• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملک الموت کی چیخ ۔ کی تحقیق درکار ہے ؟

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔۔
آج جمعہ کے دن ایک مولوی صاحب کا بیان سن رہا تھا ،اس طرح کی بات پہلے بھی سنی تھی ، لیکن کسی سے حوالہ پوچھنے کا موقع نہیں ملا ۔ اور اکثر ایسے لوگ پوچھنے پر برا محسوس کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو اکابر کہے وہ سن لو اور اس پر عمل کرو۔ زیادہ عالم بننے کی کوشش مت کرو ۔زیادہ کتابیں ورسائل مت پڑھو خاص کر وہ کتب جو کہ فقہ حنفی کے علاوہ ہیں ، گمراہ ہوجاؤ گے۔ ہاں اگر کچھ سیکھنا ہے تو چار مہینے لگاؤ، بہشتی زیوروغیرہ کا مطالعہ کرو اور بس ۔ الغرض اس نے یہ بات کہی جو کہ میں نے اختصار سے نقل کی ۔

۔ اس نے کہا جب ملک الموت تمام ذی روح مخلوق سے روح قبض کرے گا تو اللہ پوچھے گا کہ اب کون رہ گیا ؟ تو وہ جواب دے گا کہ میں اور صرف آپ کی ذات۔
تو اللہ اسے کہے گا کہ اپنی روح بھی قبض کرو، تو روح نکلنے سے ایک چیخ کی آواز بلند ہوجائے گی ۔ اگر کوئی مخلوق اس وقت زندہ ہوتا تو صرف اس کی چیخ سے ہی مرجاتا ۔
 
Top