• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصباح اللغات مولانا عبد الحفيظ بلیاوی "المنجد" کا ترجمہ ہے

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
"مصباح اللغات" (مولانا عبد الحفيظ بلیاوی)"المنجد" کا ترجمہ ہے.

تحریر : ابو تقی الدین

اسی طرح"القاموس الوحيد"پر"المعجم الوسيط" کے ترجمہ کی حیثیت زیادہ غالب ہے.
بس دونوں میں فرق اتنا ہے کہ عبد الحفيظ بلیاوی نے اس کا اعتراف نہیں کیا ہے،جبکہ "القاموس الوحید" کے مقدمہ میں اس کا اعتراف کیا گیا ہے.
صاحب "مصباح اللغات"نے مقدمہ میں لکھا ہے:
"بعض بزرگوں اور عزیز طلبہ نے اصرار کے ساتھ خواہش کی کہ "المنجد"کے طرز پر ایک لغت کی کتاب ترتيب دی جائے جس میں ترجمہ اردو ہو...... بہر کیف..... کام شروع کیا، اور کام کرتے ہوئے تاج العروس، جمهرة اللغة، اقرب الموارد، قاموس كتاب الافعال لابن قوطيه، تاج اللغات، مفردات امام راغب،مجمع البحار، النهاية لابن الاثير، منتهى الارب، المنجد اور الصراح یہ سب کتابیں پیش نظر رہیں".
مذکورہ فقرہ سے جو تاثر ملتا ہے وہ یہ کہ "مصباح اللغات" مولانا کی ایسی مرتب کردہ کتاب ہے جس کو مستقل بالذات معجم کی حیثیت حاصل ہے اور مآخذ کے طور پر لغت کی بہت سی مشہور قدیم کتابوں کے ساتھ "المنجد" بھی پیش نظر رہی ہی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ "مصباح اللغات" اصلا تو اسی مشہور و متداول معجم (المنجد) کا ترجمہ ہی ہے(ہاں بعض جگہوں پر بعض الفاظ دوسرے مآخذ سے بڑھا دیئے گئے ہیں).
اس کے برخلاف مولانا عمید الزماں کیرانوی مؤلف کے بھائی "القاموس الوحید" کے مقدمہ میں مختلف جگہوں میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ:
""المعجم الوسيط"کو "القاموس الوحید" کے لئے اساس کا درجہ حاصل ہے".
بہرحال دونوں حضرات اس عظیم کارنامہ کے لئے ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں، اس لئے کہ یہ لوگ کس قدر جانکاہ محنت سے یہ عظیم کارنامہ انجام دیئے ہونگے اس کا کچھ اندازہ اس دشت کی سیاحی کرنے والے ہی کر سکتے ہیں.
"مصباح اللغات"میں تقریباً پچاس ہزار سے زائد عربی الفاظ ہیں، وہیں مولانا وحید الزماں کیرانوی نے"القاموس"کے تعارف میں لکھا ہے:"یہ ڈکشنری قدیم وجدید ایک لاکھ الفاظ پر مشتمل جامع ترین ڈکشنری ہے".
 
Top