• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملکۂ نبوت + صحف انبیاء اور قبلہ ۔ تفسیر السراج پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْہِكَ فِي السَّمَاۗءِ۝۰ۚ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَۃً تَرْضٰىھَا۝۰۠ فَوَلِّ وَجْہَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۝۰ۭ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ شَطْرَہٗ۝۰ۭ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَيَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ۝۰ۭ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ۝۱۴۴
ہم نے تیرے منہ کا پھر پھرجانا آسمان۱؎ میں دیکھا۔ سوہم ضرور تجھے اس قبلے کی طرف پھیردیں گے جس سے توراضی ہے۔پس پھیر لے اپنا منہ مسجد حرام کی طرف اور جہاں تم ہواپنے منہ پھیرواور اہل کتاب جانتے ہیں کہ یہ (یعنی کعبہ کی طرف منہ پھیرنا )حق ہے ان کے رب کی طرف سے اور خدا ان کے کاموں سے غافل نہیں۔۲؎(۱۴۴)
ملکۂ نبوت
۱؎ ان آیات میں بتایا کہ تحویل قبلہ کی ایک وجہ یہ تھی کہ تم (یعنی حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام) یہی چاہتے تھے۔ ہم نے تمھاری رضامندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے قبلہ بدل دیا۔ بات یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام میں ایک ملکۂ نبوت ہوتا ہے جو پہلے سے موجود رہتا ہے اور جس کی روشنی سے انبیاء علیہم السلام استفادہ کرتے ہیں۔ یہ سراج ِ نبوت ان کے دماغ میں ہروقت روشن رہتا ہے ۔
صحف انبیاء اور قبلہ
۲؎ اس آیت میں '' تحویل قبلہ'' کوحق کہا ہے اور فرمایا ہے کہ اہل کتاب اس کو جانتے ہیں لیکن انھیں یہ منظور نہیں کہ بیت المقدس کی تقدیس چھین کر بیت اللہ کو دے دی جائے ۔ بائبل میں ''شوکت کا گھر'' بیت الحرام کا ٹھیٹھ ترجمہ ہے ۔

دانیال علیہ السلام کے مکاشفہ میں ہے کہ میں نے آسمان سے نیا یروشلم اترتاہوا دیکھا جس پر خدا کا نیا نام کندہ ہے۔ کیا یہ تبدیلی قبلہ کی پیش گوئی نہیں۔ زبور میں حضرت داؤد علیہ السلام اسی گھر کی زیارت کے شوق میں گیت گاتے ہیں۔
حل لغات
{شَطَرَ} جانب۔طرف۔
 
Top