• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشینیں ، انسان اور خالق :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مشینیں ، انسان اور خالق :

میں نے نیا ٹی وی لیا کیونکہ جدید ٹیکنولوجی ہے آج کی اس لئے اس کو چلانے میں بڑی پریشانی اور مشکل پیش آئی اس کو چلانے میں بار بار جو ساتھ "بک لٹ" چھوٹی سی دی جاتی ہے "instruction manual" اس کی طرف بار بار رجوع کرنا پڑتا تھا کہ اس نئے ٹی وی کو کیسے چلایا جائے اور پریشانی کو دور کیا جائے ۔۔ عموماً لوگ اسی طرح کرتے ہے جب کوئی نئ میشن خریدتے ہے جب اس کو چلانے میں کوئی مشکل محسوس کرتے ہے تو اس "بک لٹ" کی طرف رجوع کرتے ہے ۔

میں حیران ہو کہ دنیا کی سب سے پیچیدہ مشین حضرت
"انسان" کو جب کوئی مشکل ،پریشانی اور غم پیش ائے تو وہ اپنی مشکل کو حل کرنے لے لئے اپنی "بک لٹ" کی طرف رجوع نہیں کرتا۔ اور بک لٹ کی طرف رجوع نہیں کرتا تو کمزکم انجینئر ہی کی طرف رجوع کر لیں ۔ بعض لوگ اپنی پریشانی اور غم کو دور کرنے کے لئے "بک لٹ" اور "انجینئر" کی طرف رجوع نہیں کرتے بلکہ غم و تکلیف کو بھلانے کے لئے موسیقی اور شراب وغیرہ کا سہارا لیتے ہے یہ ایسی ہے ہی کے آپ کے ٹی وی کو چلانے میں جو آپ کو مشکل درپیش آئی ہے بجائے آپ ٹی وی کی "بک لٹ" اور "انجینئر" کی طرف رجوع کریں اپنی مشکل کے حل کے لئے آپ موسیقی اور شراب وغیرہ میں مصروف ہوجاتے ہے اپنے اس ٹی وی کی مشکل کو حل کرنے کے لئے ۔ اس سے آپ وقتی طور پر تو اپنے ذہن کو دوسری جانب مبذول کروا لینگے لیکن کیا یہی آپ کی مشکل کا حل ہے ؟ بلکہ آپ کو ٹی وی کی "بک لٹ" اور انجینئر کی طرف رجوع کرنا ہونگا۔۔

اسی طرح انسان کو غم وتکلیف اور پریشانی ہوجائے تو اس کو
"بک لٹ" قرآن اور انجینئر "محمدﷺ" کی طرف رجوع کرنا ہونگا تب ہی وہ اپنے تکالیف کو دور کرسکتا ہے-

اور کیا ٹی وی جیسی چھوٹی مشین کا تو کوئی خالق ہو لیکن دنیا کی سب سے پیچیدہ مشین کا کوئی خالق نہیں تو آپ کے "manufacturer" کا نام اللہ ہے ۔۔۔
 
Top