• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
آپ تینوں اراکین کے بیان سامنے آ گئے ہیں۔الحمد للہ

متفق کسی اور حد تک!
ان تین اراکین کی شمولیت کافی پہلے کی ہے ، اور اس سے قبل ایسے کئی رکن آئے ، جن کے ساتھ انھوں نے ایسے مختلف موضوعات پر بات چیت کی ہے۔
لہذا یہ ان کے لیے کوئی نیا مسئلہ نہیں تھا۔سہج بھائی کے ساتھ ماضی کی بحثیں آج بھی موجود ہیں۔
مگر اس وقت مسائل شدت اختیار کرنے کی اور بھی بہت وجوہات سامنے آ گئی ہیں، جن کا سامنا میں نے بھی پہلے نہیں کیا تھا۔
یہاں پر نوٹ میں لکھی گئی بات سے میں موجودہ کیفیت اور خدشات کا اندازہ کر سکتی ہوں۔۔۔!
اللہ تعالی گواہ ہیں ، میں نے یہ بات بھی آپ اراکین کے حق میں کی تھی ، کہ مخالف سے مباحث آپ لوگوں کے نیا نہیں ہے ، بلکہ آپ سینئرز ہیں۔
مگر اب ایسی وجوہات سامنے آنے لگیں ہیں کہ یہ سینئرز اراکین بھی دور ہو رہے ہیں۔لہذا اس مسئلے کو مل کر حل کرنا چاہیئے۔
چناچہ اس ضمن میں شاہد نذیر بھائی کا ہی موقف واضح سمجھ سکی ہوں۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام علیکم -

میرے نقطۂ نگاہ سے کسی پر علمی انداز تنقید یا طنز کرنا کوئی بری بات نہیں - جب خود الله نے کافروں اور منافقوں پر طنز کیا ہے تم ہم کیا چیز ہیں -اور اس کی یہی وجوہات تھیں کہ شاید وہ رہ راست پر آ جائیں -

اور ویسے بھی الله نے کافروں کے خلاف شدت پسندی کو نا صرف پسند کیا ہے بلکہ اس کو مسلمانوں کا ایک وصف قرار دیا ہے -قرآن میں الله کا ارشاد ہے کہ :

مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ سوره الفتح ٢٩
محمد ﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں شدت پسند ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں-


البتہ میرے خیال میں کسی بدعتی یا کفریہ عقیدے پر تنقید کرتے وقت ہمیں یہ بات ملحوظ خاطر رکھنی ضروری ہے کہ اس کی ذاتیات پر حملہ نہ کیا جائے -صرف عقیدے یا مسلک تک رہا جائے - کیوں کہ فرقہ بنانا بذات خود ایک بڑا گناہ ہے -الله کا قرآن میں فرمان ہے کہ

إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ سوره الانعام ١٥٩
جن لوگوں نے اپنے دین میں (بہت سے) رستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہو گئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں ان کا کام خدا کے حوالے پھر جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو (سب) بتائے گا-


ہمارا کام مخالفین کو حق بات پہنچانا ہونا چاہیے نہ کہ زبردستی کسی کو اپنی بات منوانے کی کوشش کرنی چاہیے - کیوں کہ ہدایت صرف الله کا کام ہے - الله نے پنے نبی کو بھی یہی حکم دیا کہ بس میرا پیغام لوگوں تک پہنچا دو- ہدایت دینا میرا کام ہے -میں جسے چاہوں ہدایت سے نوازوں یا جسے چاہے گمراہی کی دلدل میں رہنے دوں-

اگر میں غلط نہیں تو میرے خیال میں 'دعا' صحابہ کا بھی یہی موقف ہے- کہ طنز ضرور کریں لیکن اسلامی حدود میں رہ کر کریں - (وللہ اعلم)-

ورنہ دوسری صورت میں اہل احدیث اور اہل بدعت میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا-

الله ہم سب کو اپنی سیدھی راہ کی طرف گامزن کرے (آمین)-
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
ایک درخواست ہے کہ الفاظ کے چناو میں احتیاط برتیں، دوسروں کو دین سے متنفر نہ کریں
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
ہمارا کام مخالفین کو حق بات پہنچانا ہونا چاہیے نہ کہ زبردستی کسی کو اپنی بات منوانے کی کوشش کرنی چاہیے - کیوں کہ ہدایت صرف الله کا کام ہے - الله نے پنے نبی کو بھی یہی حکم دیا کہ بس میرا پیغام لوگوں تک پہنچا دو- ہدایت دینا میرا کام ہے -میں جسے چاہوں ہدایت سے نوازوں یا جسے چاہے گمراہی کی دلدل میں رہنے دوں-
جزاک الله خیرا بهائی.
کاش یه زبانی کلامی زورآزمایی کم هو جایے . ختم تو شاید نه هو. ابتسامه
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میری دو پوسٹوں کو حذف کر کے تیسری کو میرا موقف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ میں وہ بھی حذف کر دیتا ہوں، یہاں صرف تم لوگوں کی حکمرانی ہے۔ لگے رہو۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم ساتھیو: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الدين النصيحة ، قلنا : لمن يا رسول الله ؟ قال : لله ، ولكتابه ، ولرسوله ، ولأئمة المسلمين وعامتهم
دین خیر خواہی کا نام ہے جس میں عامۃ الناس کی خیر خواہی یہ ہے کہ جو اپنے لئے پسند کرے وہ انکے لئے بھی پسند کرے
اسی کے تحت ہمارا ہر مسلمان بھائی اپنے نظریات کو بہتر سمجھتے ہوئے اسے دوسرے کے لئے بھی پسند کرتا ہے پس اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ہماری بہنا اور انتظامیہ یا ہمارے تینوں بھائیوں میں کسی کی نیت غلط ہے اور یہ سب اہل حدیث ہیں اور ان میں اختلاف بھی ہے
کیا میری اس بات پر کسی کو اختلاف ہے
اب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری دوسری گزارش یہ ہے کہ کسی کے پاس یہ گارنٹی نہیں ہے کہ اللہ کے ہاں وہ حق پر ہے
ہاں اپنے علم اور سمجھ کے مطابق وہ عمل کا مکلف ہے اور اسکے مطابق دوسروں کو احسن طریقے سے دلائل سے قائل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے پس آپ سب ساتھی ایک دوسرے کو اپنی طرف سے دلائل دیتے رہیں اور مخآطب کے دلائل پر بھی غور کرتے رہیں مگر یہ سب کچھ ٹھنڈے دل سے ہونا چاہئے

اس تمہید کے بعد میں اپنا موقف اپنے تین انتہائی محترم بھائیوں کے سامنے رکھنا چاہوں گا کہ میرے علم کے مطابق محترم شاید بھائی اور محترم ارسلان بھائی سے لاشعوری غلطی ہو جاتی ہے اسکی وضاحت مندرجہ ذیل ہے
وہ بھائی یہ سمجھتے ہیں کہ جب کسی سے آپ کا عقیدے کا اختلاف ہو تو اس فورم پر سب کو مل کر اسکو سختی سے دبانا چاہئے جبکہ انتظامیہ اور انکے کچھ ساتھی ایسا نہ کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں

مگر ان دو بھائیوں کی بات پر میرے اشکالات ہیں جو دور ہونے چاہییں
1-عقیدے کا اختلاف ہمارا بعض اہل حدیث کا آپس میں بھی بن جاتا ہے مثلا جمہوریت کفر ہے کہ نہیں، کسی بریلوی کی تکفیر کی جا سکتی ہے کہ نہیں، حکومت کی تکفیر کی جا سکتی ہے کہ نہیں، توحید حاکمیت بدعوت ہے کہ نہیں وغیرہ
کیا اس صورت میں بھی سختی سے رد کرنا چاہئے

2-اگر کرنا چاہئے تو کس کے ساتھ مل کر کس گروہ کا رد کرنا چاہئے

3-جن دوسرے فورم کی بات ہو رہی ہے وہاں کیا ان عقائد کا بھی اسی طرح رد کیا جاتا ہے جس طرح کچھ مخصوص عقائد کا رد کیا جاتا ہے

4-اگر کیا جاتا ہے تو کس گروہ کا ساتھ دیا جاتا ہے آیا آپ کے نظریے والے گروہ کا یا مخآلف نظریے والے گروہ کا-

5-اگر آپ کے مخالف نظریے والے گروہ کا کہیں ساتھ دیا جاتا ہے تو آپ اسکو برداشت کرتے ہیں کہ نہیں

6-دوسرے فورم پر اگر کہیں (صرف خاص باتوں میں) سختی کی جاتی ہے تو اسکا فائدہ دعوت کے نقطہ نظر سے کم ہوتا ہے یا زیادہ یعنی کیا ولو کنت فظا والی آہت کا اطلاق ہو سکتا ہے کہ نہیں

میرا محترم بھائیوں سے صرف یہ گزارش ہے کہ میری باتوں کو غلط معنی میں نہ لیا جائے بلکہ صرف اصلاح اور اشکال کو دور کرنے کے لئے ہے کیونکہ میرا جب تک دل مطمئن نہیں ہوتا میں کیسے اس بات کا قائل ہو سکتا ہوں پس آپ کو میرے موقف پر کوئی اشکال ہے تو وہ بھی آپ کر سکتے ہیں مگر ٹھنڈے دل سے اور یہ سمجھ کر کہ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
عبدہ صاحب! دو چار نصیحت دعا صاحبہ کو بھی کر دیں، جس نے میری حقائق بیان کرنے والی پوسٹ حذف کروائی۔ تم لوگوں کو صرف ہم ہی مجرم کیوں نظر آتے ہیں۔ دودھ کے دھلے ہو تم لوگ۔ آؤ میرے ساتھ مناظرہ کرو۔ اللہ کے حکم سے ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا تم لوگوں کو۔ ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
تم لوگ چاہتے ہی یہی کچھ ہو کہ ہم الٹا پھلٹا لکھیں اور اس کو بنیاد بنا کر تم لوگ کوئی کاروائی کر سکو۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جتنے بھی تم لوگ ہماری دل آ زاری کا باعث بنے ہو، اور تم لوگوں نے میری عزت نفس کو مجروح کیا ہے۔ اس کا جواب تمہیں قیامت والے دن دینا ہو گا ان شاءاللہ۔۔۔۔ دنیا میں تم لوگوں کے پاس پروٹوکول ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ایک درخواست ہے کہ الفاظ کے چناو میں احتیاط برتیں، دوسروں کو دین سے متنفر نہ کریں
دین کو غلط گائیڈ کر کے تم جو دین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہو وہ نظر نہیں آتا، اور جب تم کو شاہد نذیر بھائی نے جواب دیا ہے تو بھاگ گئے ہو۔ منہج سلف کو بگاڑ کر پیش کیا ہے تم نے
 
Top