• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات

مصنف
حافظ صلاح الدین یوسف

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ​

اسلامی معاشرت میں نکاح جس قدر سادہ تقریب تھی، امتدادِ زمانہ کے ساتھ یہ اسی قدر تکلفات سے بھرپور اور بد اخلاقی کا گہوارہ بنتی چلی جا رہی ہے۔ اسلام میں نکاح کے متعلق کیا ہی عمدہ احکامات اور تعلیمات ہیں لیکن ہم نے اپنی جہالت، جذبہ نمائش دولت اور رسوم و رواج کی پرستش کے باعث اس کی شکل بگاڑ دی ہے۔ اس موضوع پر معروف عالم دین اور محقق شہیر حافظ صلاح الدین یوسف نے مختلف اوقات میں جو مضامین لکھے یا استفسارات کے جواب تحریر کیے، انھیں اب ایک خاص علمی ترتیب سے اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان مضامین کا مطالعہ جہاں ایک طرف ہمیں سنت کے مطابق شادی اور نکاح کے مسائل سے آگاہ کرے گا وہاں ہمیں اس معاشرتی اور جاہلانہ رسوم سے چھٹکارے کا راستہ بھی دکھائے گا۔ اس اعتبار سے یہ کتاب معاشرے کے ہر فرد کی ضرورت اور اہل حکومت کی بے حسی پر ایک تازیانہ ہے۔ کتاب کے آخر میں گھریلو ماحول اور ازدواجی زندگی پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند اصول اور نصیحتیں کی گئی ہیں اس کے علاوہ شادی سے متعلق چند ضروری اور مسنون دعائیں بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited by a moderator:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
مکتوب گرامی
عرض مولف
خطبہ نکاح اور اس کا ترجمہ
خطبہ نکاح کی مختصر تشریح
خطبہ نکاح میں آیات قرآنیہ کی مختصر تشریح
شادی بیاہ کی رسومات کے بارے میں استفسار
شادی بیاہ کی رسومات کے بارے میں سوالات کے جوابات
اسلام میں برات کا کوئی تصور نہیں
کیا موسیقی حلال ہے؟ایک گلوکار ’’مفتی‘‘ کےفتوے کا جائزہ
شادی آرڈی ننس کے بارے میں شرعی عدالت کا استفسار
متعلقہ قانونی دفعات کا خلاصہ بزبان اردو
شرعی عدالت کے مذکورہ استفسار کا جواب
دنیا کا سب سے قیمتی بندھن(شادی بیاہ کی فضول رسموں کی تفصیلات پرمبنی ایک فیچر)
پس چہ بایدکرد؟.... اب ایک مسلمان کی ذمہ داری کیا ہے؟
گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے چند رہنما اصول
ازدواجی زندگی کو پرمسرت اور خوش گوار بنانے کے لیے چند نصیحتیں
شادی سے متعلق چند ضروری مسنون دعائیں
رخصتی کو موقع پر ایک دین دار ماں کا پیغام اپنی بیٹی کے نام
 

imran shahzad tarar

مبتدی
شمولیت
اگست 30، 2016
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
16
مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات“ یہ کتاب یونیکوڈ میں مل سکتی ہے یا کسی بهائی کو لنک معلوم ہو تو ضرور مطلع فرمائے شکریہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
مسنون نکاح اور شادی بیاہ کی رسومات“ یہ کتاب یونیکوڈ میں مل سکتی ہے یا کسی بهائی کو لنک معلوم ہو تو ضرور مطلع فرمائے شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمران بھائی!
یونیکوڈ لنک تو شائد اس کا نہ ملے..البتہ آپ کے اس پیغام کی وجہ سے میری توجہ اسکے پی ڈی ایف کے پرانے لنک پر چلی گئی تھی جو کہ درست نہیں تھا..اور اب درست کر دیا گیا ہے..ابتسامہ
جزاک اللہ خیرا
 

imran shahzad tarar

مبتدی
شمولیت
اگست 30، 2016
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
16
میں اس موضوع مختصر ایک کتابچہ تالیف کر رہا ہوں "آداب زفاف " کے نام سے مکمل ہونے کے بعد آپ ورڈ اور پی ڈی ایف فائل یہاں لگا دینا۔۔۔ان شاء اللہ کافی مفید ثابت ہوگا
 
Top