• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقلد کے جاہل ہونے پر اجماع

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
فی الحال تمام علماء کے اقوال پر تبصرہ نہیں کرسکتا ، صرف ابن القیم رحمہ اللہ کے

اصل ترجمہ کچھ يوں ہونا چاہئیے
علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ لوگوں کا مقلد اور اندھا دونوں برابر ہیں

یہ قطعہ احناف کی رد میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جب کہ احناف لوگوں کی نہیں بلکہ علماء مجتھدین کی تقلید کرتے ہیں
آپ تو یہاں ایسے فرمارہے ہیں جیسے مجتہدین کا شمار لوگوں میں ہوتا ہی نہیں اور وہ براہ راست آسمان سے انسانوں کے درمیان ٹپکتے ہیں؟ مجھے تو لگتا ہے کہ آپ مجتہدین کے انسانوں کی جنس میں سے ہونے ہی کا انکار فرمارہے ہیں۔

بہرحال آپ کا یہ مغالطہ بالکل بوگس ہے کیونکہ کوئی بھی شخص دین میں اس وقت کسی کی تقلید کرتا ہے جب وہ اسکے علم پر اعتماد کرتا ہے اور اسے بڑا عالم سمجھتا ہے۔پس اسی سے ثابت ہوجاتا ہے کہ کوئی بھی شخص دین میں عام لوگوں کی تقلید نہیں کرتا بلکہ لوگوں میں سے کسی خاص شخص کی تقلید کرتا ہے۔ ہم نے تو کبھی نہیں سنا کہ ایک جاہل مقلد اپنے جیسے جاہلوں کی تقلید کررہا ہو۔ اگر آپ کے علم میں مقلدین کی کوئی ایسی قسم ہے تو بیان کریں۔

اگر آپ اس عبارت کا ترجمہ ’’لوگوں کا مقلد‘‘ بھی کریں تو پھر بھی اس سے مراد لوگوں میں سے وہ لوگ ہونگے جو علم میں دوسرے لوگوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس طرح بات تو پھر وہی ہے جسے مضمون کے عنوان یعنی ’’مقلد کے جاہل ہونے پر اجماع ہے‘‘ سے ثابت کیا گیا ہے۔
 
شمولیت
مارچ 20، 2014
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
3
ان کے حوالہ کے سلسلے میں آپ کی بات پر اعتماد کرتے ہوئے یہ عرض کروں گا کہ ان سے مراد مقلد عامی ہے۔
کیا آپ بھی عامی مقلد ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی جاہل ہیں، اس لیے ہم جاہل سے بات ہی نہیں کرتے
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
آپ تو یہاں ایسے فرمارہے ہیں جیسے مجتہدین کا شمار لوگوں میں ہوتا ہی نہیں اور وہ براہ راست آسمان سے انسانوں کے درمیان ٹپکتے ہیں؟ مجھے تو لگتا ہے کہ آپ مجتہدین کے انسانوں کی جنس میں سے ہونے ہی کا انکار فرمارہے ہیں۔
۔
انبیاء علیہ السلام بلاشبہ بنی نوع انسان میں سے تھے تو آپ کی عقل کے مطابق قرآن مجید میں جہاں الناس کا لفظ استعمال ہوا ہے تو وہاں انبیاء مراد ہوں گے ؟؟؟؟؟؟؟
آپ کی عقل کو سلام

بہرحال آپ کا یہ مغالطہ بالکل بوگس ہے کیونکہ کوئی بھی شخص دین میں اس وقت کسی کی تقلید کرتا ہے جب وہ اسکے علم پر اعتماد کرتا ہے اور اسے بڑا عالم سمجھتا ہے۔پس اسی سے ثابت ہوجاتا ہے کہ کوئی بھی شخص دین میں لوگوں کی تقلید نہیں کرتا بلکہ لوگوں میں سے کسی خاص شخص کی تقلید کرتا ہے۔ ہم نے تو کبھی نہیں سنا کہ ایک جاہل مقلد اپنے جیسے جاہلوں کی تقلید کررہا ہو۔ اگر آپ کے علم میں مقلدین کی کوئی ایسی قسم ہے تو بیان کریں۔
اگر آپ اس عبارت کا ترجمہ ''لوگوں کا مقلد'' بھی کریں تو پھر بھی اس سے مراد لوگوں میں سے وہ لوگ ہونگے جو علم میں دوسرے لوگوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس طرح بات تو پھر وہی ہے جسے مضمون کے عنوان یعنی ''مقلد کے جاہل ہونے پر اجماع ہے'' سے ثابت کیا گیا ہے
آپ نے ابن القیم کا پورا قصیدہ نہیں پڑھا اسی لئيے اپنے من پسند مطلب نکال رہے ہیں
یہاں قصیدہ میں فقہی تقلید کی بات نہیں ہو رہی
فقہی تقلید کے حوالہ سے ابن القیم رحمہ اللہ کا اعلام الموقعین سے اقتباس نقل کردیا گیا
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
ہر بات کے جواب میں اب مقلدین کے نزدیک لے دے کے بس یہی بات رہ گئی ہے کہ ’’ترجمہ غلط ہوا ہے‘‘
مجھے لگتا ہے کہ مقلدین عربی کے ترجمے کے معاملے میں اس لئے بہت زیادہ حساس ہوگئے ہیں کہ ابوحنیفہ کو عربی نہیں آتی تھی اب اس شدید احساس کمتری کا اظہار کہیں نہ کہیں تو انہیں کرنا ہی ہے۔
ہر بات کا رخ ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف موڑ کر طیش آمیز جملے تحریر کرنا ، تھریڈ کو مقفل کرنے کا اچھا طریقہ ہے ۔ انتظامیہ توجہ فرمائے
انس
خضر حیات
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ہر بات کا رخ ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف موڑ کر طیش آمیز جملے تحریر کرنا ، تھریڈ کو مقفل کرنے کا اچھا طریقہ ہے ۔ انتظامیہ توجہ فرمائے
انس
خضر حیات
میرے بھائی آپ ایک اٹل حقیقت کو طیش آمیز جملے سے کیوں تعبیر کررہے ہیں؟ یہ الگ بات ہے کہ آپ نے نزدیک یہ کڑوی حقیقت ناقابل برداشت ہے۔ تو اس میں ہمارا کیا قصور؟ جب آپ عربی کے علامہ بن کر دوسروں کو عربی نہ سمجھنے کے طعنہ دینگے تو آپ کو کچھ یاد دلانا ہی پڑے گا۔شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ہر بات کا رخ ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف موڑ کر طیش آمیز جملے تحریر کرنا ، تھریڈ کو مقفل کرنے کا اچھا طریقہ ہے ۔ انتظامیہ توجہ فرمائے
انس
خضر حیات
جی ہماری شدید خواہش رہتی ہے کہ معزز اراکین کے علمی بحث و مباحثہ کو کسی نتیجہ تک پہنچنے میں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔
لیکن جب بات مفید بحث و مباحثہ سے نکل جاتی ہے تو پھر سوائے ’’ تالا ‘‘ کے اور کیا کیا جاسکتا ہے ۔
یہاں کسی ایک کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے مراسلات سے اقتباسات لگا کر بتایا جا سکتا ہے کہ فریقین لڑی کے انجام تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کو انجام نا تمام کی طرف لے جارہے ہیں ۔
خیر دیکھتے ہیں ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میرے جتنے بھی بھائی ہیں وہ اس پوسٹ کو بار بار پڑھیں کیا ھم اس وعید کے مستحق تو نہیں -

میرے سب بھائی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں میں تو صرف یہ سمجھتا ہو کہ قرآن کی آیت یا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث سامنے آ جائے اور میں وہ حدیث قبول نہیں کرتا تو ؟

کیا یہ تکبر نہیں اور یہ بات یاد رکھیں کہ جس کے دل میں رائی کے برابر تکبر ہو گا - وہ جنت میں نہیں جائے گا-

تکبر کیا ہیں ؟

ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا؛
تکبر حق کو چھپانا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے

صحیح مسلم؛ح91،الایمان؛39
مسلمان کو حقیر جاننے کا گناہ؛

رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں؛

کبریائی میری چادر ہے اور عظمت میری ازار ہے جس شخص نے ان دونوں میں سے کسی ایک پر مجھ سے مقابلہ کیا، میں اسے آگ میں پھینک دوں گا۔

صحیح اُبی داوُد، ح3446، اللباس؛28



اس لیے رسول اللہ ﷺنے فرمایا؛

وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ایک ذرہ کے برابر بھی تکبر ہو گا۔

صحیح مسلم

لہذا میرے سب بھائی ضرور سوچیں -

1926864_1423114634598052_52810601_n.jpg
 
Top