• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسنون دم جھاڑ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مسنون دم جھاڑ


عزیزانِ گرامی ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سی بیماریوں، پریشانیوں، نظر لگنا، جادو اور جنات وغیرہ کے اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں ایسی پریشانیوں کا حل موجود ہے۔ بے شک قرآن میں بہت سی بیماریوں کی شفاء موجود ہے۔ زیر نظر سطور پر غور و فکر کیجئے۔

دم کرنے کا طریقہ

مریض کو اپنے آپ پر یا کسی دم کرنے والے کو قرآنی آیات پڑھ کر مریض پر پھونک مارنی چاہیئے۔ مختلف امراض کے مختلف دم ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں:

نظر لگنے کا علاج

1 اگر علم ہو جائے کہ فلاں شخص کی نظر لگی ہے تو نظر لگانے والے کو وضو کرنے کا کہا جائے۔ پھر اس وضو کے پانی کو مریض کے پورے جسم پر ڈال دیا جائے۔ اس سے مریض ٹھیک ہو جائے گا۔

2 اگر نظر لگانے والا نامعلوم ہو تو پھر درج ذیل آیات قرآنی پڑھ کر مریض پر پھونک ماریں (1) سورہ فاتحہ (2)آیۃ الکرسی مکمل۔ (3) سورہ بقرہ کی آخری دو آیات۔ (4) سورہ اخلاص, سورہ فلق اور سورہ ناس۔ پڑھ کر مریض پر پھونک ماریں۔

ایک مسنون دعا:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ

جادو کا علاج

الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اگر کسی پر جادو کر دیا جائے تو بیری کے سات تازہ پتے لے کر اس کو پتھر سے پیس لیں۔ پھر اس کے اندر غسل کرنے والا پانی ڈالیں (کسی بالٹی یا ٹب میں) پھر آیۃ الکرسی، چاروں قل پڑھیں پھر درج ذیل آیات کو پڑھیں:

سورہ اعراف آیت نمبر تا تک۔
سورہ یونس آیت نمبر تا تک۔
سورہ طٰہٰ آیت نمبر تا تک۔

جنات کا علاج

(1) سورہ فاتحہ۔ (2)آیۃ الکرسی۔ (3)سورہ بقرہ کی آخری دو آیات۔ (4)سورہ اخلاص، سورہ فلق، سورہ ناس۔ پڑھ کر مریض پر پھونکیں، ان شاء اللہ جنات، آسیب وغیرہ کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ درج ذیل دعائیں بھی پڑھ کر وقتاً فوقتاً پھونک مارتے رہیں:

1 اَسْاَلُ اﷲَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ (سات مرتبہ)

2 اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ (ایک مرتبہ)

3 اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَآئَ اِلَّا شِفَآؤُکَ شِفَآئً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا

4 اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ
 
Top