• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرف بہ اسلام ہونے والے برطانوی مشاہیر پر ایک نظر!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مشرف بہ اسلام ہونے والے برطانوی مشاہیر پر ایک نظر!
نومسلم برطانوی سفیر کی مناسک حج کی تصویر عالمی توجہ کا مرکز
جمعہ 16 ستمبر 2016م
لندن ۔ کمال قبیسی


سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر سائمون کولیز اور ان کی اہلیہ کےقبول اسلام اور مناسک حج کی ادائی کی خبروں اور تصاویر نے دنیا بھرمیں ایک تہلکہ مچا دیا ہے۔ چار دانگ عالم میں برطانوی سفیر کے مشرف بہ اسلام ہونے کے تذکرے جاری ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے برطانوی سفیر، ان کے اہل خانہ اور ماضی میں مشہور برطانوی شخصیات کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے حوالے سے ایک رپورٹ پر روشنی ڈالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز برطانوی نومسلم سفیر سائمن کولیز اور ان کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش کو احرام باندھے دیکھا گیا تو ان کی حج کی تصاویر نے غیرمعمولی پذیرائی حاصل کی۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے پانچ سال پہلے اسلام قبول کیا تھا مگر ان کی قبولیت اسلام کی خبریں منظرعام پر نہیں آئیں۔
سائمون کولیز اور ان کی اہلیہ ھدیٰ۔

سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر سائمن کولیز اور ان کی اہلیہ کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد العربیہ ڈاٹ نیٹ نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ان مشاہیر شخصیات کو تلاش کیا جو مشرف بہ اسلام ہو چکی ہیں۔

اسلام قبول کرنے والے برطانوی مشاہیر میں بعض اب بھی حیات ہیں۔ ان میں ایک نام Cat Stevens کا بھی ہے جو اسلام قبول کرنے سے قبل پاک موسیقار تھے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا اسلام نام یوسف اسلام رکھا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے گلو کاری ترک کر دی اور اسلامی نغموں ، ترانوں اور حمد و نعت کو اپنا معمول بنا لیا۔

برطانوی سفیر سائمرکولیز اور ان کی اہلیہ کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کی خبر نے تہلکہ مچا دیا اور سوشل میڈیا پر ان کی احرام والی تصویر کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ ’ٹوئٹر‘ پرانہیں مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود نے بھی برطانوی سفیر اور ان کی اہلیہ کو اسلام قبول کرنے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر ٹوئٹرپر مبارک باد پیش کی ہے۔ سائمن کولیز کا کہنا ہے کہ میں نے 30 سال کے غورو خوض اور طویل وقت اسلامی معاشروں میں گذارنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

قبول اسلام اور سیرت النبی پر کتاب کی تالیف
ساٹھ سالہ سائمن کولیز کا سفارت کاری کا سفر 1978ء میں وزارت خارجہ میں ملازمت سے ہوا۔ وہ بیرون ملک سب سے پہلے بحرین میں سیکنڈ سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بعد ازاں قطر، عراق اور شام میں سفیر کے طور پرخدمات انجام دیں۔ بھارت میں فرسٹ سیکرٹری اور دبئی، بصرہ، تیونس اور عمان میں قونصل جنرل کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔ فروری 2015ء کو انہیں سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا۔ وہ سنہ 2011ء میں اپنی شادی سے چند ماہ قبل اسلام قبول کر چکے تھے۔

سائمون کولیز پچھلے سال ماہ اپریل کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کر رہے ہیں۔

سائمن کولیز سے قبل 68 سالہ پاپ موسیقار اور اداکار کیٹ اسٹیونز نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین حنیف اختیار کیا اور اپنا انگریزی نام ترک کر کے اسلامی نام یوسف الاسلام رکھا۔

یوسف الاسلام سے قبل مشہور برطانوی مصنف اور محقق مارٹن لنگز نے 1940ء میں مصر کے سفر کے بعد اسلام قبول کیا۔ مارٹن کنگز نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے اسلام نام ابو بکر سراج الدین رکھا۔ مسلم ہونے والے ابو بکر سراج کا آبائی تعلق انگلینڈ سے تھا۔ انہوں نے آکسفرڈ یونیورسٹی میں انگریزی زبان وادب میں تعلیم حاصل کی اور سنہ 1940ء کو مصر میں اپنے ایک دوست سے ملنے قاہرہ پہنچ گئے۔ ان کے دوست قاہرہ کی فواد الاول یونیورسٹی میں ملازم تھے۔ قاہرہ آمد کے بعد انہوں نے اسلام کا گہرائی سے مطالعہ شروع کیا۔ ان کے دوست ایک حادثے میں انتقال کر گئے تاہم ابو بکر سراج اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہو چکے تھے۔ انہوں نے وہیں اسلام قبول کیا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرایک کتاب تالیف کی جسے کافی شہرت ملی۔ انہوں نے متعدد موضوعات پر 18 کتابیں لکھیں اور 96 سال کی عمر میں انتقال کیا۔

دیگرنومسلم برطانوی مشاہیر
برطانیہ کی مشہور شخصیات جنہوں نے راہ ہدایت اختیار کی ان میں مشہور سفارت کار اور دانشور Charles le Gai Eaton کا تذکرہ کم اہمیت کا حامل نہیں۔ چارلس سوئس نژاد برطانوی تھے جو سنہ 1921ء کو سوئٹرزلینڈ کے شہر لوزان میں پیدا ہوئے۔ انیسویں صدی کے وسط میں انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی میں ایک استاد کے طورپر خدمات انجام دیں۔ وہیں وہ اسلامی تعلیمات اور عرب کلچر سے متعارف ہوئے اور آخر کار اسلام قبول کیا اور سنہ 2010ء میں 89 سال کی عمر میں وفات پائی۔
یوسف اسلام [اوپر دائیں] اور چارلز ایٹون، جبکہ نیچے [دائیں سے] ولیم ہنری قولیم، امام جوہن محمد بٹ اور مارٹن لینغز۔

نومسلم برطانوی مشاہیر میں William Henry Quilliam کا نام بھی سر فہرست ہے۔ وہ اپنے دور میں انگلستان کی طرف سے ایران اور سلطنت عثمانیہ میں سفیر مقرر ہوئے۔ افریقی ملک مراکش کے دورے کے وقت ان کی عمر 31 برس تھی۔ مراکش کا دورہ ان کےدائرہ اسلام میں داخل ہونے کا سبب بنا۔

ولیم ہنری کولیم نے لندن میں پہلی مسجد تعمیر کرائی اور 76 سال کی عمر میں 1932ء کو انتقال کیا۔

سر فہرست برطانوی نومسلم مشاہیر میں ’’جوہن محمد بٹ’’ کا نام بھی روشن رہے گا۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ماہر تعلیم، دانشور اور محقق تھے۔ وہ سنہ 1969ء کو پاکستان کی وادی سوات کی سیر کو آئے اور ہمیشہ کے لیے اسلام کے ہو کر رہ گئے۔ وہ سوات میں مسلمانوں اور مقامی قبائلی کلچر سے بے حد متاثر رہے۔ سوات میں ان کی آمد کا مقصد صرف سیاحت تھا مگر جب وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئے تو انہوں نے اسلام سیکھنے کے لیے دارالعلوم میں داخلہ لے لیا۔ سند فراغت حاصل کرنے کے بعد وہ مبلغ اسلام کے طور پر مشہور ہوئے۔ وہ اب بھی برطانیہ اور پاکستان میں اکثر آتے جاتے رہتے ہیں۔

جان فیلیپی کے نام سے پہچانے جانے والے کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام الشیخ عبداللہ رکھا گیا تھا۔

مشاہیر میں برطانوی انٹیلی جنس اداروں کے ایک سابق ایجنٹ اور مصنف جنہوں نے اسلامی نام الشیخ عبداللہ اختیار کیا 1960ء میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے مشرقی عرب علاقوں بالخصوص سعودی عرب، عراق، اردن اور فلسطین سے اثرات ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس دوران ہی انہوں نے اسلام قبول کیا اور حرم مکی میں آل سعود کے فضائل ومناقب پر خطبہ بھی دیا۔ سعودی عرب کی آئل کمپنی ارامکو کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نجد کی ایک خاتون سے شادی کی جس سے ایک بچی بھی ہوئی تھی جو ان کی اکلوتی اولاد تھی۔
ح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، بہترین معلوماتی
 
Top