• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصحف المدینۃ النبویۃکی اہمیت اور اس پر تحقیقی کام کا تعارف

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
’المصحف المدینۃ المنورہ‘ بروایت حفص کے بعد مجمّع الملک فہد نے اپنی شاندار،دیدہ زیب اغلاط سے پاک اور قواعد رسم الخط اور علامات وقوف اور علامات ضبط کی انہی روایات کو برقراررکھتے ہوئے دیگر روایات و قراء ات میں سے سب سے پہلے روایت ورش عن الامام نافع مدنی رحمہ اللہ کے مطابق قرآن طبع کیا۔ روایت ورش مغرب، جزائر، تیونس، موریتانیہ، سینیگال، چاڈ اور نائیجیریا کے علاقوں میں پڑھی پڑھائی جاتی ہے۔ اس مصحف میںبھی قواعد ٍرسم عثمانی کااز حد اہتمام کیاگیا۔ اس کاخط مغربی ہے اور آیات کا شمار مدنی اخیر کے مطابق (۶۲۱۴) چھ ہزار دو سو چودہ ہے۔ اس کے صفحات کی مجموعی تعداد (۵۵۹) پانچ سو انسٹھ ہے۔
بعدازاں مجمع کی طرف سے روایت دوری عن امام ابوعمرو بصری رحمہ اللہ کے مطابق قرآن طبع کیا گیا۔ اس مصحف میں بھی قواعد رسم عثمانی کا خاص اہتمام کیاگیا تھا اور ضبط کی علامات امام خلیل بن احمد فراہیدی رحمہ اللہ اور ان کے متبعین کے مطابق ہیں۔ یہ روایت مغربی وافریقی ممالک اور سوڈان وغیرہ میں پڑھی پڑھائی جاتی ہے۔ اس کی آیات کی تعداد مدنی اوّل کے شمار کے مطابق (۶۲۱۴) چھ ہزار دو سو چودہ ہیں اورصفحات کی تعداد پانچ سو اکیس (۵۲۱) ہیں۔ ہرصفحے کے اختتام پر آیت کا بھی اختتام ہوتا ہے۔ نیز مجمع الملک فہد سے روایت قالون عن الامام نافع مدنی رحمہ اللہ کے مطابق بھی قرآن طبع ہوچکا ہے، جس میں خط ِمغربی کااہتمام کیا گیا ہے اور قواعد رسم عثمانی کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔
ان تمام مصاحف کے علاوہ مجمع کی طرف سے ایک مصحف پاکستان اور برصغیر پاک وہند کے رسم وضبط کے مطابق بھی طبع کیاگیا ہے، جس میں آیات کی تعداد کوفی شمار کے مطابق (۶۲۳۶) چھ ہزاردو سو چھتیس ہیں اور صفحات کی تعداد چھ سو گیارہ ہے۔
راقم الحروف جب آخری مرتبہ سعودی عرب گیا تو مجمّع الملک فہد مدینہ منورہ میں بھی جانے کا موقع ملا اور وہاں معلوم ہوا کہ ان شاء اللہ العزیز قراء ات عشرہ متواترہ کی تمام بیس روایات پر قرآن حکیم طبع کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں بڑی تحقیق و تدقیق سے کام جاری ہے۔
دلی تمنا ہے کہ پاکستان میں بھی ہمارے ارباب اختیار اس مذہبی اور علمی فرض کومحسوس کریں اور ایک ایسے مصحف کا اہتمام کریں، جس میں اہل پاکستان کو بھی قواعد رسم عثمانی کے مطابق اور تمام علماء متقدمین کی آراء اور افکار کے مطابق تلاوت کے لیے ایسا شاہکار مصحف میسر آسکے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مراجع و مصادر
(١) القران الکریم بروایت حفص،مطبوعہ مصر ۱۹۶۲ء
(٢) القران الکریم بروایت حفص،مطبوعہ مصر ۱۹۷۹ء
(٣) القرآن الکریم بروایت حفص مطبوعہ مجمّع الملک فھد مدینۃ المنورۃ السعودیۃ ۱۴۰۵ھ
(٤) القرآن الکریم بروایت حفص برصعیر پاک و ہند کے رسم کے مطابق مطبوعہ مجمّع الملک فھد مدینۃ المنورۃ السعودیۃ ۱۴۲۲ھ
(٥) القرآن الکریم بروایت ورش مطبوعہ مجمّع الملک فھد مدینۃ المنورۃ السعودیۃ
(٦) القرآن الکریم بروایت قالون مطبوعہ مجمّع الملک فھد مدینۃ المنورۃ السعودیۃ
(٧) القرآن الکریم بروایت دوری بصری مطبوعہ مجمّع الملک فھد مدینۃ المنورۃ السعودیۃ
(٨) القرآن الکریم بروایت قالون بخط المغربی مطبوعہ للدار التونسیۃ للنشر
(٩) القرآن الکریم بروایت ورش بخط المغربی مطبوعہ مکبتۃ الرشاد
(١٠) القرآن الکریم بروایۃ الدوری مطبوعہ دار مصحف افریقیا الخرطوم السودان
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
کتب
(١) تاریخ الخط العربی وادابہ: محمد طاھر الکردی مطابع الفرزدق الریاض، ۱۹۸۲ء
(٢) نشأۃ وتطور الکتابۃ الخطیۃ العربیۃ ودورھا الثقافی والاجتماعی:فوزی سالم عفیفی مطبوعہ کالۃ المطبوعات کویت، ۱۹۸۰ء
(٣) الخطاطۃ (الکتابۃ العربیۃ):عبدالعزیز الدالی مطبوعہ مکتبۃ الخانجی،مصر،۱۹۸۰ء
(٤) تاریخ المصحف الشریف:عبدالفتاح القاضی مکتبۃ ومطبعۃ المشھد الحسینی قاہرہ،مصر
(٥) المدخل إلی تاریخ نشر التراث العربی:الدکتور محمود محمد الطناحی:مطبعۃ المدنی القاھرہ،مصر
(٦) وجھودہ فی انشاء المطبعۃ العربیۃ و مطبوعاتہ: الدکتور سھیل صابان مکتبہ الملک فہد الوطنیۃ الریاض،السعودیۃ
(٧) الکتاب تحریرہ ونشرہ: الدکتور موریس ابوسعد میخائل مکتبۃ الملک فھد الوطنیۃ الریاص،السعودیۃ
(٨) الطباعۃ فی شبہ الجزیرۃ العربیۃ فی القرن التاسع عشر المیلادی:الدکتور یحییٰ محمود جنید مطبوعہ دار اجا الریاص،السعودیۃ
(٩) تاریخ طباعۃ القرآن الکریم باللغۃ العربیہ: الدکتور یحییٰ محمود جنید
(١٠) مباحث فی علوم القرآن: الدکتور صبحیی الصالح مطبوعہ دارالعلم للملایین بیروت لبنان
(١١) رسم المصحف دراسۃ لغویۃ تاریخیۃ : غانم قدوری الحمد مطبوعہ بغداد
(١٢) جریدۃ اُم القریٰ
(١٣) تطور کتابۃ المصحف الشریف وطباعۃ:دکتور محمد سالم بن شدید العوفی مطبوعہ مجمع الملک فھد مدینۃ المنورۃ السعودیۃ
(١٤) ایضاح المقاصد شرح عقیلۃ اتراب القصائد: استاذی فضیلۃ الشیخ القاری المقری اظہار احمد التھانوی مطبوعہ قراء ت اکیڈمی، لاہور پاکستان
(١٥) عقیلۃ اتراب القصائد: امام ابوالقاسم فیرہ بن خلف الشاطبی،مطبوعہ قراء ت اکیڈمی لاہور پاکستان
(١٦) النشر فی القراء ات العشر:محمد بن محمد بن محمد أبو الخیر الجزری،مطبوعہ مصر
(١٧) دراسات فی تاریخ العربی القدیم:دکتور محمد بیومی مہران
(١٨) الاتقان فی علوم القرآن:علامہ جلال الدین السیوطی مطبوعہ،مکتبہ العلم لاہور پاکستان

٭۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔۔۔٭​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ ، پر مغز ، معلوماتی مضمون ہے ۔
ایک دو جگہ پر لفظ ’ مصحف ‘ کی بجائے عام لوگوں کی طرح لفظ ’ قرآن ‘ استعمال کیا گیا ہے ، یعنی فلاں نے قرآن چھاپا ، یہ درست محسوس نہیں ہوتا ، بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ فلاں نے مصحف چھاپا ۔
 
Top