• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کتاب کا نام:
مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟

مصنف:
عامر محمد عامر الہلالی

مترجم:
حافظ عبداللہ سلیم

ناشر:
مکتبہ بیت الاسلام الریاض

ٹائٹل:
تبصرہ:
یہ دنیا تکا لیف اور مصائب کی آماجگاہ ہے۔ جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے، درحقیقت یہ آزمائشیں اور امتحانات کسی انسان کو تکلیف واذیت دینے کی خاطر اس پر نازل نہیں ہوتے بلکہ اسے اپنی اصلاح کرنے اور اپنی روش کا ناقدانہ جائزہ لینے کا موقع مہیا کرتے ہیں۔ اور کسی مومن کےلیے تو ہر آزمائش اور تکلیف اجرو ثواب میں اضافے اور بلندی درجات کا باعث بنتی ہے۔
جس طرح ہر مومن بندہ خوشی اور غمی کے ہر موقع پر صبر وشکر کا مظاہر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ سے وابستہ رہتا ہے ایسے ہی تنگی وتکلیف کے ہر موقع پر بھی اسی ذات بابرکات سے اپنے دکھوں کا مداوا اور آزمائشوں سے نجات طلب کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں اسی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے دنیاوی تکالیف ومصائب کا مقابلہ کرنے کے43 طریقے لکھے گئے ہیں جن کی سب سے اہم اور امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ کتاب وسنت کے مطابق صحیح منہج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسباب وحلول پر بحث کی گئی ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر اردو داں حضرات کےلیے اسے پیش کیا جارہا ہے۔ امید ہے کہ آج نفسیاتی الجھنوں اور پریشانیوں کا علاج کرنے میں یہ کتاب بےحد مفید ثابت ہوگی۔
مومنوں کی آزمائش ایک نعمت ہے۔ اگرچہ وہ بظاہر ایک سزا کی شکل میں ہو، اور وہ ان کے حق میں بہتر ہے اگرچہ وہ بظاہر ان کےلیے بری ہو۔ آزمائش ایک پل ہے جو بھلائیوں اور خوشیوں کی طرف لے جاتا ہے۔ بشرطیکہ بندہ صبر اور ایمان کے اسلحہ سے لیس ہو کر اس پل کو عبور کرے۔ آزمائش کے یہ اچھے نتائج کیوں نہ ہوں، حالانکہ وہ ایک تربیت ہے تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے مؤمن بندوں کے دلوں کو صاف کرے اور اسلام کے ساتھ لوگوں کی قیادت وسیادت کرنے کے اہل بنانے کےلیے خالص کردے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کاوش کو مؤلف ومترجم اور ناشر کےلیے اخروی نجات کا ذریعہ اور بلندی درجات کا باعث بنائے۔ آمین ۔اس کتاب میں تنگی اور تکلیف کے ذریعہ ہونے والی آزمائش سے نمٹنے کے مختلف وسائل اور ذرائع پر بحث کی گئی ہے۔
ڈؤانلوڈ لنک
 
Last edited by a moderator:

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت زبردست کتاب هے اللہ آپ سب کو جزا دے.خاص کلیم حیدر بھائی کو بہت محنتی انسان ہیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
آمین ثم آمین
محترم بھائی اس جزاء کے اولین حقدار آپ لوگ ہی ہیں، کیونکہ یہ آپ لوگوں کی محبت ہی ہے۔ جو ہمیں کھینچتی رہتی ہے۔۔ اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم بوقت کام کرتے چلے جائیں۔۔۔اگر آپ لوگوں کی یوں ہمارے ساتھ محبت نہ ہوتی تو ہم بھی تکیہ پر تکیہ رکھ کے ٹیک لگائے گہری سوچ میں مگن کہیں بیٹھے ہوتے۔۔(ابتسامہ)۔۔۔اس کے بعد اس جزاء کے حقدار انس نضر بھائی اور شاکر بھائی ہیں۔۔۔ میں تو بس ان ساتھیوں کے ساتھ بتوفیق رب جلیل معاونت کرتا رہتا ہوں۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مکتبہ قدوسیہ کی کتب، غالبا۔۔ محدث لائبریری سے ہٹا دی گئی ہیں!
اگر ایسا ہی ہے تو پھر۔۔فورم سے بھی ایسی کتب کی پوسٹس حذف کر دینی چاہیے! تاکہ۔۔ نا زائرین کو مشکل ہو۔۔ اور نا ہی خوامخواہ ناشرین کی بلا معاوضہ یہاں پر تشہیر ہو۔۔ ابتسامہ!
محترم @خضر حیات حفظک اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مکتبہ قدوسیہ کی کتب، غالبا۔۔ محدث لائبریری سے ہٹا دی گئی ہیں!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ کتاب مکتبہ بیت السلام کے نام سے موجود ہے۔
اوپر لنک ایڈٹ کردیا گیا ہے۔ لائبریری میں اس کتاب کا نمبر 672 ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مکتبہ قدوسیہ کی مطبوعات لائبریری میں موجود ہیں۔
اوہ! معلوماتی!
ویسے محترم عمر فاروق قدوسی حفظہ اللہ سے میری ملاقات رہتی ہے اور وٹس ایپ پر گفتگو بھی ہوتی رہتی ہے.. اُن کی باتوں سے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے مکتبہ سے چھپی پی ڈی ایف کتب کو محدث لائبریری سے ہٹوا کر ہی دم لیں گے.. ابتسامہ!
اسی بنیاد پر میں نے "غالبا" لکھا تھا..
خیر... میں معذرت خواہ ہوں!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اوہ! معلوماتی!
ویسے محترم عمر فاروق قدوسی حفظہ اللہ سے میری ملاقات رہتی ہے اور وٹس ایپ پر گفتگو بھی ہوتی رہتی ہے.. اُن کی باتوں سے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے مکتبہ سے چھپی پی ڈی ایف کتب کو محدث لائبریری سے ہٹوا کر ہی دم لیں گے.. ابتسامہ!
اسی بنیاد پر میں نے "غالبا" لکھا تھا..
خیر... میں معذرت خواہ ہوں!
ان کی باتوں سے تو ایسے ہی لگتا ہے۔ :)
میں نے بھی آپ کی بات پر اعتماد اور اس احتمال کو سامنے رکھتے ہوئے انتظامیہ کو سوال داغ دیا۔
لیکن تلاش کیا تو سارا کچھ موجود تھا۔
خیر کوئی بات نہیں۔
 
Top