• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منیٰ میں بھگڈر مچنے سے 150 حاجی شہید، 400 زخمی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
منیٰ میں بھگڈر مچنے سے 150 حاجی شہید، 400 زخمی​

دبئی ۔ العربیہ
جمعرات 10 ذوالحجہ 1436هـ - 24 ستمبر 2015م

مکہ مکرمہ کے نواح میں منیٰ کی خیمہ بستی میں بھگڈر مچنے سے 150 حاجی شہید جبکہ 400 دوسرے زخمی ہو گئے۔

محکمہ شہری دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثہ منیٰ کی 204 شاہراہ پر رونما ہوا۔ بیان کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے۔

حادثہ حج کے آخری مناسک بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے موقع پر رونما ہوا جہاں لاکھوں حجاج جمرات کے مقام پر جمع تھے۔

ح
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
انا للہ وا نا الیہ راجعون؛خدا وند کریم رحم فرمائے؛اس سال کوئی خاص ہی آزمایش لگتی ہے!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ ، 240 حاجیوں کی شہادت کی اطلاع ، 450 سے زائد زخمی

روزنامہ پاکستان، 24 ستمبر 2015

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے شہادتوں کی تعداد 240 تک پہنچ گئی ہے اور 450 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک پاکستانی زاہد گل بھی شامل ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد حاجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمی جمرات کے دوران مکتب نمبر 93 کے قریب منی کی گلی نمبر 204 میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 220حاجیوں کے شہید ہونے کی جبکہ 450 حاجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں، مکتب نمبر 93 میں زیادہ تر الجزائر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام مقیم ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو منیٰ جنرل ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو موبائل ہسپتالوں میں طبی امداد بھی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں مزید حاجیوں کے شہید ہونے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت سامنے آ گئی ہے جس کا نام
زاہد گل ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منی میں اس وقت درجہ حرارت 41 سنٹی گریڈ ہے جس کے باعث گرمی کی شدت بھی زیادہ ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں 220 ایمبولینسز اور 4 ہزار ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے ر ہے ہیں ۔

واضح رہے کہ منٰی کا مقام مکہ سے باہر پانچ کلو میٹر دور واقعہ ہے جہاں حاجی مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔ ‎حج کے دوران یہ دوسرا بڑا ناخوشگوار واقعہ ہے اس سے قبل 12 ستمبرکو کرین حادثے میں 109عازمین شہید ہوئے تھے جبکہ متعدد حاجج زخمی ہوئے تھے اور آج دوسرے حادثے میں بھگدڑ مچنے سے 100 حجاج شہید ہو گئے ہیں۔


مزید تفصیلات موصول ہونے کے ساتھ یہیں پر دی جائیں گی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اللہ تعالٰی تمام شہدا کو جنت الفردوس میں مقام عطاء فرمائے اور زخمیوں شفائے کاملہ عطاء فرمائے..


آمین یارب العالمین...
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
Shah Faez کا میسج فیس بک سے

انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللھم اغفر لہم جمیعا اودخلہم فی الجنۃ الفردوس و اجرھم من النار آمین

اللہ کے لیے میں تمام ساتھیوں سے التماس کر رہا ہوں کہ اس دوڑ میں حصہ مت لیجیے گا جس میں ہر کوئی بڑھ چڑھ کر منی حادثے کے شہدا کی یا میتوں کی تصاویر پوسٹ کرے گا یہ کوئی باعث اجر نہیں البتہ ہم پر جو بات فرض ہے ان کے لیے دعائیں کریں رفع الدرجات کے لیے
اس لیے اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرنا صرف اور صرف ایک جذباتی ہیجان پیدا کرتی ہیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

منیٰ پر ون وے انٹری سسٹم اچھا تھا کوئی گیٹ کھلنے کی وجہ سے کنکریاں مارنے کے بعد لوگ آگے جانے کی بجائے وہیں سے واپسی لینے لگے جس سے یہ حادثہ پیش آیا، (داخلی اور خارجی راستے الگ الگ تھے حاجیوں نے داخلی کی طرف واپسی لی) اس پر انکوائری ہو رہی ھے۔

اس وقت شہید حجاج کرام کی تعداد 453 اور زخمی 720 بتائی جا رہی ھے۔

والسلام
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ تعالی فوت ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین!
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللھم اغفر لہم جمیعا اودخلہم فی الجنۃ الفردوس و اجرھم من النار آمین

یا رب العالمین رحم رحم رحم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
منی میں ہونے والے حادثے پر کسی صاحب کی بہترین مختصر تحریر :

عینی شاھدین کے مطابق اس حادثے کا سبب یہ بنا کہ ایک بڑے گروپ نے ون وے ٹریک کی مخالفت کی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی. منی میں گرمی کی شدت 50 سینٹی گریڈ سے اوپر ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث حکومت نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر یہ اعلان کر رکھا تھا کہ حجاج کرام جمرات کو کنکریاں مارنے کے لیے عصر کے بعد کا وقت منتخب کریں. حجاج کرام کی تھوڑی سی غفلت نے ارنے بڑے سانحے کو جنم دے دیا.
دیکھا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کو لے کر سوشل میڈیا پر دشمنان مملکت سعودی عرب نے طوفان بدتمیزی برپا کر رکھا ہے، ان کی گز گز لمبی زبانیں بلاد حرمین شرمین کے خلاف زہر اگل رہی ہیں جس کی ہمیں حوصلہ شکنی کرنی چاہیے.
اللہ تعالی دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائے اور انہیں ہدایت نصیب کرے اور اگر ان کے مقدر میں ہدایت نہیں لکھی ہوئی تو اللہ تعالی انہیں نیست ونابود کر دے.

................................................

لوگ اس تحریر کو دھڑا دھڑ کاپی پیسٹ مار رہے ہیں ، بلا نام ذکر کیے ، اگر مجھے نام معلوم ہو جاتا تو یقینا صاحب تحریر کا نام ضرور ذکر کیا جاتا ، خیر جو بھی ہے اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے بر وقت اور بہترین تبصرہ ہے .
 
Top