• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معلم الانشاء

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
معلم الانشاء

مصنف کا نام
مولانا عبدالماجد ندوی

ناشر
مجلس نشریات اسلامی کراچی


تبصرہ

یہ بات بڑی تعجب خیز اور ناقابل فہم ہے کہ کوئی فرد اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اور اپنی ذہنی صلاحیتیں علوم وفنون کی درس وتدریس میں اور ان تصنیفات وتالیفات کے مطالعے میں صرف کر دے جو عربی زبان میں لکھی گئی ہیں لیکن اس زبان میں خط وکتابت اور اظہار خیال سے بالکل معذور اور قاصر ہو ۔زبانوں کے سلسلے کا یہ بالکل انوکھا تجربہ ہے جو صرف برصغیر پاک وہند کے عربی مدارس کلیات اور جامعات کی خصوصیت ہے اس معذوری کی واحد وجہ یہ ہے کہ عربی زبان کو قرآن وحدیث کی زبان اور زندہ وترقی یافتہ زبان کی حیثیت سے پڑھنے پڑھانے کے بجائے ایک نظری علم اور کتابی فن کی حیثیت سے دیکھا گیا ہے اور اس کی علمی مشق اور تحریر وانشاء کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ ’’معلم الانشاء‘‘ تین مختصر حصوں پر مشتمل مولانا عبدالماجد ندوی کی علمی کاوش ہے جو عربی تحریر وتقریر سکھانے کی ایک بہترین فنی کتاب ہے اس کتاب میں انشاء وترجمہ کی تمرینات سے پہلے صرف ونحو کے ضروری قواعد بیان کردیے گئے ہیں جن پر انشاء وترجمہ کی بنیاد ہے ۔مختلف قسم کی رنگ برنگی مشقوں ، متنوع عملی مثالوں اور دلچسپ جملوں کے ذریعے قواعد کو ذہن نشین کروانے اور طلبہ میں صحیح جملے اور عربی عبارت لکھنے کی لیاقت پیدا کرنے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ۔نیز جملوں اور الفاظ کے انتخاب میں بھی اسلامی ذہنیت اور دینی خیال نمایاں ہے۔بکثرت جملے قرآن وحدیث سے ماخوذ ہیں ۔بہر حال ان خصوصیات کے لحاظ سے یہ کتاب اس قابل ہے کہ اس کو، نہ صرف نصاب تعلیم میں داخل کیا جائے بلکہ پسندیدگی کی نظر سے بھی دیکھا جائے تاکہ یہ مدارس ، کلیات اور جامعات کے طلبہ کی اس کمی کو پورا کردے جو عرصہ دراز سے عربی زبان وادب کے حلقوں میں محسوس کی جارہی تھی۔پروردگار عالم قابل مصنف کی اس علمی کوشش کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آ۔ہ)
اس کتاب معلم الانشاء حصہ اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب معلم الانشاء حصہ دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب معلم الانشاء حصہ سوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست حصہ اول
مقدمہ
پہلا درس۔کلمہ اور اس کی قسمیں
دوسرا درس۔نکرہ ومعرفہ
تیسرا درس۔مرکب تام ومرکب ناقص
چوتھا درس۔مرکب توصیفی اور اس کا قاعدہ
پانچواں درس۔مرکب اضافی اوراس کا قاعدہ
چھٹا درس۔مرکب تام
ساتواں درس۔جملہ فعلیہ اور اس کا قاعدہ
آٹھواں درس۔فعل کی قسمیں، ماضی ،مضارع ، امر ونہی
نواں درس۔فعل مضارع اور اس کے صیغے
دسواں درس۔فعل مستقبل
گیارہواں درس۔فعل مضارع استمرار ودوام کے معنی میں
بارہواں درس۔فعل مجہول ،نائب فاعل اور اس کا قاعدہ
تیرہواں درس۔ماضی بعید وماضی استمراری
چودہواں درس۔فعل امر ، مر بنانے کا قاعدہ
پندرہواں درس۔فعل نہی ،نہی بنانے کا قاعدہ
سولہواں درس۔خبر جبکہ جملہ ہو مطابقت کی صورتیں اور اس کا قاعدہ
سترہواں درس۔قد کے ساتھ فعل ماضی کی تاکید
اٹھارہواں درس۔لم ولما ولن کے ساتھ فعل کی نفی
انیسواں درس۔مستقبل مثبت کی تاکید،لام تاکید ونون تاکید کی بحث اور صیغے
بیسواں درس۔ادوات الاستفہام
اکیسواں درس۔ادوات الشرط
بائیسواں درس۔ادوات الشرط غیر الجازمہ
تیسواں درس۔اسم موصول
چوبیسواں درس۔نواسخ جملہ
پچیسواں درس۔نواسخ جملہ کی دوسری قسم افعال ناقصہ
چھبیسواں درس۔نواسخ جلمہ کی تیسری قسم
ستائیسواں درس۔نواسخ جملہ کی چوتھی قسم لائے نفی جنس
اٹھائیسواں درس۔افعال المقاربۃ والرجاء الشروع
انتیسواں درس۔حروف جارہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
عربی زبان سے محبت رکھنے والے بھائی اس کتاب کو زبانی یاد کریں پھر کافی حد تک عربی زبان سمجھ لگ جائے گی ان شاء اللہ
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
عربی زبان سے محبت رکھنے والے بھائی اس کتاب کو زبانی یاد کریں پھر کافی حد تک عربی زبان سمجھ لگ جائے گی ان شاء اللہ
کیااس کتاب کو یاد کرنے سے عربی زبان بولنےاور عربی میں مضمون لکھنے کے قابل ہو جاؤ گا
 
Top