• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مُنڈے

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ یہ انتہائی فضول پوسٹ ہے۔ لیکن رائے قائم کرنے سے پہلے اس کا بیک گراؤنڈ سن لیں۔
اس پوسٹ کا شان نزول ایک نصیحتوں بھری پوسٹ تھی، جس کو پڑھتے پڑھتے خیال آیا کہ اگر اس میں لفظ لڑکی کی جگہ لڑکا کر دیا جائے، اور لڑکے کی جگہ لڑکی لکھ دیا جائے تو پوسٹ کا مفہوم ہی بدل جاتا ہے۔
پوسٹ میں جہاں جہاں لڑکا لکھا ہے، اس کو لڑکی پڑھیں اور جہاں جہاں لڑکی لکھا ہے، وہاں پر لڑکا۔ اور پھر بتائیں کہ کیا تب بھی انداز بیان ناشائستہ لگے گا؟
میرا خیال تھا کہ فورم کے ذہین لوگ کسوٹی سلجھا لیں گے۔ لیکن نہیں۔ کسی کا دھیان بھی اس طرف نہیں گیا۔
معذرت۔ نیت دل آزاری کی نہیں تھی۔

بھائی میں اس پوسٹ پر کسی بھی قسم کا کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن صرف یہ عرض کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ مجھے تو یہ (اور آپ کی دیگر) پوسٹ آپ کے بلاگ پر ٹریفک بڑھانے کا حربہ لگ رہا۔ واللہ اعلم

کوئی بات بری لگے تو معذرت۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
السلام علیکم



بھائی کہیں کہ کو مستقبل میں بھاری نہ پڑ جائے، سوچ لیں کہیں آپ مغرب کی اندھی تقلید تو نہیں کر رہے یا ہٹلر کا دفاع میں کہیں شرک تو نہیں ہو رہا، اسطرح پھر آپ کے دفاعی مراسلہ میں پیش کی گئی تحریر کے مطابق یہ بھی نتیجہ نکالا جا سکتا ھے کہ اچھی بات چاہے غیر مسلم جو شیطان کی حد تک پہنچا ہو اس سے لے لینی چاہئے اس میں کوئی حرج نہیں۔

والسلام
آپ کو علم ہونا چاہیے کہ ہٹلر نے رسول اللہ کے بارے کیا کومنٹس دیے تھے میں پھر آپ سے گزارش کرتا ہوں تاریخ کی ورق گردانی کرلیں تو یہ آپ کے لیے بہتر ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اچھی بات چاہے کتنے بھی گرے ہوے انسان کی بھی کیوں نہ ہو اس کو ماننے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے جیسا کہ آیۃ الکرسی کی بات سے واضح ہے ،اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ درست باتکو بھی ماننے کے لیے تیا ر ہیں ہوتے اللہ یہدینا
 
شمولیت
جنوری 07، 2014
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
6
بھائی میں اس پوسٹ پر کسی بھی قسم کا کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن صرف یہ عرض کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ مجھے تو یہ (اور آپ کی دیگر) پوسٹ آپ کے بلاگ پر ٹریفک بڑھانے کا حربہ لگ رہا۔ واللہ اعلم

کوئی بات بری لگے تو معذرت۔
اگر یہ کہیں کہ موضوع کے بارے لوگوں کے خیالات جاننے اور رائے لینے کا ایک حربہ ہے تو زیادہ مناسب ہے۔
میرا تجربہ ہے کہ ایک ہی بات کے بارے مختلف لوگ بہت ہی مختلف طرح سوچتے ہیں۔
بہت دفعہ کسی کی رائے میں اتنی اچھی بات ہوتی ہے کہ اپنی ہی رائے بدل جاتی ہے۔
رہ گئی بلاگ کی ٹریفک بڑھانے کی بات تو ۔۔۔
میرے بلاگ پر کسی قسم کےاشتہارات نہیں، جن کی وجہ سے مجھے آمدن ہو۔
اس لیے بلاگ کی ٹریفک بڑھ بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
بلاگ کا لنک تحریر کے ساتھ اس لیے پیسٹ کرتا ہوں، کہ آپ سب لوگ، جو اردو رسم الخط میں لکھتے ہیں (انٹرنیٹ پر زیادہ تر لوگ رومن اردو لکھتے ہیں) کی توجہ اس بات کی طرف مبذول ہو کہ انٹرنیٹ پر اردو ویب سائٹس بہت ہی کم ہیں، اور جو ہیں، ان کی کوالٹی میں آپ جیسے ہیرے اپنا اپنا بلاگ بنا کر بہت بہتری لا سکتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ اس فورم پر لوگ معاملات و موضوعات پر مضبوط رائے رکھتے ہیں، اور بات کو بہت اچھے پیرائے میں لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کو فورمز میں اپنی رائے دینے کے علاوہ اپنا اردو بلاگ ضرور بنانا چاھیئے تاکہ ان کی تحاریر محفوظ ہوں، اور کل کلاں اگر کوئی بھولا بھٹکا آدمی ان کے بلاگ پر تشریف لائے تو محظوظ ہو اور ان کے خیالات سے اتفاق یا اختلاف کر کے اپنی رائے دے سکے۔
ویسے تو مجھے امید ہے کہ آپ سب کو پہلے ہی بلاگ بنانے کے مراحل کا علم ہوگا۔
لیکن پھر بھی اس سلسلے میں کسی قسم کی رہنمائی درکار ہے تو بندہ حاضر ہے۔
 
Top