• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسنون رکعات تراویح پر بحث

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
تراویح اور تہجد ایک ہی نماز ہے اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رکعت ہی ثابت ہیں:
@کفایت اللہ صاحب فرماتے ہیں؛
تہجد اورتراویح کے ایک ہونے سے متعلق دس دلائل:
حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو تراویح کے ضمن میں لانے کے لئے کیا کیا جتن “اہلحدیث” کر رہے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے قیام کی رغبت دلاتے ہوئے فرمایا؛

صحيح البخاري - (ج 1 / ص 65)
36 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

آپ کوئی ایک صحیح حدیث پیش کریں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہجد کی نماز کے لئے یہ بشارت دی ہو۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
روافض سے “موصول شدہ” مواد تو آپ کے پاس وافر مقدار میں ہوگا (ابتسامہ) اسے پیش نہیں کرتے احناف کے ”اقوال“ لکھتے رہتے ہو (تقیہ کی اوٹ سے) اور کہلاتے ”اہلحدیث“ ہو۔ پہلے آپ اپنی حقیقت آشکار کریں۔
ذرا حوصلہ رکھیئے کسی دن آپ کو آپ کے امام اعظم کا تقیہ بھی بتلائیں گے!
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تراویح اور تہجد ایک ہی نماز ہے اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رکعت ہی ثابت ہیں:
پھر دجل و فریب ! حالانکہ یہ بات انور شاہ کاشمیری حنفی، علامہ طحطاوی حنفی، ابن الہمام حنفی، عبد الحق حنفی اور امام ابو حنیفہ ثانی ابن نجیم حنفی کی کے موقف کے حوالہ سے کی ہے، مگر دجل سے کام لیتے ہوئے اس حذف کر گئے!
@کفایت اللہ صاحب فرماتے ہیں؛
حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو تراویح کے ضمن میں لانے کے لئے کیا کیا جتن “اہلحدیث” کر رہے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے قیام کی رغبت دلاتے ہوئے فرمایا؛

صحيح البخاري - (ج 1 / ص 65)
36 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

آپ کوئی ایک صحیح حدیث پیش کریں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہجد کی نماز کے لئے یہ بشارت دی ہو۔
جہالت دیکھیں صاحب کی! اب فرض نماز مسجد حرام یا مسجد نبوی میں ادا کرنے کی اضافی فضیلت ہے، تو کراچی میں ادا کی جانے والی نماز اور حرمین میں ادا کی جانے والی نماز الگ الگ ہو جائیں گی؟صاحب کے مطابق تو کراچی میں نماز کی وہ فضیلت دکھلاؤ!
 
Last edited:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
جہالت دیکھیں صاحب کی! اب فرض نماز مسجد حرام یا مسجد نبوی میں ادا کرنے کی اضافی فضیلت ہے، تو کراچی میں ادا کی جانے والی نماز اور حرمین میں ادا کی جانے والی نماز الگ الگ ہو جائیں گی؟صاحب کے مطابق تو کراچی میں نماز کی وہ فضیلت دکھلاؤ!
سیانے کہتے ہیں، جو کنواں چھوٹا ہوتا ہے اس سے پانی اگر زیادہ کھینچا جائے تو وہ گدلا ہو جاتا ہے۔

اے اللہ ہم سب کو صحیح راہ کی طرف رہنمائی فرما (آمین یا ارحم الراحمین)
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
پھر دجل و فریب ! حالانکہ یہ بات انور شاہ کاشمیری حنفی، علامہ طحطاوی حنفی، ابن الہمام حنفی، عبد الحق حنفی اور امام ابو حنیفہ ثانی ابن نجیم حنفی کی کے موقف کے حوالہ سے کی ہے، مگر دجل سے کام لیتے ہوئے اس حذف کر گئے
میں فرمانِ باری تعالیٰ ؛
فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ ۔۔۔۔ الآیۃ (سورۃ النساء)
اور آپ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے خلاف امتیوں کے اقوال سے تصفیہ کروانا چاہتے ہو۔
میں کس کی بات مانوں؟
اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی یا آپ کی؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سیانے کہتے ہیں، جو کنواں چھوٹا ہوتا ہے اس سے پانی اگر زیادہ کھینچا جائے تو وہ گدلا ہو جاتا ہے۔
بلکل !آپ جیسوں کے متعلق یہ کہا کرتےہیں!
آپ کوئی ایک صحیح حدیث پیش کریں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہجد کی نماز کے لئے یہ بشارت دی ہو۔
علم الکلام میں جھک مارنے کا یہی یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ کلام سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے! حالانکہ آپ کو کہا گیا تھا کہ:
جہالت دیکھیں صاحب کی! اب فرض نماز مسجد حرام یا مسجد نبوی میں ادا کرنے کی اضافی فضیلت ہے، تو کراچی میں ادا کی جانے والی نماز اور حرمین میں ادا کی جانے والی نماز الگ الگ ہو جائیں گی؟صاحب کے مطابق تو کراچی میں نماز کی وہ فضیلت دکھلاؤ!
مگر کوڑھ مغز کو سمجھ آئے تو آئے کیا!
میاں جی کسی عبادت کی کسی خاص مقام یا اوقات میں اضافی فضیلت سے وہ عبادت غیر نہیں ہو جاتی! عبادت وہی ہوتی ہے، فضیلت بڑھ جاتی ہے!
یہ جو حدیث آپ نے پیش کی ہے یہی قیام الیل یعنی تہجد کی رمضان میں اضافی فضیلت ہے!
صحيح البخاري - (ج 1 / ص 65)
36 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
میں فرمانِ باری تعالیٰ ؛
فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ ۔۔۔۔ الآیۃ (سورۃ النساء)
اور آپ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے خلاف امتیوں کے اقوال سے تصفیہ کروانا چاہتے ہو۔
میں کس کی بات مانوں؟
اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی یا آپ کی؟
یہاں اختلاف نہیں اتفاق بیان ہوا ہے کہ مذکورہ بالا حنفی علماء بھی نماز تراویح اور نماز تہجد کے ایک ہی ہونے کے قائل ہیں، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رکعت تراویح کو ہی ثابت تسلیم کرتے ہیں!
ویسے آپ نے ماننی تو اپنے نفس کی ہوگی!
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
یہاں اختلاف نہیں اتفاق بیان ہوا ہے کہ مذکورہ بالا حنفی علماء بھی نماز تراویح اور نماز تہجد کے ایک ہی ہونے کے قائل ہیں، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رکعت تراویح کو ہی ثابت تسلیم کرتے ہیں!
آپ احناف کے ”مفتیٰ بہ“ کے ساتھ اتفاق کریں گے یا شاذ اقوال کے ساتھ؟ ویسے آپ لوگوں کی قسمت میں ”شاذ“ ہی ہے وہ احادیث ہوں یا اقوال۔ یا پھر اپنے نفس کے مطابق جہاں سے جو ملے اسے گلے کا ہار بنا لیتے ہو حق کی تلاش نہیں کرتے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ احناف کے ”مفتیٰ بہ“ کے ساتھ اتفاق کریں گے یا شاذ اقوال کے ساتھ؟ ویسے آپ لوگوں کی قسمت میں ”شاذ“ ہی ہے وہ احادیث ہوں یا اقوال۔ یا پھر اپنے نفس کے مطابق جہاں سے جو ملے اسے گلے کا ہار بنا لیتے ہو حق کی تلاش نہیں کرتے۔
مفتٰی بہ اقوال کی تعریف یہ ہے کہ جسے بھٹی صاحب اختیار کریں!
اور محرر مذہب نعمانی ، ابو حنیفہ ثانی ابن نجیم مصری وغیرہ کے مختار مؤقف کی کیا بھلا کیا حیثیت!
میاں بھٹی صاحب! یہ معاملہ فقہ بھٹی میں تو ممکن ہے، فقہ حنیفہ میں نہیں!
 
Top