• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسنون اذکار اور دعائیں، تحفۃ الاخیار

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
تبصرہ
دعا اور اللہ کا ذکرایک مکمل اور پختہ وسیلہ ہے۔ویسے تو ہر مخلوق اور ہر اِنسان کا ایک ایک سانس اور دنیا کی ایک ایک نعمت اللہ تعالیٰ ہی کی رحمت و عنایت کی بدولت ہے۔مگر مشکل اور پریشانی میں اللہ کی توجہ اور رحمتِ خاص دعا اور اللہ کے ذکرسے ہی حاصل ہو تی ہے۔دعا مومن کا ہتھیار ہے۔نبی اکرم نے فرمایا کہ تقدیر کو دعا کے بغیر کوئی چیز نہیں پھیر سکتی۔دعا عبادت کا مغز ہے۔دعا مانگنے والے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اسے نعمتوں سے نوازتے ہیں جبکہ دعا نہ کرنے والوں سے ناراض ہوتے ہیں اور ان کے سخت سزا کی وعید سنائی ہے۔ذکر ودعا کی اہمیت وفضیلت اور تشویق وترغیب میں جہاں قرآن مجید کی بہت ساری آیات موجود ہیں ،وہیں نبی کریم سے بے شمار احادیث بھی مروی ہیں،جن کی تفصیل کتاب کے مقدمہ میں موجود ہے۔زیر نظر کتاب (مسنون اذکار اور دعائیں) سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی اعظم سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز کی ترتیب شدہ ہے۔اس کتاب میں انہوں نے صحیح احادیث کی روشنی میں روز مرہ کی پڑھی جانے والی دعاوں کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے،تاکہ رحمت الہی کا شائق بآسانی ایک ہی جگہ تمام دعاوں کو پڑھ لے۔اور اس کتاب کے اردو ترجمے کی سعادت شیخ عبد الصمد رفیقی﷾ نے حاصل کی ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ ان کی محنت کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
ذکر و دعاء:اہمیت و فضیلت
فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار
صبح اور شام کے مسنون اذکار اور دعائیں
وہ اذکار اور دعائیں جو گھر جاتے وقت پڑھی جائیں گی
وہ اذکار اور دعائیں جو مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے وقت پرھی جائیں گی
نیند اور بیداری کے وقت کے اذکار اور دعائیں
کھانے پینے سے متعلق مسنون اذکار اور دعائیں
سفر سے واپسی پر شہریا بستی میں داخل ہونے کی دعائیں
اذان کے وقت اور اس کے بعد کی مسنون دعائیں اور اذکار
سلام میں پہل کرنا، جب چھینک مارنے والا، ''الحمد للہ'' کہے تو چھینک کا جواب دینا اور بیماری کی عیادت کرنا
ایک نہایت ضروری نصیحت
 
Top