• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلک اہلحدیث کو ایک مثال سے سمجھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مسلک اہلحدیث کو ایک مثال سے سمجھیں

چار لوگ ایک ہی گھی کی فیکٹری چلاتے ہیں، بعد میں چاروں میں اختلاف کی صورت میں تین اپنی اپنی فیکٹریاں کھول لیتے ہیں اور غیر معیاری گھی بناتے ہیں، لیکن کمپنی کا نام وہی رکھتے ہیں جو اصل ہے۔ اب گھی خریدنے والا ان میں سے اُس شخص سے گھی خریدے گا جو اصل کمپنی کو چلا رہا ہو گا۔باقی تین اصلی نام کے بھیس میں نقلی لوگوں سے بچے گا۔
اسی طرح پہلے لوگ قرآ ن و حدیث پر تھے، بعد میں اپنے اپنے مذموم مقاصد کی بنا پر قرآن و حدیث سے علیحدہ ہو کر اپنے اپنے فرقے بناتے چلے گئے، لہذا دیوبندی، بریلوی، رضاخانی، شیعہ اور دیگر فرقوں میں بٹ گئے، اب انہوں نے صرف مسلمان کا لیبل لگایا ہوا ہے، ورنہ یہ سارے قرآن و حدیث سے ہٹ کر ہیں، صرف ایک ہی مسلک ہے مسلک اہلحدیث، جس کا منہج صرف قرآن و حدیث ہے، لہذا عوام الناس کو چاہئے کہ وہ تحقیق کریں ، یہ دین کا معاملہ ہے ، اور حق پر جو جماعت ہے اس کے ساتھ ہو جائیں۔ اللہ سے ہدایت کا سوال ہے۔
 
Top