• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشکوۃ المصابیح

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مشکوۃ المصابیح

مصنف
شیخ ولی الدین الخطیب التبریزی
مترجم
سید محمد عبد الاول الغزنوی
ناشر
مکتبہ محمدیہ۔لاہور

تبصرہ
اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کے متعدداردو تراجم کیے گئے اور جید علماء کرام نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے ۔ یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ سیدمحمد عبداللہ غزنوی کے فرزند جلیل سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی طرف سے حکم الحدیث کے عنوان سے صحت وضعف کا حکم لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم حافظ عبد لخبیر اویسی اور پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے اس میں تسہیل ترجمہ وحواشی کا کام انتہائی خوش اسلوبی سے کیا ہے ۔جس کی وجہ سے قاری کےلیے سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے نواز ے ۔جلد اول کے شروع میں ائمہ محدثین کے حالات واحوال پر مشتمل طویل مقدمہ اور جلد پنجم کے آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل اشاعت ہے جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے انتہائی مفید ہے ۔(آمین) (م۔ا)
اس کتاب مشکوۃ المصابیح جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مشکوۃ المصابیح جلد دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مشکوۃ المصابیح جلد سوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مشکوۃ المصابیح جلد چہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مشکوۃ المصابیح جلد پنجم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top