• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا
ویب ڈیسک 22 منٹ پہلے

لندن: معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے ’’ریاض ٹائسن محمد‘‘رکھ دیا ۔

معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری ہیوی ویٹ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں اور اب تک 25 مقابلوں میں مخالفین کو دھول چٹا چکے ہیں جس میں سے 18 بار حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ ٹائسن گزشتہ سال ولادی میر کلچیکو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کے ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے لیکن اب مذہبی طور پر سخت گیر عیسائی کھلاڑی کا دل اسلام کے نور سے منور ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائسن فری کے قبول اسلام کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ دنوں باکسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے "ٹائسن محمد" لکھ کران خبروں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے معروف کھلاڑی کو قبول اسلام پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے قبول اسلام کی خبر نے دھوم مچا رکھی ہے اور ان کی رنگ سے قبل دعا کرانے والی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


ح
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
ما شاء اللہ تبارک وتعالی
اللہ تعالی راہ ھدایت پر استقامت عطا فرمائے ، اور عقیدہ و عمل کے لحاظ سے پختہ مومن بنائے۔ آمین
 
Top