• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفلس کون ؟

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ دیوالیہ اور مفلس کون ہے؟
لوگوں نے کہا’’ مفلس ہمارے یہاں وہ شخص کہلاتا ہے جس کے پاس نہ درہم ہو اور نہ کوئی سامان ‘‘
آپ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت کا مفلس اور دیوالیہ وہ ہے جو قیامت کے دن اپنی نماز،روزہ اور زکوٰۃ کے ساتھ اللہ کے پاس حاضر ہوگا اور اسی کے ساتھ اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی،کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کو قتل کیا ہوگا، کسی کو ناحق مارا ہوگا تو ان تمام مظلوموں میں اس کی نیکیاں بانٹ دی جائیں گی پھر اگر اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں اور مظلوم کے حقوق باقی رہے تو ان کی غلطیاں اس کے حساب میں ڈال دی جائیں گی اور پھر اسے جہنم میں گھسیٹ کر پھینک دیا جائے گا ( حضرت ابو ہریرہ ؓ ، مسلم )
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239

اگر کوئی سمجھے تو ؟؟؟
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اوپر حدیث شریف میں ایک لفظ "دیوالیہ" کا استعمال ہوا ھے، مجھے یہ نہ تو عربی متن میں ملا اور نہ ہی کسی ترجمہ میں آپ بھی اسے چیک کریں اگر تو دیوالہ کا لفظ استعمال ہوا ھے تو میرے اس مراسلہ کو اگنور کر دیں اور اگر نہیں لکھا تو پھر اسے یا تو بریکٹ میں کر دیں یا نکال دیں۔

والسلام
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم

اوپر حدیث شریف میں ایک لفظ "دیوالیہ" کا استعمال ہوا ھے، مجھے یہ نہ تو عربی متن میں ملا اور نہ ہی کسی ترجمہ میں آپ بھی اسے چیک کریں اگر تو دیوالہ کا لفظ استعمال ہوا ھے تو میرے اس مراسلہ کو اگنور کر دیں اور اگر نہیں لکھا تو پھر اسے یا تو بریکٹ میں کر دیں یا نکال دیں۔

والسلام
جزاکم اللہ خیرا
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أتدرون من المفلس ؟ قالوا:المفلس فينا من لا درهم له ولا متاع , قال صلى الله عليه وسلم : إن المفلس من أمتي من يأتي يوم القيامة بصلاة وصيام وزكاة , ويأتي وقد شتم هذا ,وقذف هذا , وأكل مال هذا , وسفك دم هذا , وضرب هذا , فيعطي هذا من حسناته وهذا من حسناته فإن فنيت حسناته من قبل أن يقضي ما عليه أخذ من خطاياهم فطرحت عليه ثم طرح في النار ) .. (رواه مسلم)

مفلس کی صفات
1۔ بری طرح حریص ہوتا ہے۔
2۔ کم پر قناعت نہیں کرتا بلکہ الٹا ناشکری کرتا رہتا ہے۔
3۔ ظلم وزیادتی، بغاوت اور دھوکہ دیا کرتا ہے۔
4۔ حسد کرنا تو اس کا پسندیدہ فعل ہوتا ہے۔
5۔ غیبت، چغل خورکے ساتھ بہتان باندھنےوالا ہوتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
السلام علیکم

اوپر حدیث شریف میں ایک لفظ "دیوالیہ" کا استعمال ہوا ھے، مجھے یہ نہ تو عربی متن میں ملا اور نہ ہی کسی ترجمہ میں آپ بھی اسے چیک کریں اگر تو دیوالہ کا لفظ استعمال ہوا ھے تو میرے اس مراسلہ کو اگنور کر دیں اور اگر نہیں لکھا تو پھر اسے یا تو بریکٹ میں کر دیں یا نکال دیں۔

والسلام
میرے خیال میں تو دیوالیہ سے مفلس ہی مراد لیا گیا ہے!
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کوئی بگ ڈیل نہیں ہو رہی کہ جس سے آپس میں الجھنے کی نوبت پیش آئے اس لئے ایک اچھے طریقہ سے جب ہم گفتگو کر سکتے ہیں تو اسی کو اپنانا چاہئے۔

کیا تم جانتے ہو کہ دیوالیہ اور مفلس کون ہے؟
میری امت کا مفلس اور دیوالیہ
میرے علم کے مطابق اردو میں لکھی جانے والی تحریر پر جب درمیان میں "اور" لکھنے سے دیوالیہ اور مفلس دو الگ الگ لفظ بن جائیں گے۔

گوگل ٹرانسلیٹ پر عربی "المفلس" کا اردو ترجمہ "دیوالیہ" مل رہا ھے اگر عربی اردو ڈکشنری میں المفلس کا ترجمہ دیوالیہ ہی ھے تو پھر اردو ترجمہ میں کسی نے بھی اسے دیوالیہ استعمال نہیں کیا۔ سب نے المفلس کا اردو میں مفلس لکھا ھے۔

جب حدیث مبارکہ کا اردو ترجمہ پیش کیا جا رہا ھے تو میرے علم کے مطابق "المفلس" پر دیوالیہ، مفلس میں کسی ایک کو بریکٹ کرنا پڑے گا۔ ورنہ دیوالیہ اور مفلس دونوں عربی متن نہ ہونے کی صورت میں نقصان کا باعث بنے گا۔

والسلام
 
Top