• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان کو چاہیے کہ وہ کسی نمرود اورکسی فرعون سے مرعوب نہ ہو۔ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۝۰ۚ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ الطَّاغُوْتِ فَقَاتِلُوْٓا اَوْلِيَاۗءَ الشَّيْطٰنِ۝۰ۚ اِنَّ كَيْدَ الشَّيْطٰنِ كَانَ ضَعِيْفًا۝۷۶ۧ
ایمان دار خدا کی راہ میں لڑتے ہیں اور کافرشیطان کی راہ میں لڑتے ہیں ۔سو تم شیطان کے دوستوں سے لڑو۔ بے شک شیطان کا مکر سست ہے۔۱؎(۷۶)
کید شیطان

۱؎ اس آیت میں بتایا ہے کہ مومن ہمیشہ طاغوت وشیطان کے خلاف صف آراء رہتا ہے اوریہ کہ ظلم وعدوان کے پاؤں نہیں ہوتے۔ بڑے سے بڑا جابر وقاہر مومن کی ایمانی قوتوں کے سامنے محض ناچیز وحقیر ہے ۔ بشرطے کہ مومن خود اپنی عظمتوں اور صلاحیتوں سے واقف ہو۔
یعنی مسلمان کو چاہیے کہ وہ کسی نمرود اورکسی فرعون سے مرعوب نہ ہو۔ ایمان وہ قوت ہے جو فولاد سے زیادہ مضبوط اوربارود سے زیادہ مؤثر ہے۔
حل لغات

{کید} تدبیر۔ حیلہ۔
 
Top