• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معلومات درکار ہے۔۔۔ کہ کیا یہ حدیث ہے بھی کہ نہیں۔۔

Naeem Mukhtar

رکن
شمولیت
اپریل 13، 2016
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
32
السلام علیکم ورحمت اللہ


ایک روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف فرما تھے حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے ایک صاف و روشن طشت میں نہایت اعلٰی درجہ کا شہد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کیا ۔۔ شہد میں ایک بال تھا.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بال کو دیکہ کر فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔

یہ طشت شہد اور اس مین نظر آنے والا بال اسرار و معارف کے آئینہ دار ہیں ۔۔۔۔ صحابہ اکرام کی طرف متوجہ ہوکر ارشاد فرمایا کیا آپ لوگ بتا سکتے ہیں ۔۔۔ کہ وہ اسرار و معارف کیا ہیں ؟۔۔۔۔۔

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔۔۔۔

مومن کا دل اس طشت سے زیادہ درخشاں ہے ۔۔۔۔۔ اس کا ایمان شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور اس ایمان کو آخر دم تک سلامت لے جانا بال سے بھی زیادہ باریک کام ہے

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔۔

بادشاہت اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔۔ حکمرانی شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔۔۔۔۔ اور عدل و انصاف بال سے زیادہ باریک ہے۔۔۔۔

حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا

مہمان طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ مہمان کی خدمت شہد سے زیادہ لزت رکھتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر مہمان کی خوشنودی اور دل نوازی کا حصول بال سے بھی زیادہ باریک تر ہے ۔۔۔

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا

یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورت کی حیاء اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ اس کے چہرے پر نقاب اور چادر شہد سے بڑھ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور نگاہ نا محرم سے بچنا بال سے زیادہ باریک تر ہے۔۔۔۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

معرفت الٰہی اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔معرف الٰہی سے آگاہی شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔ اور اسے اپنے دل میں رکھنا بال سے باریک تر ہے۔۔۔۔۔

حضرت جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کیا

یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راہ خدا اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔۔ اس پر چلنا شہد سے زیادہ لزت بخش ہے ۔۔۔۔۔ اور اس پر آخر دم تک قائم رہنا بال سے باریک تر ہے ۔۔۔۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اللہ پاک نے ارشاد فرمایا

بہشت اس طشت سے زیادہ صاف و روشن ہے ۔۔۔۔ جنت کی نعمتیں شہد سے بڑھ کر شیریں اور جن کو جانے والا راستہ بال سے باریک تر ہے

(ماخوذ: کنزالمعارف)
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس کا متن اس بات کی دلالت کرتا ہے، کہ یہ کسی قصہ گو فلسفی کی گڑھنت ہے!
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
یہ روایت بناوٹی ہے ، اورکسی قصہ گو کی کارستانی لگتی ہے ،
 
Top