• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرک کی بیچارگی۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَنْدَادًا يُّحِبُّوْنَہُمْ كَحُبِّ اللہِ۝۰ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ۝۰ۭ وَلَوْ يَرَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ۝۰ۙ اَنَّ الْقُوَّۃَ لِلہِ جَمِيْعًا۝۰ۙ وَّاَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعَذَابِ۝۱۶۵ اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِيْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا وَرَاَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِہِمُ الْاَسْبَابُ۝۱۶۶ وَقَالَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّۃً فَنَتَبَرَّاَ مِنْہُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا۝۰ۭ كَذٰلِكَ يُرِيْہِمُ اللہُ اَعْمَالَہُمْ حَسَرٰتٍ عَلَيْہِمْ۝۰ۭ وَمَا ھُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنَ النَّارِ۝۱۶۷ۧ
اور لوگوں میں سے بعض وہ ہیں جو خدا کے سوا شریک پکڑتے ہیں۔ وہ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت خدا سے چاہیے اور وہ جو ایمان دار ہیں، وہ خدا کی محبت میں ان سے بڑھے ہوئے ہیں اور کاش یہ ظالم وہ گھڑی دیکھ لیں جس گھڑی عذاب دیکھیں گے (اورجواس وقت جانیں گے اب جان لیں) کہ سب قوت خدا کو ہی ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے ۔۱؎(۱۶۵) جب وہ بیزار ہوں گے جن کی اطاعت کی گئی تھی ، ان سے جو تابع ہوئے تھے اور وہ عذاب کو دیکھیں گے اور ان کے سب طرح کے تعلقات کٹ جائیں گے۔(۱۶۶)اور یہ تابعین(پیرو) کہیں گے۔ اگر ہم دوبارہ دنیا میں جائیں تو ان سے بیزار ہوں گے ،جیسے یہ یہاں ہم سے بیزار ہوگیے ہیں اسی طرح اللہ ان کے اعمال افسوس دلانے کو ان پر ظاہر کرے گا اور وہ آگ سے نکلنے نہ پائیں گے۔(۱۶۷)
مشرک کی بیچارگی
۱؎ یہ محبوب ومہربان خدا جو اپنی طرف سے کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھناچاہتا۔ ہرگناہ کو بخش سکتا ہے مگرشرک کو نہیں۔ اس میں اس کی عظمت وکبریائی کی توہین ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ ظالم قیامت کے دن سخت ترین عذاب کے مستحق ہو ں گے اور اس وقت یہ محسوس کریں گے کہ آج قوت واختیار کے تمام خزانے صرف خدا کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جنھیں دنیا میں اپنی قسمتوں کا مالک ومختار سمجھتے تھے،آج انتہائی بے چارگی میں پائیں گے۔تمام رشتے اور تمام تعلقات ٹو ٹ جائیں گے ۔ مشیخت وارادت کے علائق منقطع ہوجائیں گے۔ وہ جنھیں دنیا میں رہبرورہنما سمجھتے تھے،ہٹ مار اور مجرم ثابت ہوں گے۔ وہ جن کی پرستش کرتے تھے، آج ان سے ابتری اور بے زاری کا اظہار کریں گے۔ کوئی باپ بیٹے کی سفارش نہ کرسکے گا۔ کوئی شیخ اپنے مرید کو اللہ کے عذاب سے نہ بچاسکے گا۔ ہرشخص اپنے اعمال کا آپ ذمہ دار ہوگا۔ مشرکین کی حالت اس وقت عجیب بے چارگی کی ہوگی۔ اس کی تمام توقعات باطلہ خاک میں مل جائیں گی۔ وہ چاہے گا کہ اسے دوبارہ دنیا میں جانے کا موقع ملے، تاکہ وہ اعمال کی اصلاح کرسکے لیکن یہ خداکے مقرر کردہ قانون کی توہین ہے ۔ وہ کسی کو دوبارہ موقع نہیں دیتا۔ وقت کے جو لمحات گزرجاتے ہیں وہ پھر واپس نہیں آتے۔ شاخ گل مرجھا جانے کے بعد کاٹ لی جاتی ہے ، دوبارہ ہری نہیں ہوتی۔ بچہ مرنے کے بعد دوبارہ بطن مادر میں نہیں بھیجا جاتا۔ زندگی کا تیز قدم آگے ہے۔ پیچھے ہٹنا قدرت کی تیز روی کے متناقض ہے، اس لیے ان کا یہ مطالبہ مسترد کردیاجائے گا اور ان کے یہ اعمال بد ان کے لیے ہمہ حسرت بن جائیں گے۔
حل لغات
{اَنْدَادٌ} شرکاء۔ ساجھی۔ جمع نِد {اَلاَسْبَاب} رشتے جمع سبب{ کَرَّۃ} دوبارہ۔ دوسری دفعہ{نَتَبَرَّاَ} اصل مادہ تَبَرَّئَ اظہارِ جرأت۔
 
Top