• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملالا یوسف زئی پر حملہ انسانیت کے خلاف ایک کھلا حملہ اور ايک بزدلانہ حرکت ہے

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52

ملالا یوسف زئی پر حملہ انسانیت کے خلاف ایک کھلا حملہ اور ايک بزدلانہ حرکت ہے


محترم ممبران،
السلام عليکم،

ہماری دلی مخلص تعزیت اور نيک دعائيں ملالا يوسفزئی کےخاندان اور دوستوں کے ساتھ ہيں کہ ٹی ٹی پی نے ایک 14 سالہ معصوم لڑکی کو سب سے زیادہ اپنے ايک پر تشدد،غیر انسانی اور سفاکانہ کارروائی کا نشانہ بنايا۔ اس میں کوئ شک نہیں،کہ یہ فعل ظلم، بربريت اور بزدلی کی ایک کھلی کاروائی ہے۔

ملالا یوسف زئی، بہادری کی ایک مثال،جو ٹی ٹی پی کے مظالم کے خلاف کھڑی ہوئی،اس پر طالبان کا حملہ ان کی حقیقی سیاہ چہرے،بری ذہنیت اور ان سے مجموعی طور پر تمام انسانیت کو لاحق سنگین خطرے کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔

یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ ملالا یوسف زئی سکول سے واپس آتے ہوۓ ان دہشتگردوں کے اس ظالمانہ غيرانسانی حملے ميں زخمی ہوئی۔ان طالبان دہشتگردوں کو انسان سمجھنا مجموعی طور پر انسانیت کی توہین کے برابر ہے۔

ميں فورم پر موجود ان ممبران سے ايک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جوطالبان کے پروپيگنڈے کا شکار ہوچکے ہيں اورجان بوجھ کر نام نہاد مقدس جنگ کے نام پر انسانیت کے خلاف طالبان کی سياسی عزائم کو حاصل کرنے کيلۓ جاری اس جيسے سفاکانہ جرائم کو نظر انداز کرتے ہيں۔ وہ کس طرح ایک معصوم 14 سالہ لڑکی کے خلاف اس انتہائی پر تشدد، سفاکانہ اور غیر انسانی فعل کا جواز پیش کر سکتے ہیں؟

معصوم لوگوں کے خلاف یہ باقاعدگی سے کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعےاپنے سیاسی طاقت اور عزائم حاصل کرنے کے ایجنڈےکو ظاہر کرتی ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ انتہا پسندوں کے خوفناک قتل کی کارروائیوں اور عسکریت پسندی کی وجہ سے پاکستان کی سالميت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ملالا يوسفزئی پر اس حملے کا بڑے پیمانے پر پورے دنیا بھر میں لوگوں نے مذمت کی ہے۔ امريکی انتظاميہ اور دوسرے امن پسند اقوام سوات اور پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیں جو بلا امتیاز عورتوں اور بچوں سميت معصوم لوگوں کے قتل وغارت میں ملوث ہيں۔

بلاشک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنےکی اشد ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کے خطرے کو ختم کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔

آخر میں، ميں يہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ امریکی عوام اور امریکی حکومت سنجيدگی سے پاکستان کے عوام کو دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے مدد کریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرينگےکہ مالا یوسف زئی جیسے بہادر لڑکیوں کو دوبارہ اس طرح کے درندے کبھی بھی نشانہ نہ بنا سکے۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
تاشفین صاحب،
طالبان کا ایک لڑکی پر ظلم آپ کی بہت تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔ اور جو امریکی ڈرونز آئے روز عام پاکستانی عوام، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اس کا دفاع کرتے ہوئے آپ کو ذرا شرم محسوس نہیں ہوتی؟ ملکوں کے ملک کھنڈر بنا دینے والا ملک امریکہ ہے۔ اور جب ایسے کسی انفرادی واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو انڈیلتا ہے تو بہت گھن آتی ہے۔ بلاشبہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے قتل کی ذمہ داری اگر کسی ایک ملک پر ڈالی جا سکتی ہے تو وہ امریکہ ہے۔ اب تک ہزاروں لوگ تو فقط پاکستان ہی میں امریکی ڈرونز کا شکار ہو چکے ہیں۔ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کئی فوجیوں کے قتل کرنے کے بعد فقط "سوری، غلطی ہو گئی" کہہ کر فارغ۔ اور کوئی دوسرا کسی ایک فرد پر ظلم کر دے تو ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم ہر فورم پر حرکت میں آجاتی ہے۔ ابھی اس کی ویڈیوز بھی آپ بنا کر جذباتی اپیل کرنا شروع کر دیں گے۔ لیکن خود نفرت انگیز امریکی کردار کا ہر موقعہ پر دفاع ہی کریں گے چاہے وہ دوسروں کے قتل کا معاملہ ہو یا پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ کی امریکی کاوشوں کا۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
تاشفین ، تم تو امریکی تنخواہدار ہو، تمہارا کام ہی امریکہ کی غلط کو بھی ٹھیک کر کے دکھانا ہے۔
ڈر جاو اللہ سے ۔۔۔
کیوں دنیا کے مفاد کی خاطر ظالموں کی گود میں بیٹھے ہو ۔۔۔۔
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
تو کیا اس سے اس بچی کا خون حلال ہوگیا؟؟؟
عبداللہ صاحب، اپنی" پائپ لائن اپروچ " سے باہر بھی نکلیئے. ہر ایک کو اپنی مخصوص عینک سے مت دیکھا کیجیئے. میں نے کب کہا کہ اس بچی کو مارنا صحیح ہے ؟؟

یہ پوسٹ کرنے کا مقصد صرف یہ بتانا تھا، کہ ہر طرف جو ہنگامہ بپا ہے، اس کی وجہ کیا ہے.

مسلمان تو روزانہ ہی مر رہے ہیں، کبھی ڈرون اٹیکس کے ذریعے تو کبھی بھتے کی خاطر !! لیکن چونکہ ان مسلمانوں کا "آئیڈیل" بارک اوباما نہیں ہوتا اس لیے نا تو میڈیا کو وہ نظر آتے ہیں اور نہ ہی آپ جیسے "دین داروں" کو .
ویسے بھی آپ کا موضوع تو "تکفیری" قرار دینا، اور اسی جستجو میں لگے رہنا ہے، جیسا کہ آپ نے اس پوسٹ کے جواب میں کیا.
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم۔

حیرت ہے ، کس طرح ایک چودہ سالہ بچی سے یہ امید لگا لی گئی کہ وہ کل علم کی مالک ہوگی۔۔۔ صرف میڈیا کی کرپشن نے اسے مشہور تو کر دیا مگر اس کی دینی تربیت نہ ہونے کے برابر تھی۔
اگر آپ کے ارد گرد کوئی چودہ سالہ بچا یا بچی ہو تو دیکھ لیں تجربہ کر کے کہ اسے دین کا کتنا کا علم ہے۔

ٹائپسٹ نے لکھا:
برقعہ پتھر کے دور کی نشانی ہے اور داڑھی والے دیکھ کر فرعون یاد آتا ہے۔ ملالہ کی یادگار ڈائری
جب اس بہن نے اپنے ارد گرد داڑھی والوں کی شکل میں دیکھے ہی فرعون ہوں تو وہ کیا کہتی؟؟؟ لوگوں کی گردنیں محض مخالفت کی وجہ سے کاٹی جارہی ہوں، بچے پھاڑے جا رہے ہوں، عورتوں کو ذبردستی نکاح پر مجبور کیا جارہا ہو (یہ جذباتی باتیں نہیں ، اہل سوات اس کے گواہ ہیں ، جائیے تحقیق کر لیجئے، میں تو کر چکا)۔۔۔۔۔تو ان حالات میں وہ نا پختہ ذہن انہیں فرعون نہ کہے تو کیا فرشتے کہتی؟؟؟

دوسرا، ایک طرف تو آپ میڈیا کو کرپٹ اور اس پر شائع ہونے والی ٹی ٹی پی کی حملے کی ذمہ داری کو کالعدم قرار دے رہے ہیں مگر حیرت ہے پھر اسی بی بی سی پر شائع ہونے والی ڈائری کو وحی کی طرح سمجھ رہے ہیں ۔۔۔عجیب!!!
جناب ، اب کیا میڈیا یہاں کرپٹ نہیں؟؟؟
آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ بی بی سی نے ہو باہو وہی ڈائری شائع کی جو اس بچی نے لکھی؟؟؟؟؟؟ بولیئے۔۔۔اگر انصاف کا دامن ابھی بھی ہاتھ میں ہے تو!!!
اور دوسرا ، آپ زرا خودغور کریں کہ یہ جملہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔’’برقعہ پتھر کے دور کی یاد‘‘ اس عمر کی بچی کہہ سکتی ہے ، یہ زیادہ ممکن ہے یا اس سے کہلوانا زیادہ ممکن ہے؟؟؟
اور تو اور یہ بی بی سی کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔۔ مگر عجیب ۔۔۔ایک طرف بی بی سی کی خبر قابل قبول نہیں مگر ڈائری بالکل قابل قبول۔۔۔۔ افسوس ۱!!

اور اگر یہ جملے بالفرض اس نے کہہ بھی دیئے تھے، تو پہلے اس پر حکم لگنا چاہیئے تھا ، جس میں شرائط بھی اور موانع بھی، پھر کوئی اقدام ،،،، اور اس اقدام کا مکلف صرف ریاست ہے۔۔ورنہ تو پھر ہر ایک جماعت کے نزدیک دوسری جماعت کافر ہے ، مرتد ہے۔۔تو پھر سب حد ارتداد لگانا شروع کر دیں؟؟؟
مگر یہاں اقدام پہلے کیا ٹی ٹی پی نے اور دلیلیں بعد میں گھڑ نا شروع کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب میں حیران ہوں ۔۔۔۔۔
جب یہی ترجمان ، پاک آرمی پر یا کسی بیس پر حملے کی ذمہ داری بی بی سی کے ہی ذریعے قبول کرتا ہے تو سارے ٹی ٹی پی کے کارندے اس درست قرار دیتے ہیں ، اس پر مباکبادیں دیتے ہیں۔۔۔۔مگر اب، پہلے تو سب نے مانا ہی نہیں ، پھر دلیلیں بنائی ، جو باب السلام پر بھی چڑہائیں گئیں اور اس کے کافر ہونے کے ضمن میں بی بی سی کی ڈائرئ ہی پیش کرنی شروع کر دی۔۔۔۔۔ھاھاھاھاھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس میں مزید کچھ نہیں لکھوں گا سوائے اس کے کہ ۔۔۔۔۔گمراہی در گمراہی ان ٹی ٹی پی اور انکے حمایتوں کو گھیر چکی ہے۔

اللہ محفوظ فرمائے تمام اہل اسلام کو!!!
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
اور اگر کافر کو آئیڈیل قرار دینا قابل قتل جرم ہے تو پھر آدھی سے زیادہ قوم کو جعلی طالبانوں کو قتل کر دینا چاہیئے،،،،،کیونکہ کسی کا کوئی کافر سپورٹس مین کوئی گندی زانی ادکارہ یا ادکار فیورٹ ہے۔۔۔

شاباش راشد صاھب ! کافی براڈ اپروچ ہے آپکی تو !!!
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
ملالہ یوسف زئی پر حملہ - اور آپ کے بے بنیاد سازشی نظریات

ملالہ یوسف زئی پر حملہ - اور آپ کے بے بنیاد سازشی نظریات

محترم شاکر،
السلام عليکم،

یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آپ کے پاس اس 14 سالہ نوجوان لڑکی کے خلاف ایک پر تشدد، غیر انسانی، ظالمانہ اور بزدلانہ فعل کی مذمت کرنے کيلۓ کچھ الفاظ ہی نہيں ہيں۔ ميں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ ملالہ يوسفزی پر ان نام نہاد جہاديوں کیطرف اس خوفناک حملے کی مذمت کيوں نہيں کررہے ہو؟

اس نوجوان بہادر لڑکی کی غلطی کیا تھی کہ وہ ٹی ٹی پی کيلۓ ایک قوی خطرہ بن کر اور ان کے قتل کی فہرست پر سب سے اوپر پہنچ گئ؟ آپ کی معلومات کيلۓ، ملالہ يوسفزی، بہادری کی ايک مثال، وہ صرف اپنی بنیادی تعلیمی حق کے لئے ان راکشسوں کے خلاف کھڑی ہو ئی.

محترم شاکر آپ کے تبصرے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ طالبان کے پروپيگنڈے کا شکار ہو چکے ہيں اور آپ نے جان بوجھ کر تشدد کی اس سفاکانہ اقدام کو نظر انداز کرنے اور بحث کو دوسرے طرف ليجانے کی کوشش کر رہے ہیں. يہ ميرے سمجھنے سے بالاتر ہے کہ آپ کس طرح ایک معصوم 14 سالہ نوجوان لڑکی کے خلاف اس انتہائی پرتشدد، سفاکانہ اور غیر انسانی اقدام پر کس طرح خاموش رہ سکتے ہيں؟

میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی اپنی سازشی نظريات پر مبنی اس خيالی دنيا سے باہر آ جائيں جس نے آپ کی سوچ کو بری طرح متاثر کیاہوا ہے۔ ہمارے پاس ان بے بنیاد سازشی نظریات جو بيکار ميں پاکستان اور خطے ميں امریکی مخلص عزم اور ظاہری کردار پر شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں پر بحث کرنے کيلۓ بہت سے مواقع موجود ہونگے۔ تاہم، اس وقت ہميں دنياکے تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ اس بچی کے خلاف اس غير انسانی جرم کی مذمت کرنے ميں ہاتھ ملانا چاہيۓ اور اسکی فوری اور جلدی صحت يابی کيلۓ دعا کرنا چاہيۓ۔

تاشفين– ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
 
Top