• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملحدین کی جناب سے اک اعتراض .. عدالت میں مرد کے مقابل عورت کی آدھی گواہی کیوں کا جواب

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ملحدین کی جناب سے اک اعتراض ..

عدالت میں مرد کے مقابل عورت کی آدھی گواہی کیوں ___؟؟

انا صبر الرجال علی النسا ___
مرد زیادہ صبر والے ہوتے ہیں عورت کی نسبت_____!!

اک بات زہن میں رکھیے زلجلال نے تمہیں گارے بنایا نہ کہ تم نے اُسے ____ سو بنانے والا بننے والے کی فطرت سے زیادہ بلد ہے ___!
دین ِ فطرت

مجھ اس اعتراض پہ کبھی کبھی غصہ آتا ہے
یوں لگتا ہے آپ عورت کی سمجھ نہیں رکھتے آپ کے نزدیک یہ صرف ایک جسم ہے __!
خبر میں رہیئے
ہو بہو مرد کے عورت کے پاس دماغ اور دل دونوں ہی ہیں _ جب معاملہ کٹھن ہو نا مرد دل سے نہیں دماغ کی سنتا ہے ___ جبکہ عورت جب معاملہ کٹھن ہو دماغ اور دل میں دل کی سنتی ہے اور اسی لہجے میں بولتی ہے..
مرد مشکل فیصلہ کن مراحل کی گھڑی میں شاطر ہوتے ہیں
جبکہ اس لمحہ عورتیں حلیم چھوئ موئ کے جیسے سمٹ جاتیں ہیں __
اسکو اس کی اسی فطرت پہ پیدا کرنا بہت بڑا کارنامہ تھا کہ ..کہ ہم نے عورت کو گھر کی مالک بنایا ..مرد کو حاکم بنایا تو صرف گھر کے انتظامی امور پہ ناکہ عورت کی سوچ پہ.

یہ عورت نا رحم دل ہے __ اسکا ہردا یعنی اسکا وجود سر سے لے پاؤں تک رحم دل ہے __

"رحم دل " میں لفظ' دل 'واضع کھڑا ہے کہ وہ دل سے ہی کام لیتی ہے

بچہ پیدا کرنے سے لے کر پالنے تک سوئ دھاگے کڑھائ سے لے کر طعام پکانے تک حلیم نرم مزاج نرم دل دھیما پن ہونا ایک ضروری امر تھا کہ عورت کو نرم مزاج رکھا گیا رحم دل _!

میں اپنی مثال دیتا ہوں __!

میری یونیورسٹی کے تھرڈ سمیسٹر میں کمپارٹ آگئ ڈر کے مارے ابو کو نا بتا پاؤں کہ کیا کروں امی کو مطلع کیا امی نے ابو سے اپنے سے لہجے میں بات کی مگر جیسے مرد ہوتے ہیں دماغ پہ لے جاتے ہیں دماغ پہ خون سوار ہو گیا لگے اونچی اونچی آوز میں چلانے میں سہم کے امی کی پشت پہ کھڑ ہوں اور اور امی جناب میرا دفاع کر رہی ہیں ____!
کیا ہوا مہران کی سپلی آگئ تو ..
کونسا پہاڑ گر پڑا
آپ تو دیکھیں خود کو آپکی اسناد بھی دیکھیں ہیں میں نے ...
فلاں کے بیٹے کو دیکھا اتنی سپلیاں آئیں انکا مرا نہیں دکھتا آپکو ..میرے ہی بیٹے میں خامیاں نظر آتیں ہیں آپکو ...امی چڑھی دوڑیں
اور میں گردن جھکائے امی کے پیچھے چھپا کھڑا تھا...

جبکہ میں مجرم ہوں
اور امی میری سائیڈ لے رہیں تھیں
اور میں "مجرم "دل میں ابو یعنی وکیل استغاسیٰ کو کوس رہا ہوں کہ سارے پردے ہی چاک کر رہا اور امی کو دل ہی دل میں جھپیاں ڈال رہا تھا کہ _Good ami you nailed it,love you جبکہ میں کلیئر کٹ مجرم ہوں ____!
یعنی امی مجھ پہ ایویں ای گواہ ہیں دل کے ہاتھوں رحم کے ہاتھوں

یعنی جب وکالات میں مجرم کی سزا نہیں دیکھ سکتی عورت تو وہ پسج جاتی ہے ...مغلوب ہوجاتی ہے سمٹ جاتی ہے

کبھی سوچا ہے عورت چھپکلی سے کیوں ڈر جاتی ہے کاک روچ سے کیوں بھاگتی ہے سامنے آجائے تو چیخیں مار کے واش روم سے باہر بھاگ نکلتی ہے ..ایسا نہیں کہ وہ سمجھتی کہ وہ کاک روچ اسے کھا جائے گا ...
بلکہ رحم سے مغلوب ہوکے کہ کہیں پاؤں کے نیچے نا آجائے...جبکہ ایسی چیزیں موزی ہوتی ہیں انکا مرنا ہی بہتر ہے ____!

میں چھٹی کلاس میں ہوا کرتا تھا
تو کو ایجوکیشن میں تھا
میں نے کلاس میں شرارت کی تو سر نے جناب باہر دروازے کے ساتھ کرکے ہاتھ اور سر نیچے اور پاؤں اوپر دیوار کے ساتھ لگوا کر سزا کے طور پر کھڑا کر دیا ....دس منٹ گزرے میری ٹانگیں وائبریشن موڈ پہ آگئیں __
سامنے والی کلاس میں میمم ریحانہ بیٹھی تھی وہ دراوزے کے قریب ہوئیں تو دیکھا بچہ الٹا کھڑا ہے اور تھر تھر کانپ رہا ہے ..بھاگتی ہوئیں آئیں مجھے اٹھایا اور سر کے سر چڑھ دوڑیں .
آپ کو احساس نہیں .
.بچے کو کچھ ہو جاتا تو؟ ؟؟ سر ہکے بکے

میم یہ بدتمیزی کر رہا تھا
اور اس وقت آپ بدتمیزی کر رہے ہیں !!!

غصے سے باہر نکل کے مجھے ساتھ لیا کینٹین پہ چپس اور بوتل پلائ ____!

جبکہ میں مجرم تھا!
سر ٹھیک تھے
لیکن عورت عدالت کے مصداق دل کے ہاتھوں پسج گئ ..دل سے کام لیتی ہے نا.مجرم کی بے بسی نہیں دیکھ سکتی اسقدر حلیم ہے
عدالت دماغ مانگتی ہے عورت دل کے ہاتھوں مغلوب ہو جاتی ہے ____

اسلام دین فطرت ہے __!
اس کے اسی مزاج کو دیکھتے ہوئے کہا کہیں رحم دل نہ پڑ جائے گواہی اور فیصلہ دینے میں __ مجرم پہ رحم نہ کر دے مدعی کو نقصان نہ ہوجائے کہ نرم پڑ جاتی ہے
اس لیے مرد کے مقابلے میں آدھی گواہی
دو عورتیں اک مرد کے برابر گواہی میں لائیں جائیں کہ دو مزاج ملکر متزلز ل نہیں ہو پاتے
ڈگمگاتیں نہیں ...اسی رویے کو لے کہ عورت کو اکلیلے جانے سے کہیں بھی منع کیا گیا ہے
ایک اور ایک گیارہ ....

دین ِ فطرت

واللہ یعلم ____!!
از مہران بھیا
 
Top