• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میں سمجھتا ہوں جس انداز میں فورم چھوڑنے کا اظہار کیا گیا اسی انداز میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی ۔ میں بعض دفعہ اپنے بھائیوں سے مذاق بھی کرلیتا ہوں اگر اس تناظر میں آپ نے اس کو ’’ غیر سنجیدہ ‘‘ سمجھ لیا ہے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح سے فورم چھوڑ کر جانے کی ضرورت قطعی نہیں ہے اگر کوئی خامی ہے تو اس کو دور کیجئے اور اس کے لئے تعاون کی ضرورت ہے اور سنجیدہ معاملات میں مذاق سنجیدہ لوگ نہیں کرتے۔
میں نے جو بات کی تھی وہ سنجیدہ ہی کی تھی ۔ اوپر جو میں نے گزارش کی تھی وہ اس بات کا ایک احتمالی عذر تھا کہ کہ میری ’’ سنجیدہ بات ‘‘ کو غیر سنجیدہ کیوں سمجھ لیا گیا ہے ۔
خیر میں سمجھتا ہوں اس بات کو اتنا بڑھانے کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ یہ میرا اور لولی صاحب کا معاملہ ہے ، ہم آپس میں حل کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔
آپ کے لیے اور دیگر اراکین کے لیے صرف اتنی گزارش ہے کہ یہ بات ابتداء نہیں کی گئی بلکہ جوابا کہی گئی ہے ۔
اور اس کے نعم البدل کے طور پر جتنی عبارات معزز اراکین کی طرف سے پیش کی گئی ہیں وہ بھی درست ہوں گی لیکن میرے نزدیک یہ بھی غلط نہیں ۔
جس طرح معزز اراکین کے سینے میں دل دھڑکتے ہیں ، اسی طرح منتظمین میں بھی یہ سہولت موجود ہے ۔
بصد احترام اور انتہائی معذرت کے ساتھ خضر حیات بھائی ، بطور ’’ علمی نگران ‘‘ آپ کی مجموعی کارکردگی مؤثر نہیں ہے۔پچھلے اتنے عرصے میں اپنے ہی بھائیوں کے ایسے اختلافات اور مسائل اس شدت سے سامنے نہیں آئے تھے ، مجھ سمیت ایسے بیشتر اراکین ہیں ، جو اب ’’ پوسٹ ڈیلیٹ ‘‘ کا خوف ہر وقت ساتھ رکھتے ہیں ، اسی تھریڈ میں ابو عبداللہ بھائی کا ایسا کہنا ، ایک الگ مقام پر مشکوۃ سسٹر کا ان تاثرات کا اظہار کرنا ، یہ خوف ہمیں پہلے نہیں تھا۔
آپ ہر تھریڈ کا انجام ’’ تالا ‘‘ کے ذریعے کر رہے ہیں ، بطور علمی نگران آپ کو مخالفین کے دلائل کا سامنا کرنا چاہیئے ، ہمیشہ سے انس بھائی ، شاکر بھائی ، کلیم حیدر بھائی یہ سب کرتے تھے اور آج بھی ہر ممکن طریقے سے شمولیت کرتے ہیں۔اس ضمن میں ’’ تالا ‘‘ لگانے پر اکتفا کر لینا ، کیا یہ اہل حدیث بھائیوں کو سپورٹ ہے!
آپ کا علم ہمارے لیے استفادہ کے باعث ہے ، بلاشبہ آپ فورم کو علمی واصلاحی اور تعمیری بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔لیکن انتظامیہ کے اس عہدہ کے تحت آپ کو ’’ وسعت نظر ‘‘ ہونا چاہیئے ، اگر بات دینی حمیت و غیرت کی کی جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ اور شدت کسی سے مخفی نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس دینی حمیت اور غیرت میں غصہ کی شدت کسی میں کم اور زیادہ ہو سکتی ہے ،ایسے میں آپ کی ’’ سختی ‘‘ کہیں اور ’’ نرمی ‘‘ کا سبب بھی بن رہی ہے۔
اس کے لیے قابل غور نقطہ ہے کہ ہمارے یہاں اس ’’ محاذ ‘‘ پر دیوبندی شیعہ بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں اور نشانہ بن رہے ہیں اہل حدیث!
’’ اہل علم دیوبندی ‘‘ نہ شیعوں کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ فورم پر موجود شیعہ دیوبندی کی۔یہ خاصی حیران کن ’’ حکمت عملی ‘‘ ہے۔
ہم تو صرف آپس میں ’’ بھائی چارہ ‘‘ کر لیں تو بہت ہے!
آپ سے بصد احترام گزارش ہے کہ آپ ذوق کے تحت یا دیگر وجہ پسندیدگی کی بنا پر کچھ اراکین کی طرف ’’ جھکاؤ ‘‘ کو محسوس نہ کروائیں ، یہ روش اراکین میں فرق پیدا کرتی ہے۔بطور مثال شاکر بھائی ، ہر رکن سے منصفانہ سلوک ، چاہے کتنا ہی پسندیدہ ہو۔واللہ اعلم!
ان تمام باتوں سے مثبت نتیجہ لیجیئے گا بھائی ، مقصد آپ کی دل آزاری نہیں ہے۔۔۔!
بالا گفتگو میں آپ کے چند اعتراضات سامنے آئے ہیں جو بمع اعذار و گزارشات پیش خدمت ہیں :
1۔ مجھے علمی نگران کا عہدہ ملنے کی وجہ سے اہل حدیث اراکین کے آپسی اختلافات نمایاں ہوئے ہیں ۔
میری گزارش :
اس کا سبب میں کس طرح بنا ہوں ؟ کیا میں نے کسی اہل حدیث رکن کو علی الاعلان تنبیہ کرنے میں پہلی کی ہے ۔؟
جتنے بھی اراکین میرے اس رویے سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ذرا ان سے پوچھیں کہ ذاتی پیغامات میں کتنی دفعہ ان کو میری طرف سے یا دیگر اراکین انتظامیہ کی طرف سے سمجھانے کی اور مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کی گئ ہے ۔ یہاں اس حالیہ لڑی میں ہی دیکھ لیں کہ میں نے کب اور کیوں لکھنا شروع کیا ہے ۔؟
اور پھر بتائیں کے کون آپسی اختلافات کو نمایاں کر رہا ہے ۔
2۔ میں مراسلوں کو حذف یا تالا لگانے میں بہت جلدی کرتا ہوں اس لیے اراکین اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں ۔
میری وضاحت :
کسی بھی ایک لڑی کا حوالہ دیں جہاں بلا سبب تالا لگایا گیاہو ۔؟ باقی یہ کہا جاسکتا ہے کہ تالا کی بجائے قابل اعتراض مواد کو حذف یا تدوین کیا جائے تو اس کی وضاحت میں اس سے پہلے ایک سے زیادہ دفعہ کر چکا ہوں ۔ بہر صورت جہاں تدوین سے یا ایک دو مراسلے حذف کرنے سے کام چلتا ہے اور امید ہو کہ باقی علمی گفتگو ہی ہوگی وہاں ایسے ہی کرتا ہوں ۔
لیکن جہاں ’’ بد اخلاقی اور واہیات ‘‘ شروع ہو جائیں اور تھمنے کی امید نہ ہو وہاں سوائے تالا کے اور کوئی بات نہیں سوجھتی ۔
ظاہر ہے یہ ایک انتظامی معاملہ ہے اس میں انتظامیہ کے اراکین کو اعتماد میں لینا کافی ہے ۔ ہاں البتہ کسی جگہ کوئی رکن میری نظامت سے متاثر ہوتاہے تو ذاتی پیغام کے ذریعے مجھے اطلاع کریں ( جس کی زحمت عموما کوئی بھی نہیں کرتا ) ان شاءاللہ کسی بھی رکن سے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔
3۔ میں بحث و مباحثہ میں علمی جواب نہیں دیتا ۔
میرا عذر :
یہ کمی میں نے خود محسوس کی ہے ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ میرا پاس وقت کم ہوتا ہے عموما جتنا وقت میں فورم کے لیے نکال سکتا ہوں ، وہ انتظامی نقطہ نظر سے دوسروں کے مراسلے پڑھنے میں ہی گزر جاتا ہے ۔ پہلے جب نگرانی کی ذمہ داری نہیں تھی تو اپنی مرضی کے مراسلے اور لڑیاں پڑھتا تھا اور جہاں ضرورت محسوس ہوتی وہاں لکھتا بھی تھا ۔ خیر اللہ وقت میں برکت دے اور میں اس کمی کو پورا کرسکوں ۔
4۔ میری وجہ سے مخالفین اہل حدیث کو شہ ( نرمی ) مل رہی ہے ۔
عرض ہے :
پتہ نہیں آپ کی اس سے کیا مرادہے ۔؟ میں مسلک اہل حدیث کو درست سمجھتا ہوں اور دیگر کو غلط سمجھتا ہوں ۔ یہ ایک عمومی تاثر ہے ، باقی عین ممکن ہے کہ بعض مسائل میں میں غلطی پر ہوں اور میرا مخالف حق پر ہو ، اس لیے میں کوشش کرتا ہوں کہ میرے اندر ’’ تعصب ‘‘ نہ آئے ، اس بات کو اگر آپ مخالفین کے حق میں لے رہی ہیں تو یہ الزام آپ کا برحق ہے لیکن میں اس الزام سے بری نہیں ہونا چاہتا ۔ لیکن مجھے نہیں یاد کہ میں نے فورم پر کسی جگہ کسی مسئلے میں کوئی ایسا بحث و مباحثہ کیا ہو جس سے یہ تاثر ملتا ہو ۔ کیونکہ یہ باتیں ذوق تحقیق اور قوت استدلال کی متقاضی ہیں جو فی الوقت میرے جیسے ایک گناہ گار طالب علم کے اندر موجود نہیں ، اس لیے میں اپنی پریشان خیالیوں سے کسی دوسرے کو متاثر نہیں کرنا چاہتا ۔
رہا سوء اخلاق اور مخالف پر بے جا لعن طعن ایسی باتوں کی مخالفت میں ذاتی طور پر بھی کرتا ہوں اور بطور نگران کے بھی مجھے کرنی پڑتی ہے ، ایسی بات کوئی بھی کرے چاہے وہ کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو میں اس کو سمجھانے کی کوشش بھی کرتا ہوں اور جہاں تک ممکن ہو روکنے کی سعی بھی کرتا ہوں ۔ اس کے برعکس اگر کوئی حسن اخلاق اور اچھے رویے سے بات کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنا انصاف اور فورم پر بہترین ماحول مہیا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔لیکن اس سے یہ سمجھ لینا کہ میں اس کے حسن اخلاق کی وجہ سے اس کی غلط بات کا بھی حامی ہوں یا متفق ہوں یہ غلط فہمی ہے ۔ ( بلکہ میں سمجھتا ہوں آپسی اختلاف کی ایک بنیادی وجہ یہی غلط فہمی ہے )
اس غلط فہمی کی بنیاد پر انتظامیہ کے ساتھ الجھنے کی بجائے اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ اگر کوئی غلط بات کو اچھے طریقے سے کہہ سکتا ہے تو دوسرا اچھی بات اور حق بات کو اچھے طریقے سے کیوں نہیں کہتا ۔؟
ایک عمومی بات :
ہر ادارے ، مجلے ، فورم کا ایک بنیادی منہج ہوتا ہے ، اس کی کچھ اپنی ترجیحات ہوتی ہیں ـ اسی طرح اس فورم کی انتظامیہ کی اپنی ترجیحات اور مسائل میں گفتگو کرنے کا انداز ہے جس کو انتظامیہ کے اراکین کے مراسلہ جات سے بھی سمجھا جاسکتا ہے یا پھر ماہنامہ مجلہ محدث کا اشاریہ یا مضامین دیکھ کر بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اب ان ترجیحی بنیادوں سے کسی اہلحدیث کو اختلاف بھی ہوسکتا ہے ۔ ہماری گزارش یہ ہے کہ ہم کسی کو ان ترجیحات کا زبردستی قائل نہیں کرسکتے لیکن بہر صورت کسی بھی ادارے یا فورم کے نظم و ضبط کو بحال رکھنے کی یہی ایک صورت ہے کہ اختلاف کی صورت میں حتمی فیصلے کا اختیار انتظامیہ کے افراد کو ہی ہونا چاہیے ۔
سیدھی سی بات ہے کہ اگر محدث ادارہ کے تحت چلنے والے مختلف دینی مشروعات ( پراجیکٹس ) میں آپ سمجھتے ہیں کہ کسی طرح حق کی تبلیغ ہو رہی ہے تو اس سلسلے میں ان سے فائدہ اٹھائیں ، ان کے ساتھ تعاون کریں ، اور جن باتوں میں آپ کے نزدیک وہ باطل کی تائید کر رہے ہیں اور حق بات کرنے سے کتراتے ہیں وہاں ان کا ساتھ نہ دیں ، بلکہ اس کے لیے ایسی جگہ استعمال کریں جہاں آپ ایسی باتیں کھل کر کہہ سکتے ہیں ۔ یہ ایک تعمیری سوچ ہے ۔
جب باطل مسالک و مناہج والے آپسی ہزاروں اختلافات کے باجود اکھٹے ہوتے ہیں تو ان کے پیش نظر بھی شاید یہی بات ہوتی ہے ۔
5۔ کچھ اراکین کی طرف میرا جھکاؤ یا میلان زیادہ ہے ۔
میری گزارش :
میلان یا جھکاؤ ہونا یہ فطری چیزیں ہیں ۔ لیکن میں کوشش کرتا ہوں کہ طبیعت کی اس خامی کا اظہار کسی کے ساتھ نا انصافی کی صورت میں ظاہر نہ ہو ۔ پھر بھی اگر کسی جگہ ایسا ہو تو آپ میری گرفت کرسکتے ہیں ، اور میں اپنے آپ کو جواب دہ ہونے کی حیثیت سے پیش کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
ویسے آپ کے ذہن میں کوئی ایسی مثال ہو تو پیش فرمادیں ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
عبدہ نے کہا ہے:
محترم ساتھیو: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ا
اب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری دوسری گزارش یہ ہے کہ کسی کے پاس یہ گارنٹی نہیں ہے کہ اللہ کے ہاں وہ حق پر ہے
ہاں اپنے علم اور سمجھ کے مطابق وہ عمل کا مکلف ہے اور اسکے مطابق دوسروں کو احسن طریقے سے دلائل سے قائل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے

جناب محترم عبدہ صاحب اپنی بات پر غور فرما لیں آپ کیا کہہ رہے ہیں ؟
محترم بھائی توجہ دلانے پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے
میں نے یہ بات پوسٹ نمبر 16 میں کہی تھی جس پا پورا پس منظر یہ تھا
ہماری بہنا اور انتظامیہ یا ہمارے تینوں بھائیوں میں کسی کی نیت غلط ہے اور یہ سب اہل حدیث ہیں اور ان میں اختلاف بھی ہے
کیا میری اس بات پر کسی کو اختلاف ہے
اب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری دوسری گزارش یہ ہے کہ کسی کے پاس یہ گارنٹی نہیں ہے کہ اللہ کے ہاں وہ حق پر ہے
ہاں اپنے علم اور سمجھ کے مطابق وہ عمل کا مکلف ہے اور اسکے مطابق دوسروں کو احسن طریقے سے دلائل سے قائل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے پس آپ سب ساتھی ایک دوسرے کو اپنی طرف سے دلائل دیتے رہیں اور مخآطب کے دلائل پر بھی غور کرتے رہیں مگر یہ سب کچھ ٹھنڈے دل سے ہونا چاہئے
ایک تو اوپر واضح ہے کہ میں نے یہ بات اہل حدیث ہونے کے تناظر میں کی تھی اور دوسرا صرف دعوت دینے کے طریقے کے اختلاف کے تناظر میں کی تھی کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنے فہم سے اپنے طریقے کو درست سمجھتا ہے واللہ اعلم
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اور جن باتوں میں آپ کے نزدیک وہ باطل کی تائید کر رہے ہیں اور حق بات کرنے سے کتراتے ہیں وہاں ان کا ساتھ نہ دیں ، بلکہ اس کے لیے ایسی جگہ استعمال کریں جہاں آپ ایسی باتیں کھل کر کہہ سکتے ہیں ۔ یہ ایک تعمیری سوچ ہے ۔


۔


خضر حیات بھائی ذرا اس کی وضاحت کر دیں
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
جب باطل مسالک و مناہج والے آپسی ہزاروں اختلافات کے باجود اکھٹے ہوتے ہیں تو ان کے پیش نظر بھی شاید یہی بات ہوتی ہے ۔


خضر حیات بھائی آپ نے یہ کیسی مثال دی - کیا باطل کبھی حق کے ساتھ کھڑا ہوا ہے -
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
خضر حیات بھائی آپ کی "سنجیدہ بات" کو غیرسنجیدہ اس لئے لیا گیا ہے کہ جب دونوں کا منہج ایک ہے تو پھر آپس میں دست وگریباں ہونے کی وجہ؟۔ جہاں تک آپ کا اعتراض ہے کہ بات کو اتنا بڑھاوا نہ دیا جائے تو اس لئے تحمل کا مظاہرہ آپ کو کرنا چاہے کیونکہ اعتراض تو براہ راست آپ پر ہورہا ہے اور آپ خود اس بات کا خیال جواب لکھتے وقت ذہن میں رکھا کریں کہ آپ علمی نگراں ہیں تو اس تعلق کی بنا پر آپ انتظامیہ کا حصہ ہیں، گفتگو میں اس طرح کا لاابالی پن انتظامیہ کے دوسرے ممبران کے لئے آزمائش پیدا کردیتا ہے نہ چاہتے ہوئے بھی پھر وہ انتظامیہ سے جڑے فرد کے لئے دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں وجہ شاید بتانے کی ضرورت نہیں۔ اس لئے بردباری کا تقاضہ یہ ہونا چاہئے کہ اعتراض کو اعتراض ہی سمجھیں تنقید نہیں کیونکہ سوچنے اور سمجھنے میں اگر فرق ہوگا پھر عزت نفس کو ہی مجروح ہونا ہوگا۔

کل لولی بھائی نے منافقت کا لفظ استعمال کیا جو نہایت ہی افسوس کی بات ہے اور وہ بھی قابل احترام شاکر بھائی جن کی دیانتداری پر شک کم سے کم مجھ جیسا کم علم انسان تو کرنے سے رہا۔ مگر یہاں پر سوچنے والی بات یہ ہے کہ آخر یہ نوبت آئی ہی کیوں؟۔ اور کمال حیرت تو اس بات پر ہے کہ جن لوگوں کے تحفظ کے لئے یہ دھاگہ پرویا گیا تھا اُن میں سے ایک بھی یہاں موجود نہیں ہے یعنی ہماری مثال "بےگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ" یہ ہوگئی ہے درگت؟۔ ذرا سوچئے!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا کثیرا خضرحیات بھیا
جس طرح معزز اراکین کے سینے میں دل دھڑکتے ہیں ، اسی طرح منتظمین میں بھی یہ سہولت موجود ہے ۔
ابتسامہ۔۔۔
آپ نے 5 پوائنٹ میں وضاحت کی ہے۔تو آسانی کے لیے میں نے بھی۔۔۔۔!!
1۔آپ کی یہ ’’ مفاہمت ‘‘ سخت انداز کے سبب ان اراکین کی طرف سے شکایت بن گئی۔یہ تو میں بھی جانتی ہوں بھائی کہ بات اتنی بڑی نہیں تھی یا ہے جتنی بنائی گئی۔
2۔جب متعلقہ رکن کے ساتھ انتظامیہ تعاون کی یقین دہانی کرتی ہے ، تو انھیں حق استعمال کرنا چاہیئے۔یہ نتیجہ کے اعتبار سے دونوں اطراف میں اچھا ہے۔ان شاء اللہ۔
3۔اللہ تعالی آپ کے لیے آسانیاں پیدا کر دے کہ آپ کی علمی تحاریر سے ہم استفادہ حاصل کریں۔
4۔یہ اس وقت سب سے مین پوائنٹ ہے بھائی۔’’ بھائی چارہ ‘‘ کی جو صورت میں نے پچھلے مراسلے میں واضح کی ، آپ تحقیق کر لیں ، یہ سنگینی آپ پر عیاں ہو جائے گی۔علمی نگراں کی حیثیت سے اسے ضرور مد نظر رکھیں اور ممکن حد تک ہمارا پلیٹ فارم ان کے ’’ بھائی چارہ مقاصد ‘‘ کے لیے استعمال نہ ہو۔

سیدھی سی بات ہے کہ اگر محدث ادارہ کے تحت چلنے والے مختلف دینی مشروعات ( پراجیکٹس ) میں آپ سمجھتے ہیں کہ کسی طرح حق کی تبلیغ ہو رہی ہے تو اس سلسلے میں ان سے فائدہ اٹھائیں ، ان کے ساتھ تعاون کریں ، اور جن باتوں میں آپ کے نزدیک وہ باطل کی تائید کر رہے ہیں اور حق بات کرنے سے کتراتے ہیں وہاں ان کا ساتھ نہ دیں ، بلکہ اس کے لیے ایسی جگہ استعمال کریں جہاں آپ ایسی باتیں کھل کر کہہ سکتے ہیں ۔ یہ ایک تعمیری سوچ ہے ۔
جب باطل مسالک و مناہج والے آپسی ہزاروں اختلافات کے باجود اکھٹے ہوتے ہیں تو ان کے پیش نظر بھی شاید یہی بات ہوتی ہے ۔
یہ اچھی تجویز ہے۔

5۔بھائی یہ ’’خامی ‘‘ نہیں ہے ، بلکہ بطور انتظامیہ ایسا ہونا سخت ناانصافی ہے۔مثال تو موجود ہے ، دے نہیں سکتی کہ یہاں ایک نیا ’’ معرکہ ‘‘ نہ شروع ہو جائے۔۔۔ابتسامہ
بہر حال بھائی ہر انسان کی سوچ زاویہ مختلف ہوتا ہے ، یہاں تک کہ انداز بھی۔اس لیے منصفانہ سوچ رکھتے ہوئے ’’ پسندیدہ ‘‘ اراکین سے بھی بازپرس کرتے رہیں۔
باقی بھائی ، زیادہ تر معاملہ غلط فہمی کا ہے۔کیونکہ جب آپ کی شراکت مصروفیت کے سبب نہیں ہوتی ، تو اراکین غلط فہمی میں آ جاتے ہیں۔
اسی طرح بطور انتظامیہ جب آپ محض’’ تالا ‘‘ کی کاروائی کرنے آ جائیں تو اسے مفاہمت سمجھ لیا جاتا ہے۔ان سب کا آسان حل یہ ہے کہ غلط فہمیاں دور کر لی جائیں ، جو کہ اب کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔ماشاء اللہ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ج5۔بھائی یہ ’’خامی ‘‘ نہیں ہے ، بلکہ بطور انتظامیہ ایسا ہونا سخت ناانصافی ہے۔مثال تو موجود ہے ، دے نہیں سکتی کہ یہاں ایک نیا ’’ معرکہ ‘‘ نہ شروع ہو جائے۔۔۔ابتسامہ
جزاکم اللہ خیرا ۔
اس نا انصافی کو روکنے کے دو راستے اور بھی ہیں:
1۔ رپورٹ کردیا کریں ۔
2۔ ذاتی پیغام میں گرفت کیا کریں ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
خضر حیات بھائی کا مراسلہ۔۔۔۔مبارکبادی کتاب وسنت کانفرنس صفحہ 3۔
دعا بہن اگر آپ مراسلے کے سیاق وسباق کو دیکھ لیتیں تو شاید یہ بات اس انداز میں نہ لکھتیں ۔۔
ان مراسلہ جات پر یہ رپورٹنگ کی گئی ہے :
'' اس طرح کی پوسٹ اس فورم سے نفرت کا باعث بنتی ہیں او اور مخالفین کو اس فورم سے دور رکتھی ہیں جب وہ فورم سے دور ہوں گے تو دین کیسے سیکھیں گے ؟ ''
یہ پوسٹ "تقابلِ مسالک" میں نہیں تھی ۔۔جس کو بنیاد بنا کر یہاں بات کی جا رہی ہے ۔نہ وہ پوسٹ کسی بحث مباحثے کے دوران کی گئی تھیں جس سے محنت ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا۔
دوم :اس پوسٹنگ میں شاید انتظامیہ کے ارکان بھی شامل تھے۔پوسٹ غائب ہوتی تو صرف ارکین کی نہیں انتظامیہ کی بھی۔۔۔
میں نے رپوررٹنگ کی وجہ سے یہ بات کہی تھی کیونکہ اول اول جب میں نے تقابلِ مسالک کے چند تھریڈز دیکھے تھے تو وہاں بحث کے دوران ایسی ہی چند پوسٹس پر رپورٹ کی تھی تو وہ منظرِ عام سے غائب ہو گئیں ۔۔۔تو میں یہی سمجھی تھی کہ منظر سے غائب ہو جائیں گی تو میں محفوظ کر لوں اور لکھ بھی دیا۔(کیونکہ اس کا جواب کم از کم میں اسی انداز میں دیتی)۔۔لیکن شاید وہ صرف تنبیہ تھی۔۔اگر مجھے علم ہوتا کہ آپ کے کیا معاملات چل رہے ہیں تو کبھی بھی ایسا کچھ پوسٹ نہ کرتی ۔۔۔۔
شاید شکوہ شکایت اور مزاح میں بہت فرق ہو تا ہے ۔۔۔لیکن اپنی کم فہمی اور" ارد گرد سے بے خبری"۔۔۔۔امید ہے آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی ہو گی۔۔
پھر بھی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ میری جو بھی پوسٹ فورم کے قوانین کے خلاف ہوں انہیں ڈیلیٹ کر دیا کریں۔۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
جس بھائی بہن کو جو بھی شکایت ہے، اسے شکایت سیکشن میں الگ دھاگے کے تحت پیش کیجئے۔ اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ہو، یا مطمئن کرنے والا جواب نہ ملے تو آپ بے شک ناراض ہوں۔
شاکر بھائی کی اس بات کی طرف کسی کا دھیان نہیں جا رہا ۔۔۔لگتا ہے کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے ۔یا اب نہیں رہی۔۔

اگر معاملے کا اختتام اتنے آرام سےکرنا تھا تو اتنا "ہنگامہ" کرنے کی ضرورت کیا تھی۔چلیں آئندہ اگر کسی کا یونہی ہنگامہ کرنے کو دل چاہے تو "پردے" میں کیجئے گا یوں کچھ مناسب نہیں لگتا۔۔۔۔ابتسامہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اور کمال حیرت تو اس بات پر ہے کہ جن لوگوں کے تحفظ کے لئے یہ دھاگہ پرویا گیا تھا اُن میں سے ایک بھی یہاں موجود نہیں ہے یعنی ہماری مثال "بےگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ" یہ ہوگئی ہے درگت؟۔ ذرا سوچئے!
ابتسامہ
پیارے ضدی بھائی! میں یہیں ہوں، الحمدللہ، اور آپ کی اور دیگر اراکین کی گفتگو ملاحظہ کی ہے، یہاں چونکہ اس قدر طویل گفتگو ہوئی، دوران گفتگو مختلف مزاج دیکھنے کو ملے، بہرحال اس گفتگو کے بعد کچھ نہ کچھ تو حل کی طرف سوچا جانا چاہئے، انتظامیہ نے چونکہ اپنے آپ سے تعاون کرنے کی تلقین کی ہے، لہذا میری طرف سے (دیگر اراکین کی گارنٹی نہیں وہ اپنی اپنی بات خود کہیں) تقابلِ مسالک سیکشن کے اندر ایسی کوئی پوسٹ جس سے کسی مسلک کے عالم کی تضحیک، توہین یا غیر اہل حدیث ممبر پر طعن و تشنیع ہو، دیکھنے کو نہیں ملے گی، ان شاءاللہ، میں کوشش کروں گا کہ ایسا ماحول پھر نہ بنے، ان شاءاللہ

ہاں حق بات کو من و عن بیان کرنے کی کوشش کروں گا بفضل اللہ تعالیٰ، ان شاءاللہ، لیکن انداز احسن، معیاری اور فورم کے معیار کے مطابق ہو گا، ان شاءاللہ، اور اس کے ساتھ انتظامیہ کے افراد میرے ساتھ یہ تعاون کریں گے کہ میری کوئی ایسی غلطی جس کی اصلاح ہونا ضروری ہے تو وہ ذاتی پیغام میں سمجھا دیا کریں گے، ان شاءاللہ، ہاں اگر غلطی اس قسم کی ہے کہ اس کا ارتکاب دیگر اراکین بھی کرتے ہوں تو مجھ سمیت دیگر لوگوں کو بھی مخاطب کر کے اوپن فورم پر بھی سمجھا دیا جائے گا تو میں برا نہیں مناؤں گا، ان شاءاللہ

والسلام
 
Top