُمْ كَمَا تَدَاعَى الْأَكَلَةُ إِلَى قَصْعَتِهَا<. فَقَالَ قَائِلٌ: وَمِنْ قِلَّةٍ نَحْنُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: >بَلْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ كَثِيرٌ، وَلَكِنَّكُمْ غُثَاءٌ كَغُثَاءِ السَّيْلِ! وَلَيَنْزَعَنَّ اللَّهُ مِنْ صُدُورِ عَدُوِّكُمُ الْمَهَابَةَ مِنْكُمْ، وَلَيَقْذِفَنَّ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمُ الْوَهْنَ<، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَمَا الْوَهْنُ؟ قَالَ: >حُبُّ الدُّنْيَا وَكَرَاهِيَةُ الْمَوْتِ<.
حکم : صحیح
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَلَاحِمِ (بَابٌ فِي تَدَاعِي الْأُمَمِ عَلَى الْإِسْلَامِ)

ترجمہ: سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کیا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایسا وقت آنے والا ہے کہ دوسری امتیں تمہارے خلاف ایک دوسرے کو بلائیں گی جیسے کہ کھانے والے اپنے پیالے پر ایک دوسرے کو بلاتے ہیں ۔ “ تو کہنے والے نے کہا : کیا یہ ہماری ان دنوں قلت اور کمی کی وجہ سے ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نہیں “ بلکہ تم ان دنوں بہت زیادہ ہو گے ، لیکن جھاگ ہو گے جس طرح کہ سیلاب کا جھاگ ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہاری ہیبت نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں «وهن» ڈال دے گا ۔ “ پوچھنے والے نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! «وهن» سے کیا مراد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” دنیا کی محبت اور موت کی کراہت ۔ “

ایک حدیث یہ بھی ۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ابْنَ أُخْتِ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،: فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ امْرَأَةً ذَاتَ حَسَبٍ وَجَمَالٍ، وَإِنَّهَا لَا تَلِدُ، أَفَأَتَزَوَّجُهَا؟ قَالَ: >لَا<، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ، فَنَهَاهُ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ: >تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ, فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ .
حکم : حسن صحیح
سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَزْوِيجِ مَنْ لَمْ يَلِدْ مِنْ النِّسَاءِ)

ترجمہ: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا مجھے ایک عورت ملی ہے جو عمدہ حسب اور حسن و جمال والی ہے مگر اس کے اولاد نہیں ہوتی ۔ تو کیا میں اس سے شادی کر لوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نہیں “ پھر وہ دوبارہ آیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا ۔ پھر وہ تیسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایسی عورتوں سے شادی کرو جو بہت محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی ہوں ۔ بلاشبہ میں تمہاری کثرت سے دیگر امتوں پر فخر کرنے والا ہوں ۔ “
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
محترم مقبول صاحب
السلام علیکم

حدیث کا یہ ٹکڑا سمجھ نہیں آیا ۔ اس کی وضاحت فرمادیں۔
وعلیکم السلام
محدث فورم میں اس پہ بحث کی گئی ہے یہاں رجوع کریں۔
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
وعلیکم السلام
محدث فورم میں اس پہ بحث کی گئی ہے یہاں رجوع کریں۔
محترم
اس تھریڈ کا مطالعہ کیا ہے لیکن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ اس تھریڈ میں بحث موضوع سے زیادہ ذاتیات پر چلی گئی ہے۔
آپ اس تناظر میں دیکھ کر اس کا جواب دیں کہ آج کل تو فیملی پلاننگ کا فیشن عام ہے ۔ تو پھر کیسے کسی کے خاندان کو دیکھ کر پتا چلایا جاسکتا ہے۔
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
محترم
اس تھریڈ کا مطالعہ کیا ہے لیکن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ اس تھریڈ میں بحث موضوع سے زیادہ ذاتیات پر چلی گئی ہے۔
آپ اس تناظر میں دیکھ کر اس کا جواب دیں کہ آج کل تو فیملی پلاننگ کا فیشن عام ہے ۔ تو پھر کیسے کسی کے خاندان کو دیکھ کر پتا چلایا جاسکتا ہے۔
خاندانی منصوبہ بندی واقعی اس دور کا المیہ ہے ، آج سے کچھ سالوں پہلے اس قسم کی صورت حال نہیں تھی ۔ مذکورہ حدیث میں محبت کرنے والی اور زیادہ بچہ جننے والی عورت سے مراد یہ ہے کہ ہمیں ایسی عورت سے شادی کرنا ہے جو محبت بھی دے سکے اور بچے بھی یعنی ایسی عورت سے شادی نہیں کرنی ہے جو بانجھ ہو۔ معقل بن یسار سے مروی ایک روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے بانجھ عورت سے شادی کرنے کا حکم پوچھا تو آپ نے منع کردیا اور فرمایاکہ تم محبت کرنے والی اور بچہ جننے والی عورت سے شادی کرو۔ کثرت محبت کثرت جماع کا سبب ہے اس سے زیادہ اولاد ہوگی ۔خلاصہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے اسباب اپنانے ہیں جن سے اولاد کی کثرت ہو۔ تعددازدواج بھی کثرت اولاد کا سبب ہے ۔ جہاں تک خاندان دیکھنے کی بات ہے وہ بھی آج کے دور میں جبکہ فیملی پلاننگ عام ہے تو واقعی دشوار ہے ۔ ہمیں دیندار خاتون سے شادی کرنے کا حکم ملاہے جو بچہ جن سکتی ہو۔ شادی بھی محبت کا ذریعہ ہے ، آپ خود میاں بیوی میں پیار ہوجاتاہے ۔دیندار خاتون کا گھرانہ بھی دیندار ہوگااس کے خاندان میں ممکن ہوفیملی پلاننگ کی وبا نہ ہو۔جب ہم شادی کی بنیاد دیندارعورت ٹھہرائیں گے تو پھر زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچہ جننے والی عورت کا کوئی مسئلہ نظر نہیں آئے گا۔
اس بات کو سادہ جملوں میں اس طرح کہتاہوں کہ ہم دیندار عورت سے شادی کریں اور آپس میں پیار ومحبت کی فضا پیداکریں اور رب سے اولاد کے لئے دعائیں کرتے رہیں ، ان شاء اللہ بیوی سے پیاربھی زیادہ ملے گا اور اللہ کے حکم سے بچے بھی زیادہ ہوں گے ۔
 
Top