• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسواک کی افادیت جدید سائنس کی روشنی میں

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
مسواک کی افادیت جدید سائنس کی روشنی میں

اسلام جہاں مسلمانوں کو روحانی پاکیزگی کا حکم دیتا ہے ،وہاں اس کی تعلیمات مسلمانوں کے جسم ولباس کی تطہیر کا بھی درس دیتی ہیں۔ اگر اسلام کے طہارت کے طریقوں پر غور کیا جائے تو اس کا معیار سائنس کے طریقوں سے بھی اعلیٰ وارفع نظر آئے۔ نماز سے پہلے مسواک اور وضو کا حکم دیا گیا ۔ یہ روحانی وجسمانی فوائد پر حاوی ہے،اسی وجہ سے خود مسواک کوروحانی عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔

ایک مسلمان نمازِ پنجگانہ میں ایک دن میں 15 مرتبہ منہ کو صاف کرتا ہے اس سے ظاہر ہے کہ مسلمان نمازی آدمی کامنہ اندر سے بالکل صاف رہتا ہے ۔ نمازی نے نماز میں بزرگ وبرتر خالق ومالک کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اس کی حمدوثناء بیان کرنا ہوتی ہے لہذا منہ کا صاف وپاک ہونا از حد ضروری ولازمی ہے۔منہ صاف نہ ہو تو بدبو آتی ہے ،ساتھ والے نمازی بھی متنفر او ربیزار ہوتے ہیں نیز گند ے منہ سے اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء اورعبادت کا انسان کے دل ودماغ پر اثر نہیں ہوتا اور نہ ہی نماز میں خشوع وخضوع حاصل ہوتا ہے ۔ اگر مسواک اورپانی سے منہ کو اچھی طرح صاف کیا جائے تو منہ میں ایسی شعاعیں بن جاتی ہیں جن کے باعث تلاوتِ قرآن اور حمد وتسبیح میں حلاوت و سرور پیدا ہوتا ہے۔منہ کی صفائی کے لیے مسواک کرتے رہنے سے دانت مضبوط اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔دانتوں کے متعدد امراض کا خطرہ نہیں رہتا ،جبڑے مضبوط ہوجاتے ہیں ۔ آدمی کی قوتِ ذائقہ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور آدمی گلے وغیرہ کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔ایک مسلمان نمازِ پنجگانہ میں ایک دن میں 15 مرتبہ منہ کو صاف کرتا ہے اس سے ظاہر ہے کہ مسلمان نمازی آدمی کامنہ اندر سے بالکل صاف رہتا ہے ۔ نمازی نے نماز میں بزرگ وبرتر خالق ومالک کی بارگاہ میں حاضر

رسول اللہ ﷺ نے مسواک کرنے کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے فرمایا کی مسواک کرنا طریقِ ابنیاء علیہم السلام کی پیروی ہے اور ان کی ہدایت کا گویہ طالب رہنا ہے ۔ مسواک کرنے والے سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں اور عظمت ونور کی وجہ سے اس کے آگے پیچھے رہتے ہیں ۔مسواک سے دانت صاف وچمکدار رہتے ہیں ۔
مسواک کے طبی و سائنسی فوائد
رسول اللہ ﷺ نے مسواک کے استعمال پر اتنی تاکید اس لیے فرمائی کیونکہ اس میں کئی طبی اور سائنسی فوائد موجود ہیں ۔ اب قارئین مسواک کے طبی اور سائنسی فوائد ملاحظہ فرمائیں۔
مسواک قاتلِ جراثیم ہے ۔یہ منہ سے تعفن کو دور کرتی ہے ۔ اس کے استعمال سے منہ کے اندر جراثیم مرکر ختم ہوجاتے ہیں اور اس طرح مسواک کرنے والا شخص منہ کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔ جدید تحقیق کے مطابق کچھ ایسے جراثیم بھی ہوتے ہیں جو مروجہ برش اور پیسٹ سے دور نہیں ہوتے بلکہ ان کو صر ف مسواک سے ہی دور کیا جاسکتا ہے ۔
طب اور میڈیکل سائنس نے ثابت کر دکھایا ہے کہ مسواک سے دماغ کو قوت حاصل ہوتی ہے اور اس سے دماغ کی صحت برقرا ر رہتی ہے ۔ دماغ مسواک کرنے سے تیز ہوتا ہے اور طویل عرصہ تک تندرست رہ سکتا ہے ۔ اگر مسواک سے دانتوں کو صاف نہ کیا جائے تو دانت گندے ہوجاتے ہیں ۔ جس کی جبڑوں اور مسوڑھوں میں پیپ بن جاتی ہے جو دماغی امراض کا سبب بنتی ہے ۔ نفسیاتی بیماریاں بھی اسی سے لاحق ہوتی ہیں۔
انسان کھانا کھاتا ہے ،پانی پیتا ہے اور کئی ایک دیگر اشیاء بھی کھاتا رہتا ہے ۔ جس سے کھانے کے چھوٹے چھوٹے ذرے دانتوں کے درمیان پھنستے رہتے ہیں جو معمول کے مطابق صرف کلی کرنے سے خارج نہیں ہوتے جس کی وجہ سے دانتوں میں تعفن پیدا ہوجاتا ہے جو کئی بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ظاہراً بھی اگر آدمی کے دانت گندے ہوں تو بو آنےلگتی ہے ۔تعفن زدہ دانتوں کی وجہ سے مسوڑھے بھی متعفن ہوجاتے ہیں ۔ مسوڑھوں میں پیپ پڑھ جاتی ہے ۔جسے کے ساتھ گلے پر بھی اثر پڑتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کھانسی ،نزلہ ،زکام اور بخار وغیرہ کی آ مد ہو جاتی ہے ۔ یوں دانت مسواک سے صاف نہ کرنے کے باعث انسانی زندگی بربادہو کر رہ جاتی ہے ۔ زندگی تو صحت اور تندرستی سے ہے اگر آدمی تندرست ہی نہ رہے تو کیا زندگی ؟پس مسواک کے بغیر چارہ نہیں اور بغیر مسواک کسی بھی پیپ،تعفن اور غیر مرئی جراثیم کو دور نہیں کیا جاسکتا۔
جن مریضوں کا گلا خرا ب ہوتا ہے وہ ٹانسلز کے مریض ہوتے ہیں ۔ ایسے مریض باقاعدہ مسواک کے استعمال سے تندرست ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح اگر کسی مریض کے گلے کے غدود بڑ ھ گئے ہوں تو وہ شربتِ شہتوت اور باقاعدہ مسواک کرکرکے آرا م حاصل کرسکتا ہے ۔بعض مرتبہ منہ کے اندر گرمی ،تیزابیت اور غیرمرئی جراثیم کی وجہ سے چھالے ہو جاتے ہیں ۔ان چھالوں میں سے ایسی قسم کے چھالے بھی ہیں جو کبھی نکل آتے ہیں اورکبھی چھپ جاتے ہیں ۔ یہ نہایت تکلیف دہ اور نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ان کے جراثیم منہ میں پھیل کرپورے منہ کو پانی لپیٹ میں لےلیتے ہین جن کی وجہ سے کھانا تناول کرنامشکل وناممکن ہوجاتا ہےاور مریض بھوک کی وجہ سے کمزور پڑ جاتا ہے ۔اگر روزنہ بلاناغہ تازہ مسواک کی جائے، اس کے لعاب کواچھی طرح مَلا جائے تو مرض پیداہی نہ ہوگا ااور اگرکبھی سستی کی وجہ سے ہوگیا تو مسواک کے باقاعدہ استعمال سے مریض تندرست ہو جائےگا۔
بعض ایسے مریض ہوتے ہیں جو کانوں کے ورم،پیپ اور درد میں مبتلا ہوتے ہیں ،مہنگے سے مہنگا علاج کرانے کے باوجود انہیں اس تکلیف سے نجات نہیں ملتی ۔ جب اچھی طرح ایسے مریضوں کی تشخیص کی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے مسوڑھوں میں پیپ پڑھ گئی ہے اور سارا منہ تعفن سے بھرپور ہے ۔جب مسوڑھوں کا علاج کیا جاتا ہے اور باقاعدہ سے تازہ مسواک کی جاتی ہے تو ساتھ ہی کان بھی بالکل صحت مند ہوجاتےہیں ۔ اسی طرح آنکھوں کی بیماریوں اور نظر کے امراض میں دانتوں کی عدم صفائی کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔کمزور بینائی کے مریضوں میں متعدد مریض ایسے ہوتے ہیں جن کے مرض کے دیگر اسباب کے علاوہ دانتوں کے بارے میں ان کی غفلت سب سے بڑا سبب ہوتی ہے ۔ماہرین کے تجربات سے یہ بات تحقیق شدہ ہے کہ تقریباً 80 فیصد امراض کی وجہ معدہ اور دانتوں کے نقائص اور بیماریاں ہوتی ہیں ۔ بالخصوص آج کل ہر تیسرا شخص معدے کے امراض میں مبتلا ہے ۔
دائمی نزلہ اور زکام کے ایسے مریض جن کی بلغم رُک چکی ہو جب وہ مسواک کرتے ہیں تو وہ بلغم اندر سے خارج ہو نا شروع ہوجاتی ہے اور یوں مریض کا دماغ ہلکا ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ پیتھالوجسٹ حضرات کے تجربے اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دائمی نزلہ کے لیے مسواک تریاق سے کم نہیں ۔ یہاں تک کہ مسواک کے مستقل اور باقاعدہ استعمال سے ناک اور گلےکے آپریشن کے مواقع بہت کم ہوجاتے ہیں۔
ایک شخص کے منہ سے بو آیا کرتی تھی ۔اس بیچارے نے متعدد اچھی اچھی قسم کی ٹوتھ پیسٹ اور منجن استعمال کیے ،اس کے علاوہ متعدد ڈاکٹروں سے مختلف ادویات بھی استعمال کیں مگر کوئی فاعدہ نہ ہوا ۔ کسی ڈینٹل سپیشلسٹ کے مشورے سے اس نے پیلو کی مسواک استعمال کی ۔ وہ باقاعدہ مسواک استعمال کرتا اور پرانے ریشوں کو کاٹ کر روزانہ نئے سرے سے مسواک کرتا رہا تو تھوڑا عرصہ گزرنے کے بعد رسول اللہ ﷺ کی اس سنت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اسے تندرستی عطا فرما دی ۔
تحقیق وتجربات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جو ٹوتھ برش ایک دفعہ استعمال ہو جائے اس میں جراثیم کی تہہ جم جانے کے باعث دوبارہ استعمال کرنے سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔پانی سے صاف کرنے کے باوجود وہ جراثیم صاف نہیں ہوتے اور اپنی نشوونما برقرار رکھتے ہیں ۔ مزید برآں برش کے استعمال سے دانتوں کے اوپر والی چمکیلی اور سفید تہہ اترجاتی ہے ۔بایں سبب دانتوں کے درمیان خلا ہوجاتا ہے اور دانت مسوڑھوں کی جگہ چھوڑتے جاتے ہیں ۔ لہذا غذا کے جو ذرات دانتوں کے خلا میں اَڑے رہتے ہیں وہ دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اوربالآخر سارے جسم میں بیماریوں کا باعث بن جاتے ہیں ۔اس لیے ان مصیبتوں سے بچنے کے لیے سنتِ مصفیٰ ﷺ پر عمل کیجئے یعنی مسواک صبح وشا م متواتر استعمال کیجئے اور تندرستی قائم رکھیئے۔
مسواک کے لیے ہر اس درخت کی شاخ مناسب ہوتی ہے جس کے ریشے نرم ہوں کہ دانتوں میں خلا نہ بنائیں اور مسوڑھوں کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ بہترین اور اعلیٰ مسواک پیلو،نیم اور کیکر کے درختوں اور کنیر کے پودے سے حاصل ہوتی ہے۔پیلو کا مسواک تحفہ کے طور پر دینا سنتِ رسول اللہ ﷺ ہے۔چناچہ حضرت ابو خیرہ صباحی ؓ فرماتے ہیں کہ میں اس وفد میں شامل تھا جو رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ ﷺ نے ہمیں پیلو کے درخت کی لکڑیاں مسواک کرنے کےلیے توشہ میں دیں ۔(مجمع الزوائد،جلد2،صفحہ 268)
پیلو کا مسواک نرم ریشوں والا ہوتا ہے ۔ اس میں کیلشیم اور فاسفورس ہوتی ہے ۔ اکثر کلرزدہ اور ویران وبیابان مقامات پر ہوتا ہے ۔ جدید سائنسی اور طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ مختلف اشیاء جو دماغ کی خوراک و معاون ہیں ،ان میں ایک فاسفورس بھی ہے ۔ پیلو کی مسواک میں موجود فاسفورس لعاب اور مساموں کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے جس کے ذریعے دماغ کو قوت حاصل ہوتی ہے ۔
نیم کے درخت کا مسواک بھی نہایت مفید ہے ۔ اس میں دانتوں کی مجموعی بیماریوں کا علاج ہے ۔یہ درخت عام پایا جاتاہے ۔ اس کے بعد پھر کیکر کے مسواک کا درجہ ہے ۔ اس سے دانت بڑی اچھی طرح صاف کیے جاسکتےہیں اور یہ دانتو ں کو تعفن اور پیپ سے بچائے رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ ممکن حد تک مسواک تازہ ہونی چاہیے اگر پہلے استعمال شدہ مسواک استعمال کرنا ہو تواس کے پہلے استعمال شدہ ریشے کاٹ دیں اور دانتوں سے نئے سرے سے چبا کر ریشے بنائیں ۔
کنیر دوقسم کا ہوتا ہے ۔ سفید پھولوں والا اور سرخ پھولوں والا۔ یہ پودا اکثر پارکوں اور باغات وغیرہ میں ہوتا ہے ۔ اس کی مسواک استعمال کرنے سے دانتوں کی تمام تکالیف پائیوریا وغیرہ ختم ہوجاتی ہیں اور لاعلاج مریض بھی تندرست ہوجاتے ہیں ۔ یہ مسواک کڑوی ہوتی ہے مگر اس کی یہی کڑواہٹ دانتوں کے لیے ازحد مفید ہے ۔ اطباء نے اس میں موجود اجزاء کے باعث دانتوں کی چمک ،مضبوطی اور پائیوریا جیسے امراض کے لیے اسے اکسیر اعظم قرار دیا۔

خالق ِکائنات نے انسان کو پیدا فرمایا تو ساتھ اس کے استعمال کے لیے وہ اشیاء بھی پیدا فرمائیں جو اس کی صحت وتندرستی کو قائم رکھنے کا باعث ہیں اوراپنے خاص بندوں یعنی ابنیاء ورسل علیہم السلام کو بھیج کر بنی نوع انسان کو ایسی اشیا ء کا استعمال بھی بتا دیا۔ انہی اشیاء میں مسواک بھی ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام علیہم السلام کے ذریعے نبی نوع انسان تک پہنچائی ، اس کے فوائد بیان فرمائے اور اس کو تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت اور کثیر بیماریوں کی شفاء کا درجہ دیا۔
 
Top