• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منہج سلف کا انکار ...گمراہی کی بنیادی وجہ۔ اہلسنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
منہج سلف کا انکار ...گمراہی کی بنیادی وجہ
گمراہی کی ایک بنیادی وجہ فہم سلف کو اختیار نہ کرنا اور قرآن و سنت کی من مانی تفسیر کرنا ہے ۔فہم سلف کے انکار سے ہی مسلمانوں میں گمراہی کی ابتداء ہوئی اور پہلا بدعتی فرقہ جسے خوارج کہاجاتا ہے وجود میں آیا ۔اس گمراہی کا کچھ لوگوں نے مقابلہ کیا مگر انہوں نے بھی فہم سلف کو اختیار نہ کیا جس کے نتیجے میں وہ بھی گمراہ ہوئے انہیں مرجئہ کہا گیا ہے ۔البتہ وہ لوگ جو سلف کے طریق پر گامزن رہے اور انہی کے فہم سے چمٹے رہے 'وہ ہدایت و رشد کے وارث بنے جنہیں اہل سنت والجماعت کہا جاتا ہے ۔ صحابہ و تابعین کے فہم کا انکار کس طرح گمراہی میں دھکیل دیتا ہے اس کے لیے ہم مسئلہ ایمان پر اہل سنت اور اہل بدعت کے اختلاف کو بطور مثال پیش کرتے ہیں ۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہاں پر ایک سوال پوچھنا تھا۔۔۔
وہ یہ کے آج جو لوگ خود کو سلف کے منہج پر فائز سمجھتے ہیں۔۔۔
کیا اُن کا عمل، عقیدہ اور اخلاق حسنہ اسلاف جیسا ہی ہے یا قدرے مختلف؟؟؟۔۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت بہت شکریہ حرب بن شداد بھائی۔

وَلَا تَــقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِہٖ عِلْمٌ۰ۭ

میں جس چیز کو نہیں جانتا اس میں رائے دینے سے اللہ تعالی مجھے بچا لے۔ مبادا کہیں کوئی ایسا غلطی سرزد ہو جائے جس کی جواب طلبی ہو۔

میں آپ کا سوال صاحب کتاب کی طرف لوٹانے کی کوشش کروں گا۔ اور وہ اپنی تحریر کا جواب دینے میں مختار ہوں گے۔
 
Top