• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشکل کشا کون؟

muntazirrehmani

مبتدی
شمولیت
فروری 24، 2015
پیغامات
72
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
18
مشکل کشا كون؟

مشکل کشا کون ہے؟
اللہ تعالیٰ مشکل کشا ہے

کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی مشکل کشا نہیں؟
اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی مشکل کشا نہیں

اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو مشکل کشا سمجھنا کیسا ہے؟
اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو مشکل کشا سمجھنا شرک ہے

مشکل کشا کا کیا مطلب ہے؟
مشکل کا معنی ہے تکلیف اور کشا کا مطلب ہے دور کرنا یعنی تکالیف اور مشکلات کو دور کرنے والا اور ان کو حل کرنے والا

مخلوق میں سے نبی، صحابی یا ولی مخلوق کی مشکلیں حل کیوں نہیں کر سکتے؟
اس لیے کہ انبیاء و صحابہ اور اولیاء نفع و نقصان کے مالک نہیں وہ خود مشکلات اور مصیبتوں کا شکار ہوئے، وہ خود اپنی مشکل حل نہ کر سکے تو ہماری کیسے کریں گے

کیا قبر والے اولیاء مخلوق کی مشکلیں حل نہیں کر سکتے؟
مشکلیں حل کرنا تو ایک طرف وہ تو ہماری مشکلات سن بھی نہیں سکتے

وہ مخلوق کی مشکلات کیسے نہیں سن سکتے؟
مخلوق میں سے زیادہ تعداد حیوانات کی ہے
✔ اولیاء ان کی زبان سے واقف نہیں تو ان کی مشکلات کیسے سنیں گے؟
✔ قبر والے گونگوں کی مشکلات کو کیسے سن سکتے ہیں؟ جب کہ وہ بول کر نہیں بتلا سکتے!

کیا قبر والے عام انسانوں کی مشکلات سن سکتے ہیں؟
قبر والے عام انسانوں کی بات سننے کے بھی قابل نہیں

قبر والے عام انسانوں کی مشکلات کیسے نہیں سن سکتے؟
اس لیے کہ وہ تو مردہ ہیں اور اگر کسی زندہ شخص کو بھی قبر میں دفن کر دیا جائے تو اتنی مٹی کی وجہ سے وہ بھی آواز نہ سن سکے

کیا اللہ تعالیٰ ان کو سنا نہیں سکتا؟
اللہ تعالیٰ چاہے تو پتھر کو بھی سنا سکتا ہے اور پھر بلوا سکتا ہے لہذا یہ نہیں کہا جائے گا کہ پتھر سنتا اور بولتا ہے

تو کیا جو لوگ قبروں پر جا کر اپنی حاجات مردوں کو بتلاتے ہیں وه؟
وہ بے وقوف ہیں اور وہی کام کرتے ہیں جو مشرکین مکہ اپنے بتوں کے سامنے کرتے تھے {اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے (آمین)}

لیکن ان کے کام تو ہو جاتے ہیں؟
کام تو بتوں سے مانگنے والوں کے بھی ہو جاتے ہیں دراصل کام اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے کوئی حلال طریقے سے مانگے اسے حلال طریقے سے دیتا ہے اور جو حرام طریقے سے مانگے اسے حرام طریقے سے دیتا ہے

حلال اور حرام طریقہ کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ سے مانگنا حلال طریقہ ہے اور قبر والوں سے مانگنا حرام طریقہ ہے
الدين النصيحة
+966-53-160-7752.
 
Top