• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

. مشرکوں کو کافر نہ سمجھنا۔ نواقض اسلام۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳... مشرکوں کو کافر نہ سمجھنا
من لم یکفر المشرکین أو شک فی کفرھم أ و صحح مذھبھم۔
جس نے مشرکوں کو کافر نہیں سمجھا یا ان کے کافر ہونے میں شک کیا یا ان کے مذہب کو صحیح سمجھا تو وہ شخص کافر ہے۔​

بعض لوگ اسلام کا دعویٰ کر نے کے باوجود بلکہ نماز،روزہ اور حج کا اہتمام کرنے کے باوجود یہود و نصاریٰ یا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مشکل کشا سمجھ کر پکارنے والوں کے مذہب کو باطل اور جہنم کا رستہ قرار دینے پر تیار نہیں۔ وہ کہتے ہیں ہر ایک کو اپنا دھرم پیارا ہو تا ہے اس لیے کسی کے مذہب اور دھرم کو برا نہیں کہنا چاہئے حالانکہ اسلام یعنی توحید و سنت کے رستہ کے سوا ہر راستہ جہنم کا راستہ ہے۔ کفار کے مذہب کو اچھا کہنا یا اس کی تعریف کرنا رواداری نہیں بلکہ اللہ کے دین کے ساتھ کھلا کفر ہے ۔دین اسلام اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ آخری دین ہے۔ سابقہ تمام شریعتیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ اب اسلام کو قبول کرنا ہی نجات کا واحد راستہ ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
''اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس امت کا کوئی بھی شخص خواہ یہودی ہو یا عیسائی میرے بارے میں سنے پھر بھی اس حال میں مرجائے کہ وہ میرے اوپر اور میری لائی ہوئی شریعت پر ایمان نہیں لاتا تو وہ جہنمی ہے۔'' (مسلم:۱۵۳)

لہٰذا جو شخص رسول اللہ ﷺکے آجانے کے بعدوید پر یا توراۃ وانجیل کی تعلیم پر عمل کرنے والوں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھے کہ یہ لوگ بھی جہنم سے نجات پا سکتے ہیں یا جنت میں داخل ہوسکتے ہیں یا ان کی گمراہی کے بارے میں شک کرے تو ایسا شخص بھی کافر ہے۔
 
Top