• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلہ،فتوی اور فیصلے میں فرق۔ایک انتہائی ضروری وضاحت۔

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
یہ ایک بدیہی حقیقت ہےکہ آج پوری دنیامیں صحیح اسلامی خطوط پر استوار ایک بھی معاشرہ نہیں ۔جس کی وجہ سے کچھ ایسی اسلامی اصطلاحات الجھ کر رہہ گئی ہیں جن کا درست مفہوم اسلامی معاشرےمیں خود بخود سمجھ آجاتاہے۔ ان میں سے یہ تین اصطلاحات بھی ہیں یعنی مسلہ فتوی اور حکم(فیصلہ)اس وضاحت کچھ یوں ہےکہ :
مسلہ:مسلہ ہوتاہے کسی شرعی حکم کوبیان کرنا۔
فتوی:فتوی کہتےہیں جب کسی شرعی حکم کو عملی صورتحال پر کوئی فقیہ لاگوکرے۔
فیصلہ:فیصلہ ہوتاہے جب کسی شرعی حکم کو عملی صورتحال پر کوئی قاضی(جج)لاگو کرے۔
نوٹ:اس ضمن میں واضح رہے کہ فتوی کسی فقیہ کی ذاتی رائے یااجتہاد ہوتاہےاسے تسلیم کرنااسلامی معاشرے یاحکومت پر ضروری نہیں ہوتا۔جبکہ فیصلہ عدالت کی طرف سے سنایاجاتاہے اسے مانناایک اسلامی حکومت اورمعاشرےپرواجب ہوتاہے۔آج کل عام طور پر غلطی یہ کی جاتی ہےکہ لوگ فتوےکو فیصلے کےطرح سمجھ لیتےہیں۔جس کی وجہ سے ہمارامعاشرہ کئی طرح کے انتشارات اور فتنوں کاشکارہے۔اس لیےخدارا فتوےکوہمیشہ فتوی ہی رہنےدیں اسےفیصلہ نہ بنائیں۔
 
Top