• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلک اہلحدیث اور بیعت و اارادت

شمولیت
نومبر 10، 2012
پیغامات
112
ری ایکشن اسکور
237
پوائنٹ
49
مسلک اہلحدیث اور بیعت و اارادت
مسلک اہلحدیث اور سلسلہ بیعت و ارادت:۔مسلک اہلحدیث کے متعلق جہاں دیگر ابہام پائے جاتے ہیں،ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مسلک اہلحدیث میں بیعت وارادت کا سلسلہ نہیں پایا جاتاہے،گو کہ اس عہد میںیہ حقیقت موجود ہے ،مگر اکابرینؒ اس الزام سے کلی طور پر بری الذمہ ہیں ،بلکہ ان کے ہاں یہ سلسلہ بیعت وارادت ایک معمول سا نظرآتا ہے،کسی زمانے میں خاندان غزنوی اور لکھوی بیعت سلوک اور تزکیہ نفس کی تعلیم وتربیعت کے لئے بہت مقبول و معروف تھے۔
۔اور یہ بیعت و ارادت اتنی عام تھی ،کہ مشہور سوانح نگارمولانامحمد اسحاق بھٹی فرماتے ہیں۔
’ بیعت واردات کا یہ سلسلہ اہلحدیث حضرات میں بھی ایک عرصہ تک جاری رہا۔مولانا سید داؤد غزنویؒ کے جد امجد سید عبداللہ غزنویؒ کو ’’ عبدللہ صاحب‘ ‘ کہا جاتا تھا،انکے حالات اپنے فقہا ء ہند کی نویں جلد میں ( جو تیرھویں صدی ہجری کے علماء و فقہاء کے واقعات و کوائف پر مشتمل ہے) تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔مولانا محی الدین عبدالرحمٰن لکھویؒ ( مولانا محی الدین لکھویؒ کے جد محترم) نے غزنی جاکر ان سے بیعت کی تھی وہ غزنی سے ہجرت کرکے امر تسر کے قریب بستی’’ خیر دین‘‘ میں تشریف لائے تو میرے دادا(میاں محمد) کے حقیقی چچا میاں امام الدین اور ہماری برادری کے ایک بزرگ حاجی نور الدین بیعت کیلئے انکی خدمت میں گئے تھے، لیکن حضرت عبداللہ فارسی اور عربی بولتے تھے،یا پشتو میں بات کرتے تھے ،اوریہ حضرت انکی بات نہیں سمجھ پاتے تھے،اس لئے انکے حلقہ بیعت میں شامل نہ ہو سکے،اور پھر انکے مرید و مبائع مولانا محی الدین عبدالرحمنؒ لکھوی سے بیعت کر لی ،حضرت عبدللہ صاحب کے صاحب زادگان گرامی حضرت الامام مولانا عبدالجبار غزنوی(جو مولانا داؤد غزنوی کے والد مکرم تھے) اور مولانا عبد الواحد غزنویؒ جو مولانا داؤد غزنویؒ حقیقی چچا تھے،لوگوں سے بیعت لیتے تھے،اور ہمارے لاقے اور خاندان کے بعض لوگ ان سے بیعت ہوتے تھے۔ مولانا معین الدین لکھوی کے والد محترم حضرت حضرت مولانا صوفی محمد علی لکھوی جلیل القدر عالم تھے، اگر ان سے کوئی شخص بیعت کرنا چاہتا تھا،وہ اپنے حلقہ بیعت میں شامل کر لیتے تھے۔
ضلع فیروزپور میں ایک گاؤں ’’ چھنیاں والی ‘‘ تھا،جس میں نہایت متقی بزرگ مولانا کمال الدین قیام فرما تھے،جو مسلکاً اہلحدیث تھے اور ڈوگر برادری سے تعلق رکھتے تھے، اور اس نواح میں مرجع خلائق تھے۔لوگ ان سے بیعت ہوتے تھے،اس فقیر کو چھوٹی عمر میں انکے حلقہ بیعت میں شامل ہونے کی سعادت حاصل ہوئی تھی، ان سے بھی لوگ بیعت ہوتے تھے،اس گنہگار کو بھی انھی سے بیعت کا شرف حاصل ہوا تھا۔یہ آزادی سے کئی سال پہلے کی باتیں ہیں‘‘
(ہفت اقلیم از محمد اسحاق بھٹی ص۴۸۴ تا۴۸۶)
حضرت مولانا سید عبداللہ غزنویؒ کے فرزند ارجمند سید عبدالجبار غزنویؒ نے بیعت والہام کے موضعوں پر ایک رسالہ ’’ اثبات الالھام والبیعۃ‘‘ تصنیف فرمایا تھا،مسلک اہلحدیث کے مشہور عالم و ولی اللہ مولا نا غلام رسول ؒ قلعوی (متوفی ۱۸۷۴) نے حضرت سیدامیرؒ (کوٹھا شریف) کے دست مبارک پر اصول طریقت کیلئے بیعت ہوئے تھے،اور سید امیرؒ شاہ اسماعیل شہیدؒ کے پیر ومرشد سید احمد شہیدؒ سے تربیعت یافتہ تھے۔تصوف و سلوک کے موضعوع پرسیدؒ کی’ ’صراطِ مستقیم‘‘مشہور ومعروف کتاب ہے۔ سیدعبداللہ غزنویؒ بھی سید امیرؒ سے بیعت شدہ تھے،ان حضرات کی آپس میں بے حد محبت و عقیدت اور موافقت تھی۔مولاناغلام نبی سوہدریؒ مسلک اہلحدیث کے صاحب کشف وکرامات بزرگ گزرے ہیں۔آپ مشہور عالم دین مولانا عبدالمجید سوہدریؒ کے جد امجد تھے،مولانا غلام نبی الربانی سوہدریؒ نے سید میاں نذیر حسین دہلوی ؒ سے سند احادیث حاصل کی اور حصول طریقت کیلئے مرتسر جاکرسید عبداللہ غزنویؒ کی خدمت میں حاضری دی اور انکے دائرہ بیعت و ارادت میں شریک ہوئے،اور وہاں تین ماہ مسلل قیام فرما منازل سلوک طے فرمائے ۔ مولا نا غلام الربانیؒ سوہدری کا شمار مولانا غلام رسول رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے معاصرین میں ہوتا ہے۔
حافظ غلام الدین بگویؒ جو اپنے کے عہد جلیل ا لقدر اہلحدیث عالم تھے ،مولانا غلام رسول قلعویؒ نے مروجہ درسی کتب انہی ہی سے پڑھی تھی،حافظ غلام الدین بگویؒ نے سندِ حدیث شاہ عبدلعزیز ؒ سے حاصل کی تھی،حافظ غلام الدین بگویؒ نے شاہ غلام الدین مجددی ؒ کی بیعت کیاور ان سے مستفادہ کیا
۔(تذکرہ غلام رسول قلعویؒ ص۲۹)
خاندان لکھوی کا تذکرہ گذشتہ اوراق میں گذر چکا ہے،حافظ محمد لکھویؒ کے متعلق الفیوض المحمدیہ میں مولانا ابراھیم خلیل میرؒ لکھتے ہیں
’حافظ صاحب ؒ سے مولاناعبدالحقؒ کو دوسری سند تصوف حاصل ہوئی،ویسے تو حافط صاحب ؒ کا کئی اہل طریقت سے سلسلہ تلمذ ونسبت منسلک تھا،لیکن مولوی عبدالحق صاحب کو سند عطا فرمائی اس میں ا پنے والد گرامی کے علاوہ ذکر نہیں کیا۔یہ سند ۱۳۰۹ھ کی ہے‘‘
مولانا غلام رسول رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ۱۸۷۱ میں حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوئے تو اپنے دونوں بیٹوں (مولانا عبدالقادر ؒ اور مولانا عبدالعزیزؒ ) کیلئے وصیت لکھی،جس میں حصول بیعت وتصوف کیلئے خصوصی نصیحت کی۔فرماتے ہیں
’وصیت کرتا ہوں کہ تمام کاموں پر علم دینی (یعنی) تفسیر،حدیث ،فقہ ،سیرت اور تصوف کو اولیں اہمیت دے،اور ہمت کرکے اسکی طرف متوجہ ہوں ،بلخصوص محدثین کی ہم نشینی اختیار کر ے(یاد رکھیں) کہ اہل حدیث ہی اہل اللہ ہیں،علوم دینیسے فراغت کے بعد کسی کامل و اکمل کے ہاتھ پر بیعت کریں،ہمارے علم کے مطابق اس عہد میں حضرت عبداللہ غزنویؒ جیسا کوئی نہیں،ان کی صحبت کیمیاء ہے،اور کامل ومکمل پیر ہیں۔
عبدالقادر ترجمعہ قران انہی سے شروع کرے،اورعبدالعزیز انہی سے بسم اللہ کا آغاز کرے،کیوں کہ میرے عقیدے کی روح سے وہ حضرت جنید ؒ کے مثل اور حضرت با یزیدؒ کی ماند ہیں رحمہ اللہ علیہم (یاد رکھیں) کوئی مدح کرنے والا انکے خصائص کا احاطہ نہیں کر سکتا ،اگرچہ مدح کرنے میں وہ سب پر سبقت لے گیا ہو،بس اتنی بات ہی کافی ہے ،اگر چہ میں کھوٹا سامان ہوں،لیکن انکے خریداروں کی قطار میں کھڑا ہوں،چاہیے کہ ملحدوں ،زندیقوں اور ان لوگوں کی مجلسوں میں نہ بیٹھیں جو شریعت محمدیﷺ کے بال بھر بھی مخالف ہوں ۔اولیاء اور عامل صوفیاء کے بارے میں حسنِ عقیدت رکھیں امام شعرانی ؒ نے فرمایا ہے،
ایا ک و لحوم الا ولیاء فانھا مسمومتہ
’’ اپنے آپکو اولیاء اللہ کی گوشت خوری سے بچاؤ۔یہ زہریلے گوشت ہیں،یعنی ان کی غیبت نہ کرو،جہاں تک ممکن ہو،انکے ساتھ نیک گمان رکھو‘‘

) تذکرہ غلام رسول ؒ قلعوی ص ۴۵۹(
شیخ الکل سید نذیر حسین دہلویؒ اور بیعت و ارشاد:۔تذکرہ غلام رسول ؒ قلعوی اور سید عبد اللہؒ غزنوی علم حدیث میں شیخ الکل سید نذیر حسین دہلویؒ سے فیض یافتہ تھے۔حضرت سیدنذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کی مبارک سوانح سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ آپ سے اقتباسِ علم کے بعد سید عبداللہ غزنویؒ سے بیعت ہوا کرتے تھے اس ضمن میں ایک واقعہ بھی ملتا ہے کہ
’’مولوی شاہ ممتاز الحق صاحب مرحوم صاحب جب حضرت مولانا عبداللہ صاحب غزنوی کے حضور میں بغرضِ بیعت و ارشاد حاضر ہوئے تو عبداللہ صاحب نے فرمایا کہ تم دہلی جاکر وہاں رہو اور شرفِ صحبت شیخ سے مستفید ہوکر ان سے اجازت لیکر یہاں آؤ،چانچہ ایسا ہی ہوا،وہ دہلی آئے اور یہاں بہت دنوں تک رہئے،پھر جب میاں صاحب کے حظ کے ساتھ امر تسر پہنچے،تب عبداللہ صاحب نے ان سے بیعت لی اور مسترشدین میں اپنے داخل کیا‘‘
( الحیات بعد الممات ص۱۳)
مولانا فضل الدین بہاری ؒ جو کے شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی ؒ کے شاگرد رشید تھے ،اور ٓپ کے ساتھ سفر وحضر میں رہے ،آپ نے شیخ الکلؒ کی سوانح حیات ’’ الحیات بعد الممات ‘‘ میں بیعت اور اقسام بیعت پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ،جو کہ کئی صفحات پر مشتمل ہے ،پھر بیعتِ تصوف سلوک کو مشروع ثابت کرکے حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی ؒ کے متعلق لکھتے ہیں
’’ حضرات ناطرین جب آپ شریعت وطریقت کی حقیقت پڑھ چکے ہیں ،تو اب ہم کو یہ دکھانا ہے کہ ہمارے میاں صاحب کیسے بیعت لیتے تھے،سوائے بیعت خلافت ا وربیعت جہاد ،بیعت ثبات فی القتال ،بیعت ہجرت کے آپ باقی جملہ اقسام بیعت میں سے مناسب حال بیعت مریدوں سے لیتے تھے،مولوی ابومحمد حفاظت اللہ امرتسری آپکے سفر بنگالہ تشریف فرماہوئے تو ہم اور پکے پوتے حافظ عبداللہ السلام اور حاجی محمد حسین صاحب ساکن میرٹھ آپکے ہمراہ تھے ۔جس راز آپ بمقام دیپ کنڈ رونق افراز تھےآپکی شہرت سن کر اس قدر لوگ جھک پڑے ،جنکی گنتی ناممکن تھی،سب سکے سب نے ٓپ سے شرف بیعت حاصل کیا۔
ایک صاحب اپنی بیعت کی کفیت لکھتے ہیں کہ رحیم آباد میں بعد المغرب ہم میاں صاحب ؒ کے حضور بیعت کیلئے حاضر ہوئے ،اس وقت تین چار آدمی قریب بیٹھے ہوئے تھے،لیٹے،لیٹے اپنے دائیں ہاتھ سے میرے دائیں ہاتھ کو پکڑا ،سورہ احزاب کے پانچویں رکوع کو ان المسلمین والمسلمات سے اجراً عظیما۔تک تلاوت فرما کر انکے معنی اور مطالب بووضاحت تمام سمجھاتے رہے،اسکے بعد فرمایا اگر تم ان سب اعمال کے ہمیشہ عامل رہو گے تو میں تمھاری گواہی دوں گا ،ورنہ میں کہاں اور تم کہاں۔‘‘
)الحیات بعدلممات س۴۶(
سفر پنجاب میں لوگوں نے آپکے دست مبارک پر بیعت کی ،مداہنت سے آپکو سخت نفرت تھی،مریدوں اور طلبہ کو اکثر اسکی نصحیت کرتے ،کوئی شاگرد اگر اپنا ارادہ بیعت کا ظاہر کرتا تو فرماتے کہ ’’تم شاگرد ہی کافی ہو ‘‘اسکے بعد اگر اصرار کرتا تو ٓپ بیعت لے لیتے ،جس مجمع میں آپ کسی سے بیعت لیتے تقریباً جملہ حاضرین شریک بیعت ہو جاتے ( الحیات ص ۱۴۸)

" اکابرین اہلحدیث کا احسان و سلوک" زیر طبع سے اقتباس
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جوتذکرہ فضل رحمن گنج مرادآبادی مصنفہ مولاناابوالحسن علی ندویؒ کے آخر میں بطورضمیمہ شامل ہے۔
جمشید بھائی اس کتاب کا کوئی لنک وغیرہ مل سکتا ہے ؟
اور عاصم کمال صاحب مولانا غزنوی کی شریعت و طریقت اور اسی طرح کتاب اکابرین اہلحدیث کا طریق سلوک کے منتظر ہیں ۔
 
شمولیت
نومبر 10، 2012
پیغامات
112
ری ایکشن اسکور
237
پوائنٹ
49
جمشید بھائی اس کتاب کا کوئی لنک وغیرہ مل سکتا ہے ؟
اور عاصم کمال صاحب مولانا غزنوی کی شریعت و طریقت اور اسی طرح کتاب اکابرین اہلحدیث کا طریق سلوک کے منتظر ہیں ۔
خضر حیات صاحب اللہ اپکی حیاتی میں اضافہ فرمایئں ،آپ تو شوری کے رکن ہیں مگر آپکی طرف سے تو کوئی مشورہ آج تک نہیں آیا،میں آپکے مشورہ کا منتظر ہوں باقی اگر آپ کی لائبریری علماء اہلحدیث کی تصوف سے تعلق رکھنے والی جو کتب کو زییب آراستہ کرنے کےلئے تیار ہے تو خاکسار نایاب کتب جو علماء اہلحدیث کی تصوف پر ہیں انکی تلاش میں رہتا ہے ،جو میرے پاس ہیں پیشکرنے کے لیے تیار ہے کتاب سکین کروا کر بیجھ دوں گا ،مگر شرط یہ کہ آپ انکو لائبریری کا حصہ بنائیں اور کرامات اہلحدیث کا جو ڈیلیٹ کیا ہے سامنے لے آئے،اگر آپ تیا ر ہیں تو بندہ حاضر ہے ،ورنہ انشاءاللہ تعالیٰ میں اپنے اکابرین اہلحدیث ؒ کا تعلق تصوف منظر عام لانے کا تہیہ کر چکا ہوں ،اور" اکا برین اہل حدیث کا احسان وسلوک "کے نام سے لکھ رہا ہوں ،بس آپکی دعاؤں اور نیک مشوروں کی ضرورت ہے۔
دوسرا طریق سلوک پر لکھا ہو اموجود ہے چونکہ وہاں پر "لطائف اور مراقبات" اور اس طرح کی خاص تصوف سے تعلق رکھنے والی باتوں کا ذکر ہے تو ضروری ہے کہ ان پر صوفیاء اہلحدیث کی آراء پیش کروں تو اپنے کتاب میں مکمل ایک باب پیش کروں گا اسکا کچھ حصہ میں چند دنوں تک یہاں شیئر کر دوں گا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
خضر حیات صاحب اللہ اپکی حیاتی میں اضافہ فرمایئں ،آپ تو شوری کے رکن ہیں مگر آپکی طرف سے تو کوئی مشورہ آج تک نہیں آیا،میں آپکے مشورہ کا منتظر ہوں باقی اگر آپ کی لائبریری علماء اہلحدیث کی تصوف سے تعلق رکھنے والی جو کتب کو زییب آراستہ کرنے کےلئے تیار ہے تو خاکسار نایاب کتب جو علماء اہلحدیث کی تصوف پر ہیں انکی تلاش میں رہتا ہے ،جو میرے پاس ہیں پیشکرنے کے لیے تیار ہے کتاب سکین کروا کر بیجھ دوں گا ،مگر شرط یہ کہ آپ انکو لائبریری کا حصہ بنائیں اور کرامات اہلحدیث کا جو ڈیلیٹ کیا ہے سامنے لے آئے،اگر آپ تیا ر ہیں تو بندہ حاضر ہے ،ورنہ انشاءاللہ تعالیٰ میں اپنے اکابرین اہلحدیث ؒ کا تعلق تصوف منظر عام لانے کا تہیہ کر چکا ہوں ،اور" اکا برین اہل حدیث کا احسان وسلوک "کے نام سے لکھ رہا ہوں ،بس آپکی دعاؤں اور نیک مشوروں کی ضرورت ہے۔
دوسرا طریق سلوک پر لکھا ہو اموجود ہے چونکہ وہاں پر "لطائف اور مراقبات" اور اس طرح کی خاص تصوف سے تعلق رکھنے والی باتوں کا ذکر ہے تو ضروری ہے کہ ان پر صوفیاء اہلحدیث کی آراء پیش کروں تو اپنے کتاب میں مکمل ایک باب پیش کروں گا اسکا کچھ حصہ میں چند دنوں تک یہاں شیئر کر دوں گا۔
بھائی آپ کو پتہ ہے میں صرف شوری کا اور پھر صرف ایک رکن ہوں ۔۔۔۔ اور مشورہ آپ کو پتہ ہے مشورہ ہی ہوتا ہے جس میں قبول و رد کے امکانات برابر ہوتے ہیں ۔
بھائی آپ کو پتہ ہے کہ ہم تصوف وغیرہ کو قرآن و سنت کے متصادم سمجھتے ہیں ۔ اس وجہ سے جس بات کو ٹھیک نہیں سمجھتے اس کو کس طرح اپنے دیگر بھائیوں کے لیے پیش کر سکتے ہیں ۔
میں ذاتی طور پر اس طرح کی چیزوں میں دلچسپی اس وجہ سے رکھتا ہوں چونکہ میں ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے فریقین کی رائے کو پڑھنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے جس فریق کی رائے پر میں قانع ہوں وہ غلط اور فریق ثانی کی رائے اقرب الی الصواب ہو ۔
اللہ آپ کو توفیق دے اگر آپ اپنے موقف کو درست سمجھتے ہیں تو اس کے لیے اگر اس جگہ آپ کے ساتھ کچھ مصلحتوں کی بناء پر تعاون نہیں کیا جاسکتا تو دیگر بہت ساری جگہیں ہوں گی جہاں آپ کتابوں کو رکھ سکتے ہیں ۔ ہم وہاںپہنچ کر آپ سے استفادہ کر لیں گے ۔
 
شمولیت
نومبر 10، 2012
پیغامات
112
ری ایکشن اسکور
237
پوائنٹ
49
آپ کوشش کرکے مولانافضل رحمن گنج مرادآبادی کے حالات پر لکھی گئی کتابیں حاصل کریں۔ کچھ میرے پاس ہیں ان کے اقتباسات روانہ کردوں گا۔
نواب صدیق حسن خان نے اپنے بیٹے نورالحسن خان کو مولانافضل رحمن گنج مرادآبادی کے پاس بیعت کیلئے بھیجاتھا۔اپنے اس سفر بیعت کی داستان خودنورالحسن صاحب نے لکھی ہے۔جوتذکرہ فضل رحمن گنج مرادآبادی مصنفہ مولاناابوالحسن علی ندویؒ کے آخر میں بطورضمیمہ شامل ہے۔
شیخ الکل میاں نذیرحسین صاحب نے اپنے بھانجے یابھتیجے کو بغرض بیعت مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی کے پاس روانہ کیاتھا۔
مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی سے ہی مشہور غیرمقلد عالم مولاناابراہیم آروی بھی بیعت تھے۔
اس کے علاوہ کئی دیگرممتاز اصحاب اہل حدیث کے بارے میں آتاہے کہ انہوں نے مولانافضل رحمن گنج مرادآبادی سے بیعت کی تھی۔
مولانافضل رحمن گنج مرادبادی سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں بیعت تھے۔ انہوں نے شاہ عبدالعزیز اورشاہ اسحاق سے علم حدیث اورشاہ آفاق علیہ الرحمہ سے علم تصوف حاصل کیاتھا۔
جمشید بھائی آپ نے کمال کی بات بتائی ہے ۔اللہ آپکےعلم و عمل میں اضا فہ فرمائیں ،تقریبا تمام اکابرین اہلحدیث صوفی تھے،الحمداللہ اسی لئے تو اتنی بڑی خدمت کر سکے، کیونکہ یہ شان صوفیا کی ہے کہ تصوف سے کار استعداد بڑھ جاتی ہے۔آپ مذکورہ کتب کے نام وغیرہ بتا دے تاکہ وہ کتابیں شیئر کی جا سکے۔
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
عاصم بھائی جتنی محنت آپ نے علماء کے اقوال اکٹھے کرنے میں کی ہے اگر آپ اس کے برعکس ایک قرآن کی آیت اور ایک حدیث ہی پیش کردیتے تو وہ زیادہ بہتر عمل تھا جس سے آپ کی بات ہم مان جاتے۔
بھائی جان کسی عالم کے بیعت کرنے یا لینے سے غیر خلیفہ سے بیعت جائز نہیں ہوجاتی ہے اس کے لیئے آپ کو صحیح حدیث پیش کرنی ہوگی اہل حدیث کا ماٹو ہے کہ عبادت صرف اللہ کی اور پیروی صرف رسول کی
اس لیئے اپنے دعویٰ کے ساتھ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سے دلیل لائیں تو ہم کو اعطاعت گزاروں میں سے پائیں گے ان شاءاللہ۔
رہا معاملہ تصوف کا تو اس پر بھی بات کریں گے مگر پہلے بیعت پر ہوجائے کیونکہ تصوف کی پہلی سیڑھی بیعت ہی سمجھتا ہوں اس لیئے اگر آپ پہلی سیڑھی پر چڑھ گے تو باقی پر چڑھنا آسان ہو جائے گا
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
جمشید بھائی آپ نے کمال کی بات بتائی ہے ۔اللہ آپکےعلم و عمل میں اضا فہ فرمائیں ،تقریبا تمام اکابرین اہلحدیث صوفی تھے،الحمداللہ اسی لئے تو اتنی بڑی خدمت کر سکے، کیونکہ یہ شان صوفیا کی ہے کہ تصوف سے کار استعداد بڑھ جاتی ہے۔آپ مذکورہ کتب کے نام وغیرہ بتا دے تاکہ وہ کتابیں شیئر کی جا سکے۔
السلام علیکم
ؑعاصم کمال صاحب اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے سورہ کہف کی مختلف تفاسیر کا مطالعہ فرمائیں یہ علم لدنی اور علم باطن اس کی تفاسیر میں مل جائے گا ابن کثیر سے استفادہ کرسکتے ہیں میں لکھ تو سکتا تھا یہاں ماحول سازگار نہیں ہےمیرے سر میں بہت تکلف ہے اللہ آپ کی مدد فرمائے میرے لیے خاص کر دعاء فرمائیں میں خود اسی لائیں کا آدمی ہوں اور اس کا ذائقہ حاصل کئے ہوئے ہوں میری آج کی مراسلت ملاحظہ فرمالیں اخیر کی سطروں میں کچھ رہنمائی مل جائے گی( شریعت و طریقت)
 
شمولیت
نومبر 10، 2012
پیغامات
112
ری ایکشن اسکور
237
پوائنٹ
49
السلام علیکم
ؑعاصم کمال صاحب اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے سورہ کہف کی مختلف تفاسیر کا مطالعہ فرمائیں یہ علم لدنی اور علم باطن اس کی تفاسیر میں مل جائے گا ابن کثیر سے استفادہ کرسکتے ہیں میں لکھ تو سکتا تھا یہاں ماحول سازگار نہیں ہےمیرے سر میں بہت تکلف ہے اللہ آپ کی مدد فرمائے میرے لیے خاص کر دعاء فرمائیں میں خود اسی لائیں کا آدمی ہوں اور اس کا ذائقہ حاصل کئے ہوئے ہوں میری آج کی مراسلت ملاحظہ فرمالیں اخیر کی سطروں میں کچھ رہنمائی مل جائے گی( شریعت و طریقت)
مفتی صاحب اللہ آپکی تکلیف کو دور فرمائیں اور مشکلیں آسان فرمائیں۔حضرت میں جو دلائل اگھٹے کر رہا ہوں فقط علمائے اہلحدیث یعنی مسلک اہلحدیث پاک و ہند کو لینا ہے آپ کے اس حوالے سے جو معلومات ہو وہ مجھ تک ضرور پہنچائیں ،میرا مضمون ہے" اکابرین اہلحدیث کا احسان وسلوک"
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
محمدعاصم بھائی تصوف کی تائید اور ثبوت پر اتنا کچھ لکھ جا چکا ہے کہ شاید مزید لکھنے کی گنجائش نہیں ،آپ شاہ ولی محدث دہلویؒ کی کتب سےاستفادہ کریں ،سراجا منیرا میں نے اپ لوڈ کی ہے آپ اسکا مطالعہ فرما لیں اگر آپ کی پھر بھی آپ کی تسلی نہیں ہوتی تو اسکا ایک اور حل ہے آپ متواتر چالیس دن تہجد جاری رکھیں اور پورے خلوص سے اللہ سے اپنا قرب مانگے اور وہ جماعت جسکا حکم سورہ فاتحہ میں ملا ا"نعام یافتہ جماعت "۔اللہ سےاس جماعت میں شامل ہونے کی توفیق مانگے۔ اور اس دوران اذکار مسنونہ کی خوب پابندی رکھیں ۔انشاء اللہ رستہ واضح ہو جائے گا۔[/url]
بھائی جان تصوف اور پیری مریدی کے سسٹم کی تائید ہم تبھی کریں گے جب آپ ہم کو اس پر قرآن اور حدیث سے دلائل فراہم کریں گے اور رہی بات کتابوں کے مطالعہ کی تو بھائی جان میرے لیئے اللہ کا قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کافی ہے اور ہر اس بندے کی بات جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے مطابق بات کرئے وہ مجھے قبول ہے اب آپ مہربانی فرما کر ہمیں اس بارے دلائل عطاء کردیں شکریہ
میں پہلے مشرکانہ عقائد کا مالک تھا کٹر قسم کا جاہل تھا پھر اللہ سے ہدایت مانگی تو اس نے ہدایت دی الحمدللہ،،، اب بھی میری یہی دعا ہوتی ہے کہ یا اللہ میرے دل میں سے ہر باطل عقیدے کو باہر نکال دے جو تیری ناراضگی کا سبب بن سکتا ہو اور مجھے اس دین پر چلا جس پر چل کر مجھے تیری رضا مل جائے، یہ وہی دعا ہے جب میرے سامنے دو رستے آئے تھے تو میں نے اللہ کو پکارا تھا کہ میں جاہل ہوں اور تو علم والا ہے میں گمراہ ہوں اور تو ہدایت دینے والا ہے یا اللہ مجھے نہیں پتا کہ ان دونوں جماعتوں میں سے کون حق پر ہے اس لیئے مجھے تو اس رستے پر چلا جو تیری رضا کا رستہ ہے میں نہیں کہتا کہ تو مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بنا اور نہ یہ کہتا ہوں کہ تو مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔ بنا بلکے تو مجھے اس دین پر چلا جس پر چل کر مجھے تیری رضا مل جائے بس۔
الحمدللہ اللہ نے میری پہلے بھی رہنمائی فرمائی تھی اب بھی اللہ کی مدد اور نصرت سے حق رستے یعنی قرآن اور صحیح حدیث کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش میں رتا ہوں کیونکہ یہی دینِ خالص ہے اس کے باہر گمراہی اور جہالت تو ہوسکتی ہے پر دین نہیں۔
اور ہاں بھائی جان آپ ان شاءاللہ غلظ لکھتے ہیں اس کو اکٹھا نہ لکھا کریں اس کا معنی بدل جاتا ہے بلکہ ایسے لکھا کریں ان شاءاللہ
اور الحمدللہ صبح و شام کے اذکار اور باقی ماندہ اذکار باقائدگی سے کرتا ہوں کیونکہ یہ ایک مسلم کا قلعہ ہیں جس میں وہ محفوظ رہتا ہے۔
 
Top