• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملحدوں اور دہریوں کے ساتھ ایک بامقصد و نتیجہ خیز مذاکرہ

شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
37
کبهی کبهی جب ملحد پهنس جاتا ہے. تو کہتا ہے کہ ٹهیک ہے میں مان لیتا ہوں کہ یہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ نے تخلیق کئے ہیں. لیکن اللہ تعالیٰ کو کس نے تخلیق کیا ہے. نعوذبااللہ ۔
تو اس کا جواب کیا ہو گا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
کبهی کبهی جب ملحد پهنس جاتا ہے. تو کہتا ہے کہ ٹهیک ہے میں مان لیتا ہوں کہ یہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ نے تخلیق کئے ہیں. لیکن اللہ تعالیٰ کو کس نے تخلیق کیا ہے. نعوذبااللہ ۔
تو اس کا جواب کیا ہو گا ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جب ملحد اللہ تعالی کے خالق ہونے پر ایمان لے آیا تو مزید سوالات وہ اللہ تعالی سے ہی کرے گا کہ جس ہستی نے اُسے تخلیق کیا ہے وہ ہستی اس بات کا کیا جواب دیتی ہے۔اور اس کے لیے آسمانی ہدایات کی طرف رجوع کرنا پڑے گا کیونکہ وہ اللہ تعالی کو خالق مان لیتا ہے تو الحاد کا باب بند ہوگیا اب ہر بات اُس خالق کی ہی تسلیم کی جائے گی، وہ اپنی ذات وصفات کے بارے میں جو بھی کہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کبهی کبهی جب ملحد پهنس جاتا ہے. تو کہتا ہے کہ ٹهیک ہے میں مان لیتا ہوں کہ یہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ نے تخلیق کئے ہیں. لیکن اللہ تعالیٰ کو کس نے تخلیق کیا ہے. نعوذبااللہ ۔
تو اس کا جواب کیا ہو گا ۔
پہلا جواب :
یہ سوال کرنا ہی غلط ہے ، کیونکہ اس سے سوال در سوال کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتاہے ، مثلا کائنات کو کس نے پیدا کیا ، اس کا جواب ہے اللہ نے ، اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ اب سوال کا جواب بھی اگر کوئی ہوتا تو ملحد اس سے اگلا سوال کردیتے کہ اس کو کس نے پیدا کیا ۔ یوں ایک ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ۔
دوسرا جواب :
اگر کوئی ملحد پھر بھی سوال پر مصر رہے تو اس سے یہ سوال کیا جائے کہ آپ کے ہاں اس دنیا کی سب سے پہلی چیز کون سی ہے ۔؟ وہ جو بھی جواب دے ، اس سے سوال کرلیا جائے کہ آپ کی اس پہلی چیز کو کس نے پیدا کیا ؟
یوں خاموش ہو جائے گا۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میں نے ایک نو مسلم کے اسلام لانے کے بعد تاثرات سنے۔اس نے کہا کہ جب میں اسلام پر ایمان لایا تو مجھے لگتا تھا کوئی معجزات میری زندگی میں رونما ہوں گے۔میں ایک رات کھڑکیوں کے پٹ کھولے ، اور دئیے جلا کر بدستور منتظر رہا کہ اب کوئی معجزہ ہو ، مگر ایسا کچھ نہ ہوا، مجھے تشویش ہوئی کہ یہ ذات خداوند مجھے اپنے متعلق کچھ بتاتی کیوں نہیں!! اسی اثنا میں ، میں نے قرآن مجید کھولا ، اور جس پہلی آیت پر میری نظر پڑھی ، وہ آسمان اور زمین کی تخلیق پر ٍور و فکر کرنے سے متعلق تھی ، کہ ان کا توازن اور عمدہ تخلیق کرے والا اللہ تعالی ہی ہے۔ سبحان اللہ ! اللہ تعالی کو سمجھنے کے لیے مجھے یہ" کتاب" کافی تھی ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کبهی کبهی جب ملحد پهنس جاتا ہے. تو کہتا ہے کہ ٹهیک ہے میں مان لیتا ہوں کہ یہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ نے تخلیق کئے ہیں. لیکن اللہ تعالیٰ کو کس نے تخلیق کیا ہے. نعوذبااللہ ۔
تو اس کا جواب کیا ہو گا ۔
ایک جواب اور۔
اللہ تعالیٰ، یا خدا کی تعریف ہی میں شامل ہےکہ وہ خالق ہے۔ "ہر شے" کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور جو ہر شے کا خالق ہو، وہ خود مخلوق نہیں ہو سکتا۔
ایک جاپانی دہرئے سے جب میں نے سوال کیا کہ جب تم چمچ اور کپ جیسی حقیر چیز کے بارے میں یہ تصور نہیں کر سکتے کہ یہ خود بخود بنی ہیں۔ تو اتنی بڑی کائنات، اجرام فلکی، انسان جیسی کمپلیکس مشین کے بارے کیونکر یہ سوچ سکتے ہو کہ یہ خود بن گئیں اور اس کے پیچھے کوئی ڈیزائنر، پروگرامر، موجود نہیں؟ تو اس کا جواب تھا کہ شاید کسی دوسرے سیارے کی بہت بڑی مخلوق نے ہم کو بنایا۔ جیسے ہم روبوٹس بناتے ہیں یا بچوں کے کھلونوں میں پوری دنیا بسا دیتے ہیں۔ لیکن جب میں نے اگلا سوال کیا کہ پھر اس دوسرے سیارے کی مخلوق کو کس نے بنایا تو وہ سمجھ گیا کہ یہاں خالق کو مانے بنا مفر نہیں۔

لیکن اس کا پرجوش جوابی سوال یہی تھا کہ اچھا مان لیا کہ ساری کائنات خدا نے بنائی تو اس کو کس نے بنایا۔ تو میں نے کہا کہ وہ یکتا اور اکیلا ہے۔ اس جیسی کوئی دوسری چیز نہیں جس کا ہم تصور کر سکیں۔ وہ ہی سب کی سب چیزوں کا خالق ہے جن کو ہم جانتے ہیں اور جن کو نہیں جانتے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم اس کو خدا ہی کیوں کہتے ، اس کو بھی ہم بس خود سے مختلف کوئی مخلوق ہی قرار دیتے۔ ہر وہ چیز جو خود "تخلیق شدہ" ہو، وہ خدا کہلائی ہی نہیں جا سکتی۔ جیسے انسان ہزاروں چیزیں تخلیق کرتا ہے۔ لیکن کیونکہ وہ خود "تخلیق شدہ" یعنی مخلوق ہے، اس لئے ان ہزاروں لاکھوں چیزوں کی تخلیق بھی انسان کو خدا نہیں بنا سکتی۔ وہ مانا تو نہیں کہ خدا کا کوئی وجود ہے، بس چپ ہو گیا۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
کبهی کبهی جب ملحد پهنس جاتا ہے. تو کہتا ہے کہ ٹهیک ہے میں مان لیتا ہوں کہ یہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ نے تخلیق کئے ہیں. لیکن اللہ تعالیٰ کو کس نے تخلیق کیا ہے. نعوذبااللہ ۔
تو اس کا جواب کیا ہو گا ۔
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول الله صل الله علیہ و آ له وسلم نے کہ تم میں سے کسی کسی میں شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ آسمان کس نے پیدا کیا اور زمین اور ساری مخلوقات کس نے پیدا کی، یہاں تک کہ الله کو کس نے پیدا کیا۔ پس جب اس قسم کے وسوسے پیدا ہوں تو الله سے پناہ مانگنا اور ایسے خیالات کو دل سے دور کرکے فوراً توبہ کرنا چاہئیے (بخاری ومسلم)-
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ملحدوں اور دہریوں کے ساتھ ایک بامقصد و نتیجہ خیز مذاکرہ

ایک دن کچھ نوجوانوں کا ایک گروہ میرے پاس ایمان سے متعلق کچھ اہم بات کرنے آیا۔ وہ اللہ پر ایمان پر بات کرنا چاہتے تھے۔
وہ اللہ پر ایمان نہ رکھتے تھے بلکہ وہ کسی کو بھی خدا نہ مانتے تھے اورنہ ہی خدا کی کسی کتاب پر یقین رکھتے تھے۔ دوسرے الفاظ میں وہ سب دہریے تھے۔ وہ صرف مادی زندگی پر یقین رکھتے تھے۔
گفتگو کے شروع ہی میں انھوں نے مجھ پر ایک شرط عائد کردی کہ ہم صرف منطقی دلائل اور سائنسی حقائق پر مبنی بات کریں گے اور قرآن و حدیث سے کوئی بات پیش کریں گے نہ سنیں گے۔ انھوں نے اس بات کو پسند کیا کہ ہم سوال و جواب کی صورت میں بات کریں۔ چنانچہ ان شرائط کی بنیاد پر ہم نے گفتگو کا آغاز کیا۔
اس گفتگو میں "زاہد" کی اصطلاح میری طرف اور "طالب" کی اصطلاح گروہ کے لیڈر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔​
بھارت میں بے اولاد جوڑے نے اپنی جائیداد بندر کے نام کردی
 
Top