• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسواک کیوں ؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بسم الله الرحمن الرحيم
مسواک کیوں ؟
حدیثِ شریف :عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله ﷺ قال : لو لا أن أشق على أمتي – أو – على الناس ، لأمرتهم بالسواك مع كل صلاة . ( صحيح البخاري : 887 ، الجمعة / صحيح مسلم : 252، الطهارة )
ترجمہ حدیث :
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا " اگر مجھے اپنی امت پر" – یا آپ نے فرمایا " لوگوں پر مشقت کا خوف نہ ہوتا میں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا "
تشریح : مسلمان اپنے حقیقی رب کی تعظیم بجا لاتا اور اسکے ساتھ حُسنِ ادب سے پیش آتا ہے ، سب سے عظیم جگہ جہاں ایک مسلمان اپنے مالک ِحقیقی کے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ نماز ہے، اسلئے اللہ تعالٰی کے ساتھ حُسن ِادب اور اُسکی تعظیم کا تقاضہ ہے کہ اُسکے سامنے ظاہری وباطنی ہر اعتبار سے پاک و صاف ہو کرکھڑا ہو، چاہیے کہ ایک طرف جہاں اسکا دل ساری دنیا سے کنارہ کش ہوکر اللہ کی رضا کیلئے اسکی طرف متوجہ ہوا ہے تو دوسری طرف یہ بھی چاہئے کہ جگہ ، کپڑے اور جسم کی صفائی کا لحاظ رکھے کیونکہ اللہ تبارک وتعالِٰی پاک وصاف ہے اور صفائی کو پسند فرماتا ہے ، خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے ۔
زیر ِبحث حدیث میں مسلمانوں کو اِسی ادب اور صفائی پر ابھارا گیا ہے کہ ایک مسلمان کی ہمیشہ یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ مسواک کرنے کو اپنا معمول بنائے اور ہوسکے تو ہر نماز سے پہلے مسواک ضرور کرے کیونکہ جب بندہ نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو گویا وہ اپنے رب سے ہم کلام ہوتا ہے ، اس مجلس ِعبادت میں اِسکے پاس فرشتے موجود رہتے ہیں اور اسکی قراءت کو بغور سننے کی کوشش کرتے ہیں ، اسی لئے بندوں کو مسجد میں ایسے وقت کوئی بدبودار چیز کھا کر آنے سے منع کیا گیا ہے ۔
نیز مسواک کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک اور حدیث میں اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا " بندہ جب نماز کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو ایک فرشتہ آکر اسکے پیچھے کھڑا ہوجاتا اور نمازی کی قراءت سننا شروع کردیتا ہے اور آہستہ آہستہ اسکے قریب ہوجاتا ہے یہاں تک کہ نمازی کے اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ اپنا منہ اس نمازی کے منہ پر لگادیتا ہے ، پھر نمازی جو آیت بھی تلاوت کرتا ہے تو فرشتے کے پیٹ میں داخل ہوجاتا ہے " ( الصحيحة للألباني : 1213 بروايت حضرت علي )
فوائد :
1۔ مسواک کی اہمیت کہ اس سے منہ کی صفائی اور اللہ تعالٰی کی رضامندی حاصل ہوتی ہے ۔
2۔ ہر نماز سے قبل خواہ سنت ہو یا فرض ، مسواک کرنا تاکیدی حُکم ہے ۔
3۔ مسواک تو ہر وقت مسنون ہے البتہ منہ کی بو میں تبدیلی کے وقت مسواک کی اہمیت بڑھ جاتی ہے جیسے خواب سے بیدار ہونے کے بعد وغیرہ ۔
4۔ قرآنِ مجید کی تلاوت ، دینی مجالس میں حاضری کے وقت مسواک کرنا مستحب ہے ۔
5۔ اللہ کے رسول ﷺوضو کرتے وقت ، گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک کرتے تھے۔ (صحیح مسلم : 746 ، 253 )
6۔ اُمّت پر نبی ﷺ کی شفقت ومہربانی کہ ان پر مشقت کے خوف سے مسواک کو ان پر واجب قرار نہیں دیا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جزاک اللہ عامر بھائی۔ یہ سنت ویسے مواحدین حضرات میں سے غائب ہوتی جارہی ہے۔ جیسا کہ کسی بھائی نے اسی فورم پر پہلے بھی کہیں ذکر کیا تھا۔ جیسے نماز مغرب سے پہلے کے نوافل کے پڑھنے کا معمول ہے ویسا اس سنت پر عمل نظر نہیں آتا۔ واللہ اعلم کہ کیا وجہ ہے۔ لیکن کوشش کی جانی چاہئے کہ اس سنت کو بھی پھیلایا جائے اور اس پر عمل درآمد کے لئے ترغیب بھی دی جانی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ سب کو عمل کی بھی توفیق دیں۔ آمین یا رب العالمین
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
بھائی مجھ کو لگتا ہے کہ مسواک کے جو فضائل ہیں وہ برش سے دانت کی صفائی پر بھی حاصل ہوں گے کیونکہ اصل مقصود تو منہ کی صفائی ہے ۔ اس زمانہ میں یہ مسواک سے حاصل کی جاتی تھی اب توتھ پیسٹ سے کی جاتی ہے ۔ کیا خیال ہے؟
انس کفایت اللہ رفیق طاھر ابوالحسن علوی
 
Top