• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف عالم دین مولانا عبدالعلیم بستوی کے انتقال پر مولانا محمد رحمانی کا اظہار تعزیت

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
معروف عالم دین مولانا عبدالعلیم بستوی کے انتقال پر مولانا محمد رحمانی کا اظہار تعزیت


نئی دہلی۔ عربی اور اردو زبان میں بے شمار کتابوں کے مؤلف اور عالمی اسلامی ادارہ’’ رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ‘‘ کے پلیٹ فارم سے تحقیق کا بے شمار کام کرنے والے معروف عالم دین مولانا عبدالعلیم بستوی رحمہ اللہ کل بروز سنیچر ہندوستانی وقت کے لحاظ سے تقریبا ڈھائی بجے دوپہرمکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہ پر اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا رحمہ اللہ علم دوست انسان تھے اور انہوں نے علم حدیث اور محدثین کی خدمات پر مایہ ناز کتابیں تحریر کی ہیں، ان کی اکثر تالیفات عربی زبان میں ہیں۔ مولانا نے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے عا لمیت کی سند حاصل کی، پھر جامعہ سلفیہ بنارس تشریف لے گئے اور وہاں سے فضیلت کی سند حاصل کی، اس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کا رخ کیا اور وہاں سے لیسانس کی ڈگری لینے کے بعد جامعہ ام القری مکہ مکرمہ سے ایم، اے کیا اور جامعہ ازہر مصر سے پی،ایچ، ڈی کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے دسیوں کتابیں لکھیں اور دسیوں کانفرنسوں میں شرکت بھی کی۔

مولانا ایک طویل مدت سے مکہ مکرمہ میں رہائش پذیر تھے اور رابطہ عالم اسلامی سے منسلک تھے۔ والد محترم مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ سے ان کے گہرے اور دوستانہ تعلقات تھے، پانچ چھ سال قبل جب وہ ایک طویل مدت کے بعد ہندوستان تشریف لائے تو مولانا رحمانی رحمہ اللہ سے بالخصوص ملاقات کے لئے دہلی تشریف لائے تھے۔


ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے تمام متعلقین وذمہ داران ان کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی موصوف کے بچوں کی کفالت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے۔ پسماندگان میں دو لڑکے چھ لڑکیاں،پوتے پوتیاں،نواسے نواسیاں اور اہلیہ ہیں۔وفات کے وقت موصوف کی عمر تقریبا ستر سال تھی۔

حوالہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللھم اغفر لہ!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
انا لله وانا إليه راجعون
اللہ تبارک وتعالی ان پر رحمتیں کرے اور ان کی مغفرت فرمائے ۔
آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
مولانا عبد العلیم بستوی رحمہ اللہ کی سب سے پہلی تصنیف ’’ سیرۃ البخاری ، صدی ایڈیشن ‘‘ دیکھنے کو ملی ، سیرۃ البخاری میں نے پہلے پڑھ رکھی تھی ، لیکن جب ان کی تحقیق و تعلیق کے ساتھ کچھ مقامات دیکھے تو مولانا عبد السلام مبارکپوری کےساتھ ساتھ بستوی صاحب کی محبت و عقیدت بھی دل میں پیدا ہوگئی ۔
اس کے بعد اسماء الرجال کی بعض کتابوں کی تحقیق انیق اور مہدی منتظر پر ان کی تصنیف لطیف دیکھ کر مزید علمی ہیبت ذہن پر چھاگئی ۔
رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ و أسکنہ فسیح جنانہ ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انا لله وانا إليه راجعون
اللہ تبارک وتعالی ان پر رحمتیں کرے اور ان کی مغفرت فرمائے ۔
آمین
 
شمولیت
مئی 08، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
36
اللہ مولانا عبدالعلیم عبدالعظیم ازھری اکرہروی بستوی ؒ کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔ مولانا ایک بہترین اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین اورکئی کتابوں کے مولف ومترجم تھے ۔ اللہ آپ کی علمی خدمات کو قبول فرمائے۔ا ٓمین
 
Top