• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آج ہم ایک نئے تھریڈ کا افتتاح کرتے ہیں جس میں معصوم بچوں کی معصومانہ مسکراہٹوں کا ذکر کریں گے آپ بھی اس میں شریک ہوں اور اپنے بچوں یا عزیزوں کے بچوں کی دل موہ لینے والی باتوںکو شیئر کریں اور من گھڑت لطیفہ گوئی کو پس پشت ڈالیں کہ اسلام میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں حقیقت سے لطف اندوز ہوں
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
گزشتہ جمعہ کو اپنے بیٹے کو تیار کرتے ہوئے مسجد میں پہلے پہنچنے کی فضیلت بتارہی تھی کہ جو جمعہ کاخطبہ شروع ہونے سے سے قبل مسجد جاتا ہے اسے ایک انڈا قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے اور جو اس سے پہلے جاتا ہے اسے ایک مرغی اور جو اس سے پہلے جاتا ہے اسے ایک بکری اور جو سب سے پہلے جاتا ہے اسے ایک سرخ اونٹ کی قربانی کا ثواب ملتا ہے تو عبداللہ نے برجستہ کہا کہ میں مسجد بند ہوگی تب ہی چلا جاوں گا تاکہ ایک ڈائنوسار کی قربانی کا ثواب مل جائے ۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تو عبداللہ نے برجستہ کہا کہ میں مسجد بند ہوگی تب ہی چلا جاوں گا تاکہ ایک ڈائنوسار کی قربانی کا ثواب مل جائے ۔
ماشاء اللہ۔۔۔ اللہ تعالٰی اس چاند کی ہمیشہ حفاظت کرے۔۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
ارررررررے ۔۔ ۔ ۔ یہاں کسی کے بچے شرارتیں نہیں کرتے ۔ ۔ ۔مسکراہٹیں نہیں بکھیرتے۔ ۔ ۔ بہت شریف بچے ہیں بھئی!!
ایسے بچے تو ام محمد کے ہاں ہونے چاہیے تھے۔ ۔ جو اپنے بچوں کی بے وقت راگنی سے تنگ آ کر کہتی تھیں کہ میں سوچتی ہوں کہ بچوں کو، کم از کم میرے بچوں کو شرارتی نہیں ہونا چاہیے۔ ۔ ۔ ٹک کر تو بیٹھیں!
لیکن پھر ساتھ ہی سوچتی ہوں کہ وہ بچے تو نہ ہوئے سٹیچو ہوئے ۔ ۔ ۔ اور میں ان سٹیچوز کا کیا کروں گی؟؟؟آنسو
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہیلپر نمبر ۲ نے جیسے ہی نمکو ختم کی۔اس کا لفافہ لپیٹ کر مٹھی میں بند کرتے ہوئے تین سالہ ماعز کو آواز دی۔
‘‘جی!!‘‘
‘‘ایک چیز دوں؟‘‘ہیلپر نمبر ۲ نے مسکراتے ہوئے پوچھا۔
‘‘کیا؟؟‘‘
‘اچھا۔ ۔۔ آنکھیں بند کرو ۔۔ ۔ اور ہاتھ کھول کر آگے کرو ۔۔ ۔ آنکھیں نہیں کھولنیں ۔ ۔ اچھا؟‘‘
ماعز نے من و عن عمل کرتے ہوئے آنکھیں بند اور ہاتھ کھول دیا۔اگلے ہی لمحے خالی لفافہ اسکے پھیلے ہوئے ہاتھ پر تھا۔
‘‘یہ کیا ہے؟‘‘ماعز نے آنکھیں کھول دیں اور عجب حیرانی و بھولے پن سے اسے سرسری سا دیکھتے ہوئے پوچھا۔
‘‘مزاق!!!‘‘ام ماعز ہنستے ہوئے صرف اتنا ہی کہہ سکیں۔
‘‘میں نے مزاق نہیں لینا۔۔ ۔ !!!!‘‘اس نے لفافہ نیچے گراتے ہوئے پریشانی سے کہا۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
کچھ دن پہلے عبداللہ سبق یاد کرتے ہوئے کہنے لگا او فار اول
امی کیا میں نے اول دیکھا ہے اس کی بہن نے کہا ہاں کئی دفعہ ،عبداللہ نے پوچھا 'کہاں ' بہن نے جواب دیا 'شیشے میں ' یہ سن کر وہ منہ بسور کر رہ گیا ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
محمد کی وفات کے بعد ہم سب بچوں کے معاملے میں بہت حساس ہو گئے ہیں۔اور بدریہ اسکا ایکسٹرا ایڈوانٹیج اٹھا رہی ہے:) کچھ اپنے بابا کی مانند شرارتی ہونے کی بنا پر۔ ۔ ۔ پیدائش کے تین عشروں میں تین دفعہ ڈرا چکی ہے!
اس دن منہ بند کر کے ہچکی لینے کو ہم جھٹکے سمجھ بیٹھے اور خوب دوڑیں لگیں۔ ۔ ۔پھر کالک پیتے ہوئے گلے میں لگوا کر اوٹ پٹانگ آوازیں نکالیں اور آنکھیں ۔ ۔ ۔ اپنی دادی جان کو تو خوب پریشان کیا ۔ ۔ ۔اور ابھی پرسوں۔ ۔ ۔فجر کے قریب میں اندر تھی کہ یکایک کچھ آوازیں آئیں اور میرا ذہن شل ہو کر رہ گیا۔ میں ابھی تو اسے امی کے پاس لٹا کر آئی تھی ۔۔ ہمت کر کے باہر آئی تو محترمہ کلکاریاں مار رہی تھیں۔ ۔ ۔حیاک اللہ یا قرۃ عیننا۔ ۔ آمین
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ابھی کل رات ہی کی بات ہے۔ ہمارا سب سے چھوٹا برخوردار، جو بہت شریر بھی ہے، کھانا کھانےمیں نخرے دکھلارہا تھا اور اس کی والدہ کھانا لئے اسے بلا رہی تھی۔ میں نے اسے سمجھایا کہ بیٹا اتنی بڑی عمر میں (ماشاء اللہ وہ تیرہ سال کا ہے) اپنی امی کو تنگ نہیں کرتے۔ شوخی سے کہنے لگا۔ کون سی والی بڑی عمر ؟ میری یا امی کی (ابتسامہ)
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
میرے ایک انکل ڈاکٹر ہیں میں نے انھیں عبداللہ کو دکھایا کہ یہ کھانا کھانے میں بہت پریشان کرتا ہے تو ڈاکٹر انکل نے عبد اللہ کے گلے چیک کر کہ کہا کہ اسے صبح شام نمک ملے پانی سے غرارے کرادیا کریں ،تو عبداللہ نے اپنے ابو سے کہا کہ یہ کیسے ڈاکٹر ہیں جو مجھے غرارے پہننے کو کہہ رہے ہیں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میرے ایک انکل ڈاکٹر ہیں میں نے انھیں عبداللہ کو دکھایا کہ یہ کھانا کھانے میں بہت پریشان کرتا ہے تو ڈاکٹر انکل نے عبد اللہ کے گلے چیک کر کہ کہا کہ اسے صبح شام نمک ملے پانی سے غرارے کرادیا کریں ،تو عبداللہ نے اپنے ابو سے کہا کہ یہ کیسے ڈاکٹر ہیں جو مجھے غرارے پہننے کو کہہ رہے ہیں ۔
افففف۔۔۔۔۔ بچوں کی یہی معصومیت تو اچھی لگتی ہے۔
اللہ تعالی ان کی مسکراہٹ قائم رکھے۔
 
Top